کیا اس فانٹ کو ٹھیک کرنے کی اور بہتر بنانے کی ساری ذمہ داری میری ہی ہے؟ کیا میرے علاوہ کسی کو بھی اس پر کام کرنے کا شوق نہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو سارے یہاں صرف دوسروں کی محنت حضم کرنے ہی آتے ہیں؟! کیا میں بھی اس فانٹ کو بہتر بنا کر پاک ڈیٹا کی طرح بیچنا شروع کر دوں؟ پھر شاید آپ کی دلچسپی اضافہ ہوجائے۔
کول ڈاٶن عارف کریم!
غصہ نہیں کرتے،
میر عماد نامی سافٹ ویئر میں نے دریافت کر کے سب سے پہلے اردو محفل پر
"ہاں یہ ممکن ہے" نامی دھاگے کے ذریعہ متعارف کروایا اور اہل ہنر سے شدید اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ اس فونٹ میں اردو سپورٹ فراہم کی جائے یہ دھاگہ برادر مکرم "قیصرانی" نے کسی غلط فہمی کی بنا پر حذف کر دیا تھا ۔ میرے اس پرزور مطالبہ کو ایک شخص نے پذیرائی بخشی اور اس فونٹ کی ریورس انجنیئرنگ کرکے اس میں اردو اشکال شامل کر دیں اور اس طرح اس نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے قابل استعمال بنا دیا بلا شبہ اردو دنیا پر یہ اس شخص کا احسان عظیم ہے ۔ بات اسی پر موقوف نہیں رہی بلکہ اس شخص نے ایک اور احسان کیا کہ میری درخواست پر اس فونٹ کو وولٹ ورک کے ساتھ ریلیز بھی کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اکثر لوگ اس شخص کو جانتے ہونگے تاہم نئے جوائن کرنے والوں کے لیے میں بتا دوں کہ اس شخص کا نام
ج۔۔۔۔۔۔۔واد
ہے جو اتنا بڑا کام کر چکنے کے بعد بھی کسی پر احسان نہیں جتا رہا اور خاموش ہے یہ اس کی سچی لگن اور اردو سے محبت کا واضح اور ٹھوس ثبوت ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ اگر آج جواد نے بنیاد نہ فراہم کی ہوتی تو عارف کریم آپ کس بنیاد پر یہ عمارت کھڑی کر رہے ہوتے۔
مجھے یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے اس پورے دھاگے میں جواد کو خراج تحسین پیش کرنے والا کوئی نہیں ماسوائے محترم اعجاز عبید کے کہ وہہر بار اپنی پوسٹ میں عارف کریم سے پہلے جواد کا نام بھی تحریر فرماتے ہیں
تعمیر کی ہر اینٹ پر لکھا ہے میرا نام
دیوار تیرے نام سے منسوب ہو گئی
عارف کریم آپ کی محنت او کاوش کی داد نہ دینا بھی نا انصافی ہوگی آپ بھی انتہائی محنت سے اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اپنا حوصلہ بلند رکھیں اور بے لوث انداز میں کام کرتے چلے جائیں