علوی نستعلیق اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

سلیم احمد

محفلین
علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق ایڈوب ان ڈیزائن مڈل ایسٹ ورژن میں

بعض الفاظ علوی نستعلیق میں‌ٹھیک ہیں‌جو کہ جمیل نستعلیق میں‌صحیح نظر نہیں آرہے اور بعض جمیل نستعلیق میں‌ٹھیک ہیں اور علوی نستعلیق میں‌ٹھیک نظر نہیں آرہے
ٹیسٹ کے لئے متن اردو محفل سے کاپی کیا تھا
alwijameel.jpg
 

رابطہ

محفلین
کورل میں نستعلیق ٹائپنگ

دوستو کیا کورل ڈرا میں براہ راست نستعلیق اردو لکھنے کی کوئی صورت ممکن ہے؟
 

ijaz1976

محفلین
ایم ایس پبلشر میں اخباری صفحہ کا لے آئوٹ

یہ لیجیے لیکن زیادہ پیچیدہ یہ بھی نہیں:
newspaper.png

بھائی جان سکرین شاٹ کدھر ہے اردو اخباری صفحہ کے پیج لے آئوٹ کا مجھے تو نظر نہیں آرہا، برائے مہربانی دوبارہ اپلوڈ کردیں شکریہ۔
والسلام
اعجازاحمد
 

arifkarim

معطل
بعض الفاظ علوی نستعلیق میں‌ٹھیک ہیں‌جو کہ جمیل نستعلیق میں‌صحیح نظر نہیں آرہے اور بعض جمیل نستعلیق میں‌ٹھیک ہیں اور علوی نستعلیق میں‌ٹھیک نظر نہیں آرہے
ٹیسٹ کے لئے متن اردو محفل سے کاپی کیا تھا
alwijameel.jpg

یہ مسئلہ فانٹ کا نہیں، پروگرام اسپورٹ کا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
کیا اوپن آفس میں بھی ایم ایس پبلشر کی طرح کا اوپن آفس پبلشر موجود ہے اگر ہے تو اس پر بھی پیج لے آئوٹ کی کوشش کی جاسکتی ہے دوسری بات یہ ہے نبیل بھائی کہ اکثر لوگ صرف اس تھریڈ پرٹیکسٹ لے آئوٹ کے حوالے سے بات کررہے ہیں میرے خیال میں پیج لے آئوٹ کے لئے کسی اردو اخبار کا سنیپ شاٹ دکھانا ضروری ہے، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس تھریڈ میں اردو اخبار کا ایم ایس پبلشر والا جو لے آئوٹ دکھایا گیا ہے اس کی فارمیٹنگ صحیح نہیں ہے جو غالباً ساجد اقبال صاحب نے پوسٹ کیا ہے کیونکہ اس کے لئے الفاظ جسٹی فائی ہونے چاہئیں جبکہ اس لے آئوٹ میں صرف رائٹ ٹو لفٹ والی آپشن استعمال کی گئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ سمجھانے کے لئے اگر آپ کسی اردو اخبار کے پیج لے آئوٹ کا سکرین شاٹ ان کو دکھادیں تو ان کو سمجھنے میں آسانی ہوگی ورنہ پھر یہ کام مجھے ہی سمجھانا پڑے گا، جو کہ وقت کی تنگی کے باعث میں ابھی تک نہیں کرسکا۔
شکریہ
اعجاز احمد
 
Top