! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

arifkarim

معطل
آج خوش قسمتی سے محترم علوی امجد صاحب سے رابطہ ہو گیا۔ باتوں‌ باتوں میں علوی نستعلیق کی بات ہوئی تو پتا چلا کہ آپنے اتنے کم عرصہ میں اپنے راعنا فانٹ کو نوری نستعلیق کے 17500 لگیچرز سے منور کر دیا ہے! یہ خبر یقینا تمام اردو دانوں کیلئے بہت پر مسرت ہوگی۔ امید ہے یہ فانٹ کچھ عرصہ میں منظر عام پر لایا جائے گا۔۔ علوی بھائی زندہ باد!
7.gif

8.gif

1-5.gif
 
دوست

محفلین
بہترین۔
لگیچرز کا مقصد تو بس سپیڈ بڑھانا تھا۔ اللہ کرے یہ فونٹ‌ ویب پر استعمال کے قابل ہوسکے۔
 
واہ بھئی اس سے لکھنے پڑھنے دونوں میں سہولت ہو گی۔ موجودہ فونٹ گو کہ نعمت سے کم نہیں لیکن جس کی نگاہ ذرا بھی کمزور ہو اس کے لئے بڑی آزمائش کا باعث ہے۔
 
مغزل

محفلین
محمد اسد عطاری صاحب
السلام وعلیکم
محفل میں خوش آمدید
اردو زبان و رسم الخط سے محبت مبارک۔
آپ اپنا تعارف ’’تعارف ‘‘ کے زمرے میں پیش کیجئے۔
 
بھائیوں سکرین شارٹ دیکھا دیکھا کر ہی مار رہے ہوں۔ یعنی پیاسے کو پانی دیکھا رہا ہوں۔
یہ فانٹ کب تک ریلیز ہوجائے گا؟
ایک اور بات وہ یہ کہ کیا بین السطور فاصلہ سا فانٹ میں ان پیچ کے نوری تستعلیق جیسا ہے یا کچھ زیادہ ہے۔ کیونکہ سطور کے درمیان فاصلہ کم ہونے سے فانٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
بین السطور فاصلہ آپ اپنی مرضی سے کم یا زیادہ کر سکتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
علوی امجد

محفلین
بھائیوں سکرین شارٹ دیکھا دیکھا کر ہی مار رہے ہوں۔ یعنی پیاسے کو پانی دیکھا رہا ہوں۔
یہ فانٹ کب تک ریلیز ہوجائے گا؟

ابھی یہ فانٹ مکمل نہیں ہوا۔ اس میں‌کافی کام باقی ہے۔ ابھی تک تو صرف لیگیچرز ڈالے جارہے ہیں۔ اس کے بعد ان کے لک اپس کی پڑتال اور پھر سب سے اہم کام لیگیچرز کے لئے اعراب کی پوزیشنگ ٹیبلز کی تیاری ہے۔ جو کہ خاصا مشکل اور وقت لینے والا کام ہے۔

سکرین شارٹس جاری کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی دوست کو اس میں کوئی کمی محسوس ہو تو ابھی سے نشاندہی کردے تاکہ اسے فانٹ کی ریلیز سے پہلے ٹھیک کرلیا جائے۔

انشاء اللہ جیسے ہی فانٹ مکمل ہوتا ہے اسے جلد از جلد ریلیز کردیا جائے گا۔
 
وضاحت کا شکریہ، اعراب کیلئے تمام لگیچرز کے الگ ٹیبلز بنانے کی ضرورت نہیں۔ صرف ان لگیچرز کیلئے جو کہ انپیج کے نوری نستعلیق میں اعراب سمیت آئے ہیں، مثلا: علیٰ ، لیٰ وغیرہ
دوسرا اسکرین شارٹ میں عام حروف تہجی ب، پ ، کے نقطے بہت نیچے لگے ہیں۔ اگر ان حروف کو بھی لگیچرز میں شامل کر دیا جائے تو ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔۔
 
فرخ

محفلین
بہت اعلٰی جناب
یہ بہت خوبصورت اورکوالٹی کا نستعلیق فونٹ لگ رہا ہے۔
مزا آیا دیکھ کر
 
Top