علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

الف عین

لائبریرین
قطعات لکھیں تو قطعاًت بن جاتا ہے۔ اس لحاظ سے جمیل نستعلیق بہتر ہے۔ اس میں یہ غلطی سدھار لی گئی ہے۔
امجد،، آپ سن رہے ہیں نا، عرصے سے یہاں جواب نہیں دئے اس لئے لکھ رہا ہوں۔
 
قطعات لکھیں تو قطعاًت بن جاتا ہے۔ اس لحاظ سے جمیل نستعلیق بہتر ہے۔ اس میں یہ غلطی سدھار لی گئی ہے۔
امجد،، آپ سن رہے ہیں نا، عرصے سے یہاں جواب نہیں دئے اس لئے لکھ رہا ہوں۔

شکریہ۔ اس سے میرےپر لگایا گیا الزام رد ہو گیا کہ میں نے علوی نستعلیق کا استعمال کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
جی زیادہ تر لطیاں دونوں میں مشترک ہیں۔ سوائے کچھ کے۔ اس لئے میں نے واضح کر دیا۔۔ آپ پر الزام نہیں ہے، یہ نوری نستعلیق کے لگیچر پر الزام ہے کہ استعمال تو دونوں وہی کرتے ہیں، کچھ کا استعمال آپ نے درست کر لیا ہے، کچھ کا نہیں کر سکے۔ لیکن آپ پر ہی الزام کون دے رہا ہے، دونوں فانٹ ان پیج کے ہی لگیچر استعمال کر رہے ہیں، وہی گلفس، اس لئے اگر الزام دیا جائے تو دونوں پر۔
 

الف عین

لائبریرین
کھنچ
یہاں لکھنے میں درست آتا ہے، لیکن ورڈ میں نہیں آتا۔۔ علوی کے علاوہ دونوں جمیل فانٹس میں بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
کاف گاف پر بہت پیش لگا ہو تو بہت سے الفاظ بدل جاتے ہیں۔۔ کاف لام میں اور گاف کاف میں بدل جاتا ہے۔ شاید یہ ورڈ میں ہی ہو۔
گُمیں
واقعی یہ ورڈ میں ہی ایسا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
پھینکتی لکھیں تو چھینکتی ہو جاتا ہے۔۔۔ پہلا لفظ پ ھ ی ن ک ت ی لکھا ہے۔ اگر علوی نستعلیق میں ہی دیکھیں تو یہی لگے گا کہ چھینکتی ہی لکھا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اعراب کے ساتھ بہت سے الفاظ کا شیپ خراب ہو جاتا ہے۔۔ اور
بِچھڑ
لکھیں تو بالکل ہی غلط نظر آتا ہے نقاط کی وجہ سے
 

ابوشامل

محفلین
علوی نستعلیق میں فریضہ لکھیں تو درست دکھائی دیتا ہے لیکن اگر جمیل نستعلیق میں لکھا جائے تو یہ فرئضہ بن جاتا ہے۔
 
محترم! تو اگلا ورژن کب جاری ہو رہا ہے۔
میرے خیال میں کچھ ماہ اور انتظار کر لیں تاکہ ایک ساتھ بھرپور اپ ڈیٹ آئے۔

جی دراصل ہم کچھ پروگرامز کے ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ لگیچرز کی ایک ہی بار مکمل پڑتال کی جا سکے۔
 

رابطہ

محفلین
کوما کونسا بہتر ہے

comma.gif
تیسرا کوما بہتر ہے
 

نوید

محفلین
علوی نستعلیق میں‌ایک غلطی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

لڑی کا مقصد :
علوی نستعلیق فونٹ میں ایک مسئلہ کی نشاندہی کے لیے یہ لڑی شروع کر ہا ہوں، اگر منتظمین و ناظمین کے خیال میں‌یہ جگہ اس لڑی کے لیے مناسب نہیں تو براہ کرم یہ لڑی مناسب جگہ منتقل کر دیں‌۔

مسئلہ:
علوی نستعلیق میں جب لفظ ۔ س ن گ ت ر ہ ۔ سنگترہ لکھا جائے تو وہ خود ہی سنتگرہ بن جاتا ہے ۔

خوش رہیں
 
جزاک اللہ خیر برادرم!

ویسے اس کام کے لئے ایک عدد دھاگہ موجود تھا پر وہ کہیں تہوں میں دب گیا ہے۔ پھر بھی آپ کی نشاندہی ان شاء اللہ صاحب خط کو موصول ہو جائے گی۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
میرا خیال ہے اس دھاگے کو چسپاں کر دیں تو بہتر ہو گا۔
تاکہ علوی نستعلیق کے مسائل کو اس دھاگے میں ڈسکس کیا جا سکے ۔
اس دھاگے سے مراد وہ دھاگہ ہے جو تہوں میں دب گیا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹاپک مرج ہی کر دیا گیا تو ربط کی ان ضرورت نہیں۔۔
ایک بہت فاش قسم کی غلطی کل ہی نوٹ کی ہے
الحی لکھیں تو ’الحہ‘ نظر آتا ہے۔ قرآنی آیت میں یہ بڑی غلطی مانی جائے گی، کل آیت الکرسی اس طرح لکھی ہوئی ملی۔
 
Top