علوی نستعلیق کا ایک اور اپ ڈیٹ

علوی امجد

محفلین
علوی نستعلیق کا ایک اور اپ ڈیٹ ورژن اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ فانٹ میں درجہ ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں:-

1) ۃ کی اختتامی اشکال کے مسائل ٹھیک کردیئے گئے ہیں جیسے مکتبۃ، لعنۃ، سنۃ وغیرہ
2) سنہ کی علامت کو ٹھیک کردیا گیا ہے تاکہ عیسوی اور ہجری دونوں استعمال کئے جاسکیں۔
3) کچھ انفرادی الفاظ کے مسائل جیسے پلک وغیرہ ٹھیک کئے گئے ہیں۔
4) 41 نئے لیگیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جن کی نشاندہی فورم پر وقتا فوقتا ہوتی رہی۔
5) اس کے علاوہ ایک بہت ہی واضع تبدیلی کی گئی ہے جس کا آپ کو استعمال کے بعد اندازہ ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
بہت خوب جناب،،،،،،، آپنے تو نوری نستعلیق لگیچرز کو ہی ایک نیا ٹچ دے دیا ہے، ماشاءاللہ!
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر امجد۔
کیا آپ نے نوری نستعلیق کے لگیچرز کا کوئی متبادل استعمال کیا ہے؟
 
مکی

معطل
بہت شکریہ..

ایک گزارش ہے کہ فونٹ کا کوئی معیاری نام ہونا چاہیے.. پہلے فونٹ کا نام Alvi Nastaleeq.ttf تھا جبکہ اس اپڈیٹ میں alvi_Nastaleeq.ttf ہے.. اب سی ایس ایس میں کون سا نام لکھوں..!؟
 
جہانزیب

محفلین
مکی بھائی، اس نام سے کوئی فرق نہیں‌ پڑے گا، فانٹ‌ انفارمیشن میں وہی نام ہے اس لئے سی ایس ایس میں‌ تبدیلی کی ضرورت نہیں‌ ۔
 
عارف انجم

محفلین
علوی نستعلیق کے نئے ورژن نے اسے اگرچہ پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا دیا ہے لیکن یہ نوری نستعلیق نہیں رہا بلکہ لاہوری نستعلیق کے قریب تر ہوگیا۔ فیض نستعلیق بھی لاہوری نستعلیق پر مبنی ہے۔

میرے خیال میں آپ جانتے ہون گے کہ نوری نستعلیق اخبارات میں standard فونٹ بن چکا ہے۔ فیض نستعلیق اگرچہ دیکھنے میں زیادہ خوبصورت ہے لیکن مجھے نہیں لگتا یہ فونٹ اخبارات میں شہہ سرخیوں کے سوا کہیں رائج ہوپائے گا۔

امجد علوی صاحب ، اگر آپ علوی نستعلیق کے دونوں ورژن جاری رکھیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ ایک نوری نستعلیق پر مبنی اور دوسرا لاہوری نستعلیق کے قریب تر۔  

نئے ورژن کے لیے بہت شکریہ
 
arifkarim

معطل
علوی نستعلیق کے نئے ورژن نے اسے اگرچہ پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا دیا ہے لیکن یہ نوری نستعلیق نہیں رہا بلکہ لاہوری نستعلیق کے قریب تر ہوگیا۔ فیض نستعلیق بھی لاہوری نستعلیق پر مبنی ہے۔

میرے خیال میں آپ جانتے ہون گے کہ نوری نستعلیق اخبارات میں Standard فونٹ بن چکا ہے۔ فیض نستعلیق اگرچہ دیکھنے میں زیادہ خوبصورت ہے لیکن مجھے نہیں لگتا یہ فونٹ اخبارات میں شہہ سرخیوں کے سوا کہیں رائج ہوپائے گا۔

امجد علوی صاحب ، اگر آپ علوی نستعلیق کے دونوں ورژن جاری رکھیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ ایک نوری نستعلیق پر مبنی اور دوسرا لاہوری نستعلیق کے قریب تر۔  

نئے ورژن کے لیے بہت شکریہ

جی بھائی یہ یقینا علوی بھائی کی طرف سے کی جانی والی ایک نئی کوشش ہے، جسے ضرور سراہنا چاہیے۔ البتہ نوری نستعلیق کا اپنا مقام و رتبہ ہے۔ اس نئے اپڈیٹ میں لاہوری اور نوری نستعلیق لگیچرز کو ملا دیا گیا ہے۔ اسلئے پڑھتے وقت شروع میں کچھ اجنبیت سی ہوگی۔ ویسے آپ کی بات درست ہے کہ صرف نوری نستعلیق کی ایک الگ لائن ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
دوست

محفلین
علوی نستعلیق میں اگر لاہوری نستعلیق کا سٹائل اپنایا گیا ہے تو اس کا نام بھی ذرا مختلف کردیا جائے تو بہتر رہے گا۔ دو مختلف سٹائل دیکھ کر عجیب حلوہ سا بن جاتا ہے عبارت کا۔
 
علوی امجد

محفلین
جی نبیل بھائی، مجھے یہ نئے انپیج کے فیض نستعلیق جیسے لگیچرز لگ رہے ہیں۔ باقی سچ تو علوی بھائی ہی بتائیں گے :rolleyes:

2 نومبر سے 2 دسمبر تک ایک مہینہ پورا ایک شخص خرابی صحت کے باوجود دن رات محنت کرکے تقریبا 9000 لیگیچرز کو تبدیل کرتا ہے ۔اور دوسرا شخص ایک ہی لائن میں اس کی ساری محنت کو مشکوک کردیتا ہے۔ آپ لوگوں کے نزدیک یہی محنت کی قدر ہے تو افسوس ہے !!!!

خدارا ہر چیز کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا کریں۔ !! آپ فیض نستعلیق کو اس فانٹ کے ساتھ ملا کر دیکھ لیں کوئی مماثلت نظر آجائے تو بتادیں میں آئندہ ہمیشہ کے لئے فانٹ بنانا چھوڑ دوں گا!!!! پتہ نہیں یہاں مجھے وہ محاورہ کیوں‌بار بار یاد آجاتا ہے کہ "مرغی جان سے گئی اور کھانے والے کو مزا نہ آیا"۔

آپ لوگوں کو تو فانٹ مل گیا ۔ہر ایک نے بلا روک ٹوک استعمال کیا۔ کسی کو زیادہ پسند آیا تو اس نے شکریہ ادا کردیااور کچھ نے یہ زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ لیکن مجھے کوئی گلہ نہیں۔ اس لئے یہ ایک استفادہ خاص و عام کے لئےصدقہ جاریہ کی نیت سے بنائی گئی چیز ہے۔ جو کہ ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے۔

کاش آپ لوگوں کو میں‌بتا سکتا کہ اس فانٹ کی ریلیز کے بعد میں کتنی آزمائشوں اور مسائل سے گذرا ہوں۔ اس فانٹ کے حاسدین نے اس کو مشکوک اور متنازعہ بنانے کے لئے کیا کیا ہتھکنڈے اختیار نہیں کئے۔ اس کا کچھ اندازہ شائد برادرم شاکر القادری یا نبیل بھائی کو ہوگا۔ جن کو میں ہر لمحے باخبر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کہ کس طرح مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

لہذا یہاں آپ سے پھر درخواست کروں‌گا کہ خدارایوں بغیر سوچے سمجھے طنزیہ جملے نہ لکھا کریں!
 
ابوشامل

محفلین
امجد بھائی آپ کا گلہ بالکل بجا ہے۔ ہمارے ہاں تنقید برائے تنقید ہی ہوتی ہے کسی کا مقصد اصلاح نہیں ہوتا۔ اگر تنقید اصلاح کے لیے کی جائے تو تخلیق کار اس کا کڑوا گھونٹ پینے کو تیار ہو جاتا ہے لیکن جب مقصد صرف تنقید کرنا ہو تو یقین جانیں دل ٹوٹ جاتا ہے۔
یہی معاملہ میرے ساتھ اردو وکیپیڈیا پر ہو چکا ہے۔ اتنا بڑا منصوبہ تقریباً 10 ہزار مضامین، چاہے جیسے بھی ہوں، اراکین نے دن رات محنت کر کے بنائے اور آپ کی والی بات کہ "مرغی جان سے گئی، کھانے والے کو مزا نہ آیا"۔ یقین جانیں ایسی ایسی باتیں سننے کو ملیں کہ کبھی موقع ملا تو آپ کو دکھاؤں گا، آپ خود ہی اندازہ لگا لیجئے گا۔ کیا اس رویے کے بعد بھی "ترویجِ اردو" کے کام سے کوئی شخص چپکا رہے گا؟
 
ساجداقبال

محفلین
بھائیو ذرا ہتھ ہولا رکھو۔ امجد بھائی فرد واحد ہیں کوئی ادارہ نہیں کہ اتنے اعتراضات و فرمائشیں کی جائیں۔
 
علوی امجد

محفلین
علوی نستعلیق میں اگر لاہوری نستعلیق کا سٹائل اپنایا گیا ہے تو اس کا نام بھی ذرا مختلف کردیا جائے تو بہتر رہے گا۔ دو مختلف سٹائل دیکھ کر عجیب حلوہ سا بن جاتا ہے عبارت کا۔

دونوں‌فانٹ اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ علوی نستعلیق اپ ڈیٹ ہوکر اسی نام سے ہے۔ جبکہ نئے والے فانٹ کو علوی لاہوری نستعلیق کا نام دے کر اس ربط پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ جس کا ربط ذیل میں ہے۔
http://www.urdushare.net/alvi/AlviLahoriNastaleeq_shipped.zip
 
arifkarim

معطل
2 نومبر سے 2 دسمبر تک ایک مہینہ پورا ایک شخص خرابی صحت کے باوجود دن رات محنت کرکے تقریبا 9000 لیگیچرز کو تبدیل کرتا ہے ۔اور دوسرا شخص ایک ہی لائن میں اس کی ساری محنت کو مشکوک کردیتا ہے۔ آپ لوگوں کے نزدیک یہی محنت کی قدر ہے تو افسوس ہے !!!!

خدارا ہر چیز کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا کریں۔ !! آپ فیض نستعلیق کو اس فانٹ کے ساتھ ملا کر دیکھ لیں کوئی مماثلت نظر آجائے تو بتادیں میں آئندہ ہمیشہ کے لئے فانٹ بنانا چھوڑ دوں گا!!!! پتہ نہیں یہاں مجھے وہ محاورہ کیوں‌بار بار یاد آجاتا ہے کہ "مرغی جان سے گئی اور کھانے والے کو مزا نہ آیا"۔

آپ لوگوں کو تو فانٹ مل گیا ۔ہر ایک نے بلا روک ٹوک استعمال کیا۔ کسی کو زیادہ پسند آیا تو اس نے شکریہ ادا کردیااور کچھ نے یہ زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ لیکن مجھے کوئی گلہ نہیں۔ اس لئے یہ ایک استفادہ خاص و عام کے لئےصدقہ جاریہ کی نیت سے بنائی گئی چیز ہے۔ جو کہ ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے۔

کاش آپ لوگوں کو میں‌بتا سکتا کہ اس فانٹ کی ریلیز کے بعد میں کتنی آزمائشوں اور مسائل سے گذرا ہوں۔ اس فانٹ کے حاسدین نے اس کو مشکوک اور متنازعہ بنانے کے لئے کیا کیا ہتھکنڈے اختیار نہیں کئے۔ اس کا کچھ اندازہ شائد برادرم شاکر القادری یا نبیل بھائی کو ہوگا۔ جن کو میں ہر لمحے باخبر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کہ کس طرح مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

لہذا یہاں آپ سے پھر درخواست کروں‌گا کہ خدارایوں بغیر سوچے سمجھے طنزیہ جملے نہ لکھا کریں!

بھائی آپ تو پوری قوم کے محسن ہیں، بھلا آپ پر کوئی شک کیوں کرے گا :confused:

ذرا میرا مراسلہ دوبارہ پڑھیں:
"جی نبیل بھائی، مجھے یہ نئے انپیج کے فیض نستعلیق جیسے لگیچرز لگ رہے ہیں۔ باقی سچ تو علوی بھائی ہی بتائیں گے "

یہاں میں نے صاف لکھا ہے کہ نئے لگیچرز فیض نستعلیق کے'' اسٹائل'' جیسے ہیں۔ اسکا یہ مطلب کہاں سے لے لیا گیا کہ میں نے آپکی محنت پر شک کیا۔۔۔؟؟؟ یا یہ کہ یہ لگیچرز آپنے خود نہیں بنائے۔؟ صرف ایک چھوٹی سی مماثلت بیان کی تھی اور آپ اتنا ناراض ہوگئے :rolleyes:

ذیل کےسنیپ میں ''ک'' اور ''گ'' کی بعض اشکال جو فیض لاہوی نستعلیق سے بہت ملتی ہیں، پیش کر رہا ہوں؛
b015.gif

یہاں پر لگیچر ''کو''اور ''گو'' دونوں فانٹس میں 99 فیصد ایک جیسے نہیں ہیں؟
 
علوی بھائی! بہت زبردست کام کیا ہے آپ نے ماشاء اللہ۔۔۔
آپ بالکل ہمت نہ ہاریں۔ آپ کے کام پر کسی کو شک نہیں۔۔۔ وہ صرف ایک اندازہ ظاہر کیا تھا عارف نے۔۔۔

اللہ تعالٰی آپ کو مزید ہمت اور توانائی عطا فرمائے۔ آمین
 
Raheel Anjum

محفلین
بھائی آپ تو پوری قوم کے محسن ہیں، بھلا آپ پر کوئی شک کیوں کرے گا :confused:

ذرا میرا مراسلہ دوبارہ پڑھیں:
"جی نبیل بھائی، مجھے یہ نئے انپیج کے فیض نستعلیق جیسے لگیچرز لگ رہے ہیں۔ باقی سچ تو علوی بھائی ہی بتائیں گے "

یہاں میں نے صاف لکھا ہے کہ نئے لگیچرز فیض نستعلیق کے'' اسٹائل'' جیسے ہیں۔ اسکا یہ مطلب کہاں سے لے لیا گیا کہ میں نے آپکی محنت پر شک کیا۔۔۔؟؟؟ یا یہ کہ یہ لگیچرز آپنے خود نہیں بنائے۔؟ صرف ایک چھوٹی سی مماثلت بیان کی تھی اور آپ اتنا ناراض ہوگئے :rolleyes:

ذیل کےسنیپ میں ''ک'' اور ''گ'' کی بعض اشکال جو فیض لاہوی نستعلیق سے بہت ملتی ہیں، پیش کر رہا ہوں؛
b015.gif

یہاں پر لگیچر ''کو''اور ''گو'' دونوں فانٹس میں 99 فیصد ایک جیسے نہیں ہیں؟

عارف کریم بھإئی! آپ نے جونمونہ جات پیش کیے ہیں وہ علوی لاہوری نستعلیق کے ہیں۔ اصل میں شاید یہ کنفیوژن اس لئیے ہو رہی ہے کہ علوی بھائی نے دو فانٹ ریلیز کیے ہیں۔ ایک علوی فانٹ کا نیا ورژن جس کا سائز اب تقریباً 13میگا بائٹ ہے اور دوسرے علوی لاہوری نستعلیق جس کا سائز 9 میگا بائٹ سے کچھ زیادہ ہے۔اور جس کا لنک اوپر علوی بھائی نے اپنے میسج میں دیا ہے
 
Top