علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ علوی نستعلیق فونٹ ریلیز ہو چکا ہے تو اب اسے اردو کمپوزنگ اور پبلشنگ کے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ عام ورڈپروسیسر جیسے کہ مائیکروسوفٹ ورڈ میں یہ ٹھیک کام کرتا۔ عمومی طور پر مائیکروسوفٹ آفس کی اپلیکیشنز میں یہ فونٹ درست کام کرتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا علوی نستعلیق کو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر میں استعمال کرنا ممکن ہے۔ میرے ذہن میں ذیل کے مشہور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر موجود ہیں:

- QuarkXpress
- Adobe InDesign
-Microsoft Publisher

میرے اندازے کےمطابق علوی نستعلیق صرف مائیکروسوفٹ پبلشر میں درست کام کرے گا اگرچہ مائیکروسوفٹ پبلشر ایک لوانٹری ڈیسک ٹاپ پبلشنگ پیکج ہے۔ جہاں تک ان ڈیزائن کا تعلق ہے تو اس میں بھی صرف ترسیمہ جات والے الفاظ ٹھیک نظر آئیں گے جبکہ بیس فونٹ میں الفاظ صحیح نظر نہیں آئیں گے۔ بہرحال یہ سب کچھ تو ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی پتا چلے گا۔ اگر کوئی علوی نستعلیق کو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر کے ساتھ ٹیسٹ کریں تو وہ یہاں اپنے نتائج ضرور شئیر کریں اور ساتھ یہ بھی بتاتے جائیں کہ ان سوفٹویر کے کس ورژنز کے ساتھ یہ ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔
 

عارف انجم

محفلین
ونڈوز میں مائیکرو سافٹ ورڈ سے بھی زیادہ عمدہ کارکردگی اس نے اوپن آفس(ونڈوز ورژن) میں دکھائی ہے۔ درحقیقت ونڈوز پر اوپن آفس میں یہ اردو کا تیز ترین فونٹ ہے۔ ایشیا ٹائپ بھی اوپن آفس میں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتا۔ ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرتے ہوئے الفاظ تھوڑے بہت آگے پیچھے ہوتے رہے ہیں جس سے اگرچہ رفتار پر اثرنہیں پڑتا لیکن الجھن ہوتی ہے۔ اوپن آفس میں یہ مسئلہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر پر علوی نستعلیق کے استعمال کے نتائج پر گفتگو کی جائے۔
 

ساجداقبال

محفلین
مائیکروسافٹ پبلشر چونکہ آفس کا ہی حصہ ہے تو آفس کے دوسرے پروگراموں کیطرح اس میں بھی علوی نستعلیق کی سپورٹ بہترین ہے۔ یہ ہے آفس 2007 پبلشر:
publisher.png

کیا مزید پیچیدہ کوئی ٹیسٹنگ کرنی ہے اسکی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ساجد، مجھے توقع تھی کہ مائیکروسوفٹ پبلشر میں علوی نستعلیق فونٹ درست کام کرےگا۔ اس کی کافی ٹیسٹنگ کرنی چاہیے۔ میرے خیال میں ابھی ایڈوبی کی پراڈکٹس پر علوی نستعلیق کے نان لگیچر الفاظ صحیح نہیں لکھے جائیں گے۔

پیچیدہ ٹیسٹنگ اگر کر سکتے ہو تو ایک اخبار کا لے آؤٹ بنا کر دیکھو۔ :)
 

arifkarim

معطل
شکریہ ساجد، مجھے توقع تھی کہ مائیکروسوفٹ پبلشر میں علوی نستعلیق فونٹ درست کام کرےگا۔ اس کی کافی ٹیسٹنگ کرنی چاہیے۔ میرے خیال میں ابھی ایڈوبی کی پراڈکٹس پر علوی نستعلیق کے نان لگیچر الفاظ صحیح نہیں لکھے جائیں گے۔

پیچیدہ ٹیسٹنگ اگر کر سکتے ہو تو ایک اخبار کا لے آؤٹ بنا کر دیکھو۔ :)

نبیل بھائی یہ مسئلہ کوئی لاکھ بار ڈسکس ہو چکا ہے کہ اڈوبی پراڈکٹس وولٹ کے cursive attachment فنکشن کو اسپورٹ نہیں کرتے۔ اسی لئے نان لگیچر الفاظ توڑ پھوڑ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ quarkxpress میں اردو اسپورٹ کیلئے پلگ انز درکار ہیں جو مفت میں ملتے نہیں۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ لیجیے لیکن زیادہ پیچیدہ یہ بھی نہیں:
newspaper.png
ہا ہا ہا۔۔
زبردست لے آؤٹ ہے اور کیا خوب اخبار ہے۔ :)
کیا تم ہی اس اخبار کے مدیر ہو؟
مجھے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں مائیکروسوفٹ پبلشر کا استعمال بہت پھیلنے والا ہے کیونکہ یہ اس وقت واحد ڈی ٹی پی پیکج ہے جوعلوی نستعلیق کو سپورٹ کر رہا ہے۔ اور میرے خیال میں مائیکروسوفٹ پبلشر انپیج سے کئی نوری سال (light years) آگے ہوگا۔ مستقبل کا نقشہ آپ خود کھینچ سکتے ہیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی یہ مسئلہ کوئی لاکھ بار ڈسکس ہو چکا ہے کہ اڈوبی پراڈکٹس وولٹ کے cursive attachment فنکشن کو اسپورٹ نہیں کرتے۔ اسی لئے نان لگیچر الفاظ توڑ پھوڑ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ quarkxpress میں اردو اسپورٹ کیلئے پلگ انز درکار ہیں جو مفت میں ملتے نہیں۔۔۔۔
بالکل ٹھیک ہے، میں سوچا کہ ایک لاکھ ایک ویں مرتبہ اس مسئلے کا ذکر کر دوں۔
ان مسائل کا ذکر کرنے کا مقصد اپنے تجربات شیئر کرنا ہوتا کہ شاید کسی کو اس کا حل معلوم ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایڈوبی کی پراڈکٹس میں مستقبل میں cursive فونٹس کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ہیکر ایڈوبی کی پراڈکٹس میں یونی سکرائب کو سپورٹ کو پیچ کردے اور یہ سپورٹ اس میں خود بخود شامل ہو جائے۔ ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
سکرائبس اچھا اوپن سورس پبلشنگ پلیٹ‌فارم ہے۔ لیکن اس میں دائیں‌سے بائیں‌ زبانوں کی سپورٹ‌ بہت بری ہے۔ اس میں‌عربی، عبرانی کی سپورٹ‌ڈالنے کا وعدہ تو ہے لیکن دیکھیں کب وفا ہوتا ہے۔ یہ پروگرام پی ڈی ایف بہت اچھے تخلیق کرتا ہے۔
 

علوی امجد

محفلین
نبیل بھائی!
یہ اس فانٹ کا ابتدائی اور ٹرائل ورژن تھا اور ساتھ میرا بھی پہلا نستعلیقی تجربہ بھی تھا۔ میں دعویٰ تو نہیں کرتا ہوں لیکن انشاء اللہ اگلا ورژن بہت مختلف اور مکمل فانٹ ہوگا۔جو ویب اور ڈسک ٹاپ پبلشنگ (خصوصا ایڈوبے کی پراڈکٹس وغیرہ) دونوں میں نمایاں ہوگا۔ صرف آپ کی دعا اور حوصلہ افزائی چاہیئے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ازنبیل:ہا ہا ہا۔۔
زبردست لے آؤٹ ہے اور کیا خوب اخبار ہے۔
کیا تم ہی اس اخبار کے مدیر ہو؟
مدیر کا نام تو میں نبیل الرحمٰن شامی لکھ رہا تھا، پر میں نے سوچا کچھ ذاتیات والا قصہ ہو جائیگا۔
پبلشر کے لے آؤٹس دیکھ کر میں سوچ رہا ہوں کہ ان سے تو سی ایس یس کے اچھے خاصے ڈیزائن بن سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
بالکل ٹھیک ہے، میں سوچا کہ ایک لاکھ ایک ویں مرتبہ اس مسئلے کا ذکر کر دوں۔
ان مسائل کا ذکر کرنے کا مقصد اپنے تجربات شیئر کرنا ہوتا کہ شاید کسی کو اس کا حل معلوم ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایڈوبی کی پراڈکٹس میں مستقبل میں Cursive فونٹس کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ہیکر ایڈوبی کی پراڈکٹس میں یونی سکرائب کو سپورٹ کو پیچ کردے اور یہ سپورٹ اس میں خود بخود شامل ہو جائے۔ ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

بھائی جان اس وجہ سے میں بھی بہت تنگ پڑا ہوں۔ ٹائپو فائل، اڈوبی، وولٹ کمیونیٹی اور نہ جانے کہاں کہاں سر کھپایا ہے۔ سب کا ایک ہی جواب ہے کہ اڈوبی والے مائکروسافت‌ سے ''دشمنی'' کی وجہ سے اسکی اسپورٹ شامل نہیں کر رہے۔ ہیکنگ والا آئیڈیا خوب رہے گا، لیکن یہ کرے گا کون؟ شاید کوئی ایرانی۔۔۔۔۔
 
ان ڈیزائن سی ایس ورزن ۳ میں‌ لکھا اور درج ذیل تصویر واضح ہوئی

علوی صاحب نے خوشخبری دی ہے کہ آئندہ یہ مسئلہ بھی ہوجائے گا

بہت خوب
 

Attachments

  • InD.GIF
    InD.GIF
    6.6 KB · مناظر: 19

ابوشامل

محفلین
میں نے گزشتہ روز علوی نستعلیق کو اوبنٹو لینکس پر ویکٹر گرافکس سافٹ ویئر "انک اسکیپ" اور راسٹر گرافک سافٹ ویئر "گمپ" پر چیک کیا، اتنا شاندار نتیجہ آیا کہ میں حیران رہ گیا، آپ بھی ملاحظہ کیجیے:
یہ انک اسکیپ پر
alvinastaleeqtestoninksgr5.png




اور یہ گمپ پر:
alvinastaleeqongimpyb4.png
 

عارف انجم

محفلین
ابوشامل، شاکر اور دیگر حضرات جو لینکس استعمال کرتے ہیں، ان سب سے درخواست ہے کہ وہ ونڈوز پر کثیر الاستعمال سافٹ ویئرز کے لینکس میں ’’اوپن سورس‘‘ متبادل کے بارے میں‌معلومات فراہم کریں، تاکہ لوگ جلد سے جلد لیکنس پر منتقل ہوجائیں اور علوی نستعلیق کو اسی پلیٹ فارم پر ٹیسٹ کیا جا سکے۔

متبادل سافٹ ویئرز کی ایک مثال مائیکروسافٹ آفس کے مقابلے میں اوپن آفس ہے۔ اسی طرح دیگر سافٹ ویئرز کے متبادل بھی ہوسکتے ہیں۔ مثلآ

ایڈوب فوٹو شاپ کا بہترین نعم البدل کیا ہے؟

کوارک ایکسپریس کا متبادل کیا ہوسکتا ہے ؟ ایسا متبادل جو ہمیں لینکس پر ان پیج کی طرح‌پیج میکنگ کی سہولت فراہم کردے۔

کورل ڈرا یا فری ہینڈ کی خوبیاں کون سے اوپن سورس سافٹ ویئر میں حاصل ہوسکتی ہیں ، جسے لینکس پر استعمال کیا جاسکے؟
 

ابوشامل

محفلین
عارف بھائی! لینکس میں فوٹو شاپ کا متبادل GIMP ہے جبکہ کورل ڈرا یا فری ہینڈ کا بہترین متبادل Inkscape ہے۔ علاوہ ازیں پیج میکنگ کے لیے Scribus بہت اچھا سافٹ ویئر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میں ابھی تک عربی اسکرپٹ میں لکھی جانے والی زبانوں کی سپورٹ موجود نہیں۔ اول الذکر دونوں سافٹ ویئر بہت عمدہ اور معیاری ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف انجم۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انک سکیپ اور گمپ پر علوی نستعلیق ٹھیک چل رہا ہے۔ سکرین شاٹس میں کوئی حرف ٹوٹے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی نان لگیچر لفظ موجود نہ ہو۔ بدقسمتی سے سکریبس میں ابھی تک پیچیدہ سکرپٹس کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق کرنی پڑے گی کہ لینکس میں کونسے فونٹ لے آؤٹ انجن میں کمپلیکس سکرپٹس کی سپورٹ‌ شامل ہے جو نستعلیق کو بھی درست دکھا سکے۔ اس کے لیے میں علیحدہ موضوع کا آغاز کروں گا۔
 
Top