علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

نبیل

تکنیکی معاون
میں گزارش کر چکا ہوں کہ اس تھریڈ پر صرف ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے حوالے سے علوی نستعلیق کے استعمال کے تجربات پر گفتگو کی جائے گی۔ دوسرے سوفٹویر کے لیے علیحدہ موضوعات موجود ہیں۔
 
عارف انجم

محفلین
نبیل بھائی، گمپ میں علوی نستعلیق کے اسکرین شاٹس ابوشامل نے پوسٹ کیے ہیں۔شکریہ انہی کا ادا کیجئے میرا نہیں۔ :)

دوسرا یہ کہ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی ذرا وضاحت کردیجئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف تصحیح کا شکریہ۔
ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سے میری مراد ان ڈیزائن اور مائیکروسوفٹ پبلشر جیسے سوفٹویر ہیں جن میں صرف ٹیکسٹ پروسیسنگ ہی نہیں ہوتی بلکہ ان کا فوکس پرنٹ لے آؤٹ پر ہوتا ہے۔ پبلشنگ انڈسٹری میں یہی سوفٹویر استعمال کیے جاتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
نبیل صاحب میں نے زیادہ تر پروفیشنل ڈیسک ٹاپ پبلیشنگ میں کورل ڈرا اور میکرو میڈیا فری ہینڈ استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ وجی۔ ان سوفٹویر میں لیبل اور پوسٹر تو تیار ہو سکتے ہیں لیکن کتابوں اور جرائد کی پبلشنگ نہیں کی جا سکتی۔
 
وجی

لائبریرین
بھائی ہم پاکستانی ہیں یہ یاد رکھیئے اور کرنے والے بہت کچھ کرتے ہیں

اور فری ہینڈ ہی استعمال کرتے ہوئے میرے تایا نے ایف ایم 101 کا میگزین اور کراچی یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمیٹ کا میگزین بھی بنایا تھا
 
خاور بلال

محفلین
وجی یہ بات تو ٹھیک ہے کہ کرنے والے بہت کچھ کرتے ہیں لیکن کثیر صفحات پر مشتمل جرائد اور ایسے رسالے جو مستقل بنیادوں پر نکلتے ہوں انہیں فری ہینڈ، کورل ڈرا یا السٹریٹر پر بنانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ اس کام کے لیے الگ سافٹ وئیرز ہوتے ہیں جو پیج میکنگ اور لے آؤٹنگ کے لیے بہت عمدہ اور سہل ہوتے ہیں اور ان میں لے آؤٹ ماسٹر پیج کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔ جب کہ یہ سہولت ویکٹر ڈیزائننگ سافٹ وئیرز میں نہیں ہے۔ کورل ڈرا ایکس فور میں ماسٹر پیج کے ذریعے لے آؤٹ کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ پیج میکنگ کے لیے آئیڈیل نہیں ہے۔
 
وجی، معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ اور خاور کی بات بھی درست ہے۔
 
وجی

لائبریرین
وجی یہ بات تو ٹھیک ہے کہ کرنے والے بہت کچھ کرتے ہیں لیکن کثیر صفحات پر مشتمل جرائد اور ایسے رسالے جو مستقل بنیادوں پر نکلتے ہوں انہیں فری ہینڈ، کورل ڈرا یا السٹریٹر پر بنانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ اس کام کے لیے الگ سافٹ وئیرز ہوتے ہیں جو پیج میکنگ اور لے آؤٹنگ کے لیے بہت عمدہ اور سہل ہوتے ہیں اور ان میں لے آؤٹ ماسٹر پیج کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔ جب کہ یہ سہولت ویکٹر ڈیزائننگ سافٹ وئیرز میں نہیں ہے۔ کورل ڈرا ایکس فور میں ماسٹر پیج کے ذریعے لے آؤٹ کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ پیج میکنگ کے لیے آئیڈیل نہیں ہے۔

خاور بھائی آپ اور نبیل بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں
 
اختر رسول

محفلین
سلام
آپ كا علوی نستعلیق فونٹ استعمال كیا كافی حد تك اچھا ہے۔ چونكہ ہم adobe indesign me استعمال كرتے ہیں تو cs3مین صحیح طرح سے نہیں چلا مگر cs4 میں استعمال كیا تو كافی حد تك ٹھیك چلا میں كابی خوش ہو خدا آپ كو كامیاب كریں۔ جہاں تك میرا خیال ہے فونٹ كی كیرننگ میں تھوڑی سی دشواری ہے امید ہے آپ اس ظرف دھیان دیں گے
آپ كا خیر خواہ

اختر رسول
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
میرے پاس ایڈوبی فوٹو شاپ سی ایس ۴ مشرقِ وسطیٰ وریژن موجود ہے جس میں علوی نستعلیق بلکہ صحیح کام کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایڈوبی کی cs4 Products میں علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق بلکہ اور اردو کے باقی مسائل نہیں ہے۔ ہاں ایک چیز جو مجھے سمجھ نہیں آئی وہ یہ کہ اس میں اردو کے بہت سے فانٹ نظر نہیں آرہے ہے۔ عطاری سریز کا تو ایک بھی نہیں ملا اور القلم فانٹ کے بھی کچھ ہی خط نظر آئے۔ سکرین شارٹ بعد میں۔
والسلام
 
میں نے اسے ایڈوب فوٹو شاپ میں استعمال کیا ہے لیکن وہاں الفاظ کا آپس میں‌کوئی ربط ہی نہیں بنتا بلکہ ہر لفظ بالکل علیحدہ علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ عمران۔ ن ا ر م ع۔ دوسرا یہ کہ وہاں الفاظ الٹے لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔
میں نے اسے ڈریم ویور میں چیک کیا ہے وہاں پر ء کو ے کے ساتھ نہیں جوڑتا جیسے ئے۔ آ یہ بھی صحیح طریقے سے صحیح نہیں لکھا جاتا۔الف اور مد مکمل نہیں ہوتا۔ الف تو لکھاجاتا ہے لیکن مد کی جگہ سوالیہ نشان آ جاتا ہے۔
 
السلام علیکم عمران بھائی!
میں نے فوٹو شاپ سی ایس تھری مشرق وسطی وریژن میں علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق دونوں کو ٹیسٹ کیا۔ جمیل نستعلیق کا ریزلٹ ذرا کم رہا ملاحظہ کریں۔
ScreenShort_03Feb151226.gif

امید یہ نتائج آپ کو پسند آئیں ہونگیں۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
عمران یہ سیدھا سادا کی بورڈ کا مسئلہ ہے۔ کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ تر صوتی کی بورڈس میں ’یو‘ u کی کنجی پر ’ئ‘ ہوتا ہے، یہی درمیانی ہمزہ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اگر اردو دوست استعمال کر رہے ہیں تو اس میں شفٹ وائ Y پر واحد کیریکٹر ئے بھی موجود ہے۔
 
محترم میں تلاش کرتا ہوں لیکن میرا خیال میں میرے والے صوتی کی بورڈ کے ساتھ کوئی مسئلہ درپیش ہے اس لئے یہ صحیح نہیں‌لکھ رہا۔ میں بہتری لانے کی کوشش کرتا ورنہ پھر کرلپ کے علاوہ کسی اور کا بناہوا کی بورڈ استعمال کرنا پڑے گا۔ آپ کی تجویز کی وجہ سے مجھے یہ حل سوجھا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
کرلپ کے کی بورڈ میں بھی ’ئے‘ کے لئے u اور yکنجی دبا کر دیکھیں۔۔ اس میں دو کنجیوں والا ’ئے‘ ہے۔ واحد کنجی والا صرف اردو دوست میں ہے، یہاں اردو پیڈ میں بھی نہیں ہے۔
 
Top