! علوی نستعلیق کی ابتدائی ٹیسٹنگ !

arifkarim

معطل
الحمد للہ، آج 2 نونمبر 2008کو ہمیں ایک مکمل لگیچر بیسڈ نوری نستعلیق میسر آگیا۔:)
اس تھریڈ میں ہم اس فانٹ کی ابتدائی ٹیسٹنگ کریں گے اور اسکو پرانے کمپوزنگ پروگرامز جیسے ان پیج سے موازنہ کریں‌گے۔۔۔۔
باقی دوست بھی اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر استعمال ہونے والے ٹیکسٹ پراسیسرز مثلا اوپن آفس وغیرہ کے ٹیسٹس یہاں پوسٹ کریں۔۔۔۔

چلیں بسم اللہ کرتے ہیں ورڈ 2007:
b000-1.gif

ورڈ 2007 میں اردو کی املاء کی پڑتال کے علاوہ تصاویر اور متن کو اچھی طرح انٹر ایکٹیو کیا جا سکتا ہے۔
اوپن ٹائپ کرننگ کے حساب سے کمزور ہے، اسلئے اسے پروگرام میں مینولی ٹھیک کرنا ہوگا
 

بلال

محفلین
بہت اچھا فانٹ ہے بس ایک بات جو کہنا چاہتا تھا کہ جب ہم اس کو انسٹال کرتے ہیں تو فانٹس کے فولڈر میں اس کے نام کے ساتھ ورژن بھی آتا ہے جو میرے خیال میں نہیں ہونا چاہئے بلکہ صرف نام ہی ہونا چاہئے۔
کیونکہ
جب ہم کسی ویب سائیٹ میں اسے استعمال کریں گے تو اس کے نام کے ساتھ ساتھ ہمیں ورژن بھی لکھنا ہو گا۔ کل کو جب کوئی نئا ورژن آئے گا تو ہمیں سائیٹ کی ساری کوڈنگ میں تبدیلی کرنی پڑے گی اور اس کے علاوہ اگر کسی کے پاس ہماری کوڈنگ کے مطابق ورژن ہوا تو وہاں علوی نستعلیق کام کرے گا اور اگر کسی کے کمپیوٹر میں کوئی دوسرا ورژن ہوا تو اس کے کمپیوٹر پر سائیٹ کسی اور فانٹ میں نظر آئے گی۔
اس لئے
اگر فانٹ ڈاؤن لوڈ کیا جائے تو فائل کے نام میں ورژن ہو لیکن جب وہ انسٹال ہو تو صرف ایک سٹینڈرڈ نام ہو تاکہ ہر جگہ سائیٹ کی کوڈنگ میں ایک ہی نام دینا پڑے جیسا کہ نفیس ویب نسخ میں ہے۔
باقی آپ کی یا علوی بھائی کی مرضی ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔
والسلام
 

دوست

محفلین
اوپن آفس میں کہیں سے بارڈر سے باہر نکل جاتا ہے۔ اور پی ڈی ایف بنایا تو یہ نتیجہ نکلا
alvinastaleeqis0.jpg

بس ایک آنچ کی کسر رہ گئی شاید۔
 

دوست

محفلین
میرے پاس فائرفاکس 3 ونڈوز میں علوی نستعلیق سٹائل شیٹ سے کام نہیں کررہا، ایسے لگتا ہے جیسے یہ انسٹال ہی نہیں، جبکہ ڈیفالٹ فونٹ اسے رکھنے سے پیج اس میں نظر آرہا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر البتہ میرا بلاگ ٹھیک دکھائی دیتا ہے۔ کیا اس کی وجہ لمبا سارا نام تو نہیں؟ ورژن نمبر وغیرہ وغیرہ کو ہٹا کر اگر اسے مختصر اور ڈیفالٹ سا کردیا جائے تو سٹائل شیٹ میں استعمال میں آسانی ہوجائے۔
 

جہانزیب

محفلین
شاکر مسلہ آپ کی سی ایس ایس میں‌ ہے، انٹر نیٹ‌ ایکسپلورر بعض‌ اوقات ان کھلے ٹیگز کو دکھا دیتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو ایکپلورر میں‌ فانٹ‌ درست نظر آ رہا ہے ۔ اپنے تمام فانٹ‌ فیملی کا بغور جائزہ لیں کہیں‌ کچھ مس کر دیا ہے آپ نے ۔
 

جہانزیب

محفلین
شاکر مسلہ پتا لگ گیا ہے ، آپ نے فانٹ‌ کا نام Alvi Nastaleeq v 1.0.0 لکھا ہے، جو کہ Alvi Nastaleeq v1.0.0 ہے ، وی اور ایک کے درمیان وقفہ نہیں‌ ہے ۔
 
علوی نستعلیق مجموعی طور پر اردو کیلئے ایک نئی روح ہے۔ انشاء اللہ، وقت کے ساتھ ساتھ اس ناصرف اس فونٹ میں بہتری آئے گی بلکہ اسی طرز پر مزید کاوشیں بھی سامنے آئیں گی جس سے اردو کمپیوٹنگ کو ترقی مل سکے گی۔ انشاء اللہ۔
 
مجھے فائر فاکس 3 میں بھی صحیح نظر نہیں آرہا۔ کبھی کوئی لفظ نیچے اور کبھی اوپر جاری ہے جبکہ تمام لفظ ایک ہی لائن میں لکھے ہوئے ہیں۔
ملاحظہ ہوں

Alvi1.gif

جیسا کہ امجد صاحب نے فرمایا ہے کہ یہ فانٹ صرف ورڈ پراسس وغیرہ کے لیے ابھی تک کار آمد ہے۔ ناکہ بلاگس و ویب سائیڈز وغیرہ کے لیے تو اس فانٹ کا اتنا رزلٹ آنا بھی میری جیسے کم علم شخص کے لیے کافی ہے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، یہ تھریڈ شروع کرنے کا شکریہ۔ میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف علوی نستعلیق فونٹ کے اپلیکیشنز میں استعمال کرنے کے نتائج پوسٹ کریں۔ تہنیتی پیغامات کے لیے علیحدہ تھریٍڈ شروع ہوئے ہوئے ہیں۔

علوی نستعلیق کےاجراء کے بعد میرے ذہن میں سب سے پہلے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ فونٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر جیسے کہ Quark Xpress یا InDesign میں درست کام کرتا ہے؟ اگر کوئی دوست ان دونوں سوفٹویر کے حالیہ ورژنز میں علوی نستعلیق کو ٹیسٹ کرسکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ اگر علوی نستعلیق فونٹ واقعی InDesign پر درست کام کرتا ہوتو یہ واقعی اردو پبلشنگ کی دنیا میں انقلاب کے مترادف ہوگا۔
 
ان پیچ اور آفس ۲۰۰۷ کا موازنہ ملاحظہ کریں
ان پیچ فانٹ کا سائز ۱۲ اور زوم لیول سو فیصد
Inpage.gif


آفس ۲۰۰۷ میں اسی سیٹینگ کے ساتھ

Word2007.gif


یعنی یہ فانٹ یہاں بھی بازی لے گیا۔ چھوٹے سائز پر بھی ان پیچ سے زیادہ خوبصورت اور پرنٹ کرنے پر بھی فانٹ کا مزا کم نہیں ہوتا ہے
واہ کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
عارف، یہ تھریڈ شروع کرنے کا شکریہ۔ میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف علوی نستعلیق فونٹ کے اپلیکیشنز میں استعمال کرنے کے نتائج پوسٹ کریں۔ تہنیتی پیغامات کے لیے علیحدہ تھریٍڈ شروع ہوئے ہوئے ہیں۔

علوی نستعلیق کےاجراء کے بعد میرے ذہن میں سب سے پہلے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ فونٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر جیسے کہ Quark Xpress یا InDesign میں درست کام کرتا ہے؟ اگر کوئی دوست ان دونوں سوفٹویر کے حالیہ ورژنز میں علوی نستعلیق کو ٹیسٹ کرسکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ اگر علوی نستعلیق فونٹ واقعی InDesign پر درست کام کرتا ہوتو یہ واقعی اردو پبلشنگ کی دنیا میں انقلاب کے مترادف ہوگا۔
نبیل بھیا!
اس فونٹ کے اڈوب ان ڈیزائن سی ایس 3 پر ٹیسٹ کیا۔
یہ متن ڈوئچے ویلے کی سائٹ اٹھایا گیا ہے پہلے متن پڑھیں
امریکہ میں صدارتی الیکشن میں اب اڑتالیس گھنٹوں کا وقت رہ گیا ہے۔ دونوں امیدوار سرتوڑ کوشش میں ہیں کہ وہ لوگوں کے دلوں کو جیت سکیں۔ ڈیموکریٹ امیدوار اوبامہ کو رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سبقت حاصل ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کا آخری ویک اینڈ آن پہنچا ہے۔ امریکی کے صدارتی انتخابات میں اب دِن اور ہفتے نہیں بچے بلکہ بات گھنٹوں کی رہ گئی ہے۔ باراک اوبامہ جہاں پر اُمید ہیں وہاں دوسری طرف جان مکین ابھی تک اپ سیٹ کے امکانات کو نظر انداز نہیں کر رہے۔ امریکی رائے عامہ کے جائزے بھی اوبامہ کو خاصی سبقت حاصل کئے ہوئے پیش کر رہے ہیں۔ اُن کے خیال میں ہر لمحے کے بعد صدارتی انتخبات میں میک کین آگے بڑھ رہے ہیں اور مقابلے کو سخت کرتے جا رہے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جان میک کین۔Bildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جان میک کین۔

موجودہ امریکی صدر جورج ڈبلیو بُش کے نائب صدر Dick Cheney نے بھی کھُل کر جان میک کین کی چمایت میں نعرہ بلند کرتے ہوئے اُن کو موجودہ حالات میں امریکہ کے لئے موزوں ترین شخص قرار دیا ہے۔ امریکی نائب صدر کے خیال میں میک کین بخوبی اُن خطرات سے آگاہ ہیں جو امریکہ کو درپیش ہیں۔ Dick Cheney کا مزید کہنا ہے کہ جان میک کین کے اندر وہ قوت ہے کہ وہ برائی کی آنکھ سے آيکھ ملاتے ہوئے متزلزل نہیں ہوسکتے۔ اُن کی حمایت کرتے ہوئے مجھے بے حد مسرت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب Dick Cheney کے میک کین کی حمایت کے اعلان کو بھی اوبامہ نے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میک کین دراصل بُش انتظامیہ کا تسلسل ہے۔
اب اسکرین شاٹ دیکھیں۔
indesign.jpg
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عارف، یہ تھریڈ شروع کرنے کا شکریہ۔ میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف علوی نستعلیق فونٹ کے اپلیکیشنز میں استعمال کرنے کے نتائج پوسٹ کریں۔ تہنیتی پیغامات کے لیے علیحدہ تھریٍڈ شروع ہوئے ہوئے ہیں۔

علوی نستعلیق کےاجراء کے بعد میرے ذہن میں سب سے پہلے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ فونٹ ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر جیسے کہ Quark Xpress یا Indesign میں درست کام کرتا ہے؟ اگر کوئی دوست ان دونوں سوفٹویر کے حالیہ ورژنز میں علوی نستعلیق کو ٹیسٹ کرسکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ اگر علوی نستعلیق فونٹ واقعی Indesign پر درست کام کرتا ہوتو یہ واقعی اردو پبلشنگ کی دنیا میں انقلاب کے مترادف ہوگا۔

یہ فونٹ ان دیزائن میں بخوبی کام کرتا ہے اور یہی بات فوٹوشاپ کے بارے میں بھی سنی گئی ہے:)
 

باذوق

محفلین
یہ فونٹ ان دیزائن میں بخوبی کام کرتا ہے اور یہی بات فوٹوشاپ کے بارے میں بھی سنی گئی ہے:)
عربی کے لیے میں فوٹو شاپ کا ورژن 7 استعمال کرتا ہوں۔ اس ورژن میں عربی تو بہترین نظر آتی ہے۔ لیکن نفیس ، ایشیا نسخ اور پاک نستعلیق فونٹ اپلائی کرنے پر صرف ایک ہی حرف " ک " دکھائی دیتا ہے۔
ابھی ابھی علوی نستعلیق کو بھی چیک کیا ہے۔ اس کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ صرف ایک حرف " ک" دکھائی دے رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
اس میں کچھ مسائل بالکل ہیں۔ جیسے محفل پر ونڈوز فائرفاکس 3 میں اس میں چلتے چلتے اچانک ایک سطر گر جاتی ہے یا لفظ اوپر نیچے ہوجاتے ہیں۔ لینکس پر یہ مسئلہ نہیں۔
 
میں فائر فاکس ورژن 3 استعمال کرتا ہوں۔ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 3۔
میرے پاس نہ تو براوزر میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے۔ سب سطریں ٹھیک ہیں۔ تمام الفاظ اپنی اپنی جگہ پر ہیں۔
 
۱۔ میرے پاس فائر فاکس ۳ میں سطریں گرنے والا مسئلہ پیش آرہا ہے۔ اگر متن کو منتخب کیا جائے تو سیلیکشن میں سطر سیدھی دکھائی دیتی ہے مگر غیر منتخب کرنے سے دوبارہ سطر گر جاتی ہے۔
۲۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر ۷ میں البتہ فونٹ بالکل درست کام کر رہا ہے۔
۳۔ ورڈ ۲۰۰۲ میں بھی بالکل درست کام کر رہا ہے( چھوٹے فونٹ سائز میں بھی)۔
۴۔ فوٹو شاپ سی ایس مڈل ایسٹرن ورژن میں حروف الگ الگ ہورہے ہیں جبکہ وہی لفظ کسی اور فونٹ میں درست دکھائی دے رہا ہے۔ اسکرین شاٹ ملاحظہ ہو!

screen_shot_photoshop1.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ جس سوفٹویر میں علوی نستعلیق فونٹ کو ٹیسٹ کریں، اس کا ورژن بھی لکھ دیا کریں۔ میں نے سنا ہے کہ فوٹو شاپ سی ایس 2 میں نستعلیق فونٹ کسی حد تک ٹھیک کام کرتا ہے۔ اوپر ظہور سولنگی نے اس سلسلے میں ایک سامپل بھی بھی پوسٹ کیا ہے۔ ایڈوبی کی پراڈکٹس کا حالیہ ورژن Cs4 ہے۔ اگر کسی دوست کو فوٹو شاپ سی ایس 4 یا ان ڈیزائن سی ایس 4 وغیرہ پر علوی نستعلیق کو آزمانے کا موقع کا ملے تو اس کے نتائج سے یہاں ضرور آگاہ کریں۔
 
Top