! عماد نستعلیق کچھ بہتری کیساتھ !

arifkarim

معطل
Valid Ligatures of Urdu
کرلپ والوں نے نستعلیق فانٹ کے لیگچرز پرکھنے کیلیے یہ فائلوں کا مجموعہ مہیا کیا ہے جو نوری نستعلیق کی بنیاد پر بنایا گیا ہے
اس سے فانٹ کی غلطیاں پکڑنے میں آسانی ہوگی

اس فائل میں‌ 18000 لگچرز ہیں۔ اصل لیگچرز کی تعداد 22000 کے لگھ بھگ ہے۔ یعنی کرلپ والوں نے بھی 4 ہزار لگچرز مس کئے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ایک مسئلہ مزید محسوس ہو رہا ہے۔ لگیچر ’سے‘ میں سین کے شوشے اتنے مختصر نظر آتے ہیں جیسے محض ’ے‘ ہو۔ اس کو درست کر دیں۔

چلیں یہ لیں:
a92.gif

لنک: http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/Urdu_Umad_Nastaliq.rar
 
arifkarim

معطل
کیا اس فانٹ کو ٹھیک کرنے کی اور بہتر بنانے کی ساری ذمہ داری میری ہی ہے؟ کیا میرے علاوہ کسی کو بھی اس پر کام کرنے کا شوق نہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو سارے یہاں صرف دوسروں کی محنت حضم کرنے ہی آتے ہیں؟! کیا میں بھی اس فانٹ کو بہتر بنا کر پاک ڈیٹا کی طرح بیچنا شروع کر دوں؟ پھر شاید آپ کی دلچسپی اضافہ ہوجائے۔
 
بلال

محفلین

عارف کریم بھائی شائد آپ جذباتی ہو گئے ہیں۔۔۔ جناب ایسی کوئی بات نہیں جو جو جتنا کام کر سکتا ہے وہ کر رہا ہے۔۔۔ اب ہم کو فانٹ بنانے کی الف ب بھی نہیں آتی۔۔۔ اب آپ ہی بتاؤ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اس کے علاوہ دیکھا جائے تو نبیل، زیک، قیصرانی،آصف،شمشاد بھائی اور ان کی باقی ٹیم جن میں باقی منتظمین شامل ہیں انہوں نے تو اردو محفل تک اردو میں بنا کر پیش کر دی اور اسے دن بدن بہتر کر رہے ہیں۔۔۔ اس کے علاوہ باقی سافٹ ویئر کے اردو میں ترجمہ کر رہے ہیں۔۔۔ اب جس کو جو کام آتا ہے وہ کر رہا ہے۔۔۔ میرے بھائی آپ بھی فانٹ بنانے میں ہمت نہ ہاریں اور محنت جاری رکھیں۔۔۔ انشاءاللہ سب بہتر ہو گا۔۔۔ ویسے بھی جن کے ارادے مضبوط ہوتے اور جن میں ہمت ہوتی ہے وہ کسی کا انتظار نہیں کرتے۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا اس فانٹ کو ٹھیک کرنے کی اور بہتر بنانے کی ساری ذمہ داری میری ہی ہے؟ کیا میرے علاوہ کسی کو بھی اس پر کام کرنے کا شوق نہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو سارے یہاں صرف دوسروں کی محنت حضم کرنے ہی آتے ہیں؟! کیا میں بھی اس فانٹ کو بہتر بنا کر پاک ڈیٹا کی طرح بیچنا شروع کر دوں؟ پھر شاید آپ کی دلچسپی اضافہ ہوجائے۔

عارف، نہایت افسوسناک رویہ ہے آپ کا۔
اگر آپ فونٹ پر کام سے اکتا گئے ہیں تو بے شک اس میں بریک دے دیں، لیکن اس طرح کے غیر معقول پیغامات پوسٹ نہیں کریں۔
 
الف عین

لائبریرین
عارف۔۔۔ مجھے وولٹ میں مشکل ہوتی ہے اس لئے اس کام کو میں چھوڑ دیتا ہوں۔ لیکن اب بھی دو ایک کیریکٹرس کا اضافہ ضروری سمجھتا ہوں۔ ۂ کا مسئلہ حل ہو گیا تو اب میں باقی کیریکٹرس کا اضافہ کر دوں گا جیسا کہ میں نے پہلے بھی لکھا تھا۔ ہاں۔۔فانٹ کا نام شاید یہی نہ رکھوں لیکن اس میں کریڈٹ سب کو دیا جائے گا۔
کل ہی ایک اور تجربہ کیا کہ سمت اور برقی کتابنوں کے ویب صفھات پر اس فانٹ کو اپلائ کیا تو عبارت بہت مشکل؛ سے پڑھنے میں آتی ہے جب تک کہ فانٹ سائز کو مزید بڑا نہ کیا جائے۔ یوں بھی میری ویب پیجیز میں پاک نستعلیق کی وجہ سے سائز اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اگر فانٹ نہ ہو اور تاہوما میں پڑھا جائے تو معمولی جملہ بھی ہیڈنگ نظر آتا ہے!! لیکن اس کا کلوئی چارہ نہیں۔ صرف ڈیسک ٹاپ ورڈ پروسیسنگ کے لیے ہی یہ فانٹ بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
 
باسم

محفلین
عارف بھائی ناراض کیوں ہوتے ہیں
اور آپ کے اس موضوع پر روزانہ ہی تو پوسٹ ہورہی ہے
 
دوستوں عارف بھائی جذباتی نہیں ہورہے ان کا میرے خیال میں اصل مقصد یہ ہے کہ اور دوستوں کو بھی فانٹ کے بنانے میں دلچسی ہو اسطرح دوسرے دوستوں کا تجربہ بھی ہوجائے گا اور مستقبل میں ہمارے یہ دوست جن کو تھوڑا بہت بھی کام آتا ہو فانٹ بنانے کا کام آئیں گے
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]عارف صاحب
آداب
آپ ہرگز دل گرفتہ نہ ہوں، آپ نے شاید میرا ایک مراسلہ نہیں پڑھا جس میں بندہ ناچیز
نے اپنی خدمات پیش کیں تھیں۔۔ مجھ سے جو بن پڑے گا میں حاضر ہوں۔۔ آپ سے التماس
ہے ، چونکہ مجھے محض خطاطی ہی آتی ہے ۔۔۔ آپ مجھے فونٹس بنانے میں رہمنائی کیجئے ۔
اس کا طریقہ ءِ کار کیا ہے۔۔ ؟۔۔ مجھ ایسا بے کار مباش، آپ کے ساتھ کام کرنے میں فخر محسوس
کرتا ہے۔۔۔ آپ کی اس اردو اور ادب دوستی کاتذکرہ کراچی میں میرے ملنے جلنے والے تقریبا سبھی
لوگوں میں ۔۔ بڑی عزت سے کیا جاتا ہے حتیٰ کہ اردو لغت بورڈ کراچی کے مدیر لیاقت علی عاصم
(جو ان دنوں علیل ہیں) کئی بار آپ کے بارے میں پوچھ چکے ہیں۔۔ یہ بتاتا چلو کہ ہماری خوش قسمتی
ہے کہ لیاقت علی عاصم صاحب اس بزم کا حصہ ہیں۔۔۔ انشاء اللہ جلد ہی وہ آپ سے (بزم کے توسط) سے
تفصیلی ملاقات فرمائیں گے۔۔ ڈاکڑ فرمان فتح پوری صاحب سے بھی آپ کا اس حوالے سے تعارف ہے۔۔

آپ دل جمعی سے کام کیجئے ۔۔ اور ہوسکے تو کچھ دن ذہنی سکون کی خاطر ۔۔ اس تھریڈ اور موضوع پر
گفتگو سے گریز کیجے۔۔۔

ہم سب آپ کی صحت مندی اور طولانیءِ عمر کیلئیے دعا گو ہیں۔

ارادت کیش
م۔م۔مغل
(کراچی پاکستان)
[/FONT]
 
الف عین

لائبریرین
عارف۔۔ بس ایک کام اور کر دو۔۔
اس پانچویں ورژن کو وولٹ میں شِپ کر دو۔ میں اس شِپڈ ورژن کے ساتھ کچھ چھیڑ کانی کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
عارف، نہایت افسوسناک رویہ ہے آپ کا۔
اگر آپ فونٹ پر کام سے اکتا گئے ہیں تو بے شک اس میں بریک دے دیں، لیکن اس طرح کے غیر معقول پیغامات پوسٹ نہیں کریں۔

بھائی جان اکتائے نہیں ہیں، بھلا اس کام میں اکتاہٹ کیسی؟ یہ سب تو آپ سب ہی کیلئے ہے۔ عبدالمجید کی بات درست ہے۔ میرے کہنے کا مطلب صرف یہ تھا‌، اس فیلڈ میں مزید لوگوں‌کو بھی آنا چاہئے۔
 
arifkarim

معطل
عارف۔۔ بس ایک کام اور کر دو۔۔
اس پانچویں ورژن کو وولٹ میں شِپ کر دو۔ میں اس شِپڈ ورژن کے ساتھ کچھ چھیڑ کانی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

استاد محترم میں آپ کو شپ کرنے کا طریقہ بتا دیتا ہوں ۔ اس سے آپ ہر ورژن کو شپ کر لیجئے گا
 
arifkarim

معطل

الف عین

لائبریرین
جیسا میں اکثر لکھتا ہوں۔ اسلام کی بنیادی قاعدے کی طرح میں ہر جگہ آسانی ڈھونڈھتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں
ئے
ۂ
ئ
کے استعمال کو فروغ دیتا ہوں۔ آخری ئ ۔ جیسے
آئ
نہ کہ
آئی

عارف۔ شپ تو میں بھی کر سکتا ہوں لیکن اس کے لئے پھر وولٹ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا پڑے گا۔ اور اگر تم بھی ہر بار فانٹ میں تبدیلی کر کے شپڈ ورژن بھی مہیا کر دو تو لوگ اسے زیادہ آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔ یعنی ثقیل ثابت نہییں ہوگا۔
 
الف عین

لائبریرین
وولٹ داؤن لوڈ بھی کر لیا۔ اس فانٹ کو شپ بھی کر لیا۔
اور اب مزید دو ایک کیریکٹرس شامل کر کے اپنے ای سنپ فولڈر میں شامل کر دیا ہے۔
اور جواد اور عارف کریم سے کریڈٹ نہ لیتے ہوئے ان کے تشکر کے ساتھ اس فانٹ کا نام بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایرانی طرز کی وجہ سے اس کا نام اب ’مہر نستعلیق‘ رکھا ہے۔ ایران کے ’آریہ مہر‘ کی مناسبت سے۔
یہ یہاں ہے:
http://www.esnips.com/doc/3a7152aa-ed2c-4425-9c0d-a4ca12e71a5a/Mehr-Nastaleeq
 
بھائی جان میرا ایک مشورہ ہے تنقید مت سجھئے گامیرے خیال میں اگر فانٹ کا نام تبدیل نہ کریں تو بہتر رہے گا وہ اسلئے کہ ہوسکتا ہے کہ بعض دوستوں نے عماد نستعلیق میں کچھ کمپوزنگ کی ہو اور اب یہ فانٹ مہر نستعلیق کے نام سے تبدیل ہوگیا تو میرے خیال میں ان دوستوں کو کچھ پریشانی ہوگی اور اسطرح فانٹ کا ایک سٹنڈرد بھی رہے گا نام کا باقی آپ کی مرضی ہے بھائی جان
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کیا اس فانٹ کو ٹھیک کرنے کی اور بہتر بنانے کی ساری ذمہ داری میری ہی ہے؟ کیا میرے علاوہ کسی کو بھی اس پر کام کرنے کا شوق نہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو سارے یہاں صرف دوسروں کی محنت حضم کرنے ہی آتے ہیں؟! کیا میں بھی اس فانٹ کو بہتر بنا کر پاک ڈیٹا کی طرح بیچنا شروع کر دوں؟ پھر شاید آپ کی دلچسپی اضافہ ہوجائے۔
کول ڈاٶن عارف کریم!
غصہ نہیں کرتے،
میر عماد نامی سافٹ ویئر میں نے دریافت کر کے سب سے پہلے اردو محفل پر
"ہاں یہ ممکن ہے" نامی دھاگے کے ذریعہ متعارف کروایا اور اہل ہنر سے شدید اور پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ اس فونٹ میں اردو سپورٹ فراہم کی جائے یہ دھاگہ برادر مکرم "قیصرانی" نے کسی غلط فہمی کی بنا پر حذف کر دیا تھا ۔ میرے اس پرزور مطالبہ کو ایک شخص نے پذیرائی بخشی اور اس فونٹ کی ریورس انجنیئرنگ کرکے اس میں اردو اشکال شامل کر دیں اور اس طرح اس نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے قابل استعمال بنا دیا بلا شبہ اردو دنیا پر یہ اس شخص کا احسان عظیم ہے ۔ بات اسی پر موقوف نہیں رہی بلکہ اس شخص نے ایک اور احسان کیا کہ میری درخواست پر اس فونٹ کو وولٹ ورک کے ساتھ ریلیز بھی کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ اکثر لوگ اس شخص کو جانتے ہونگے تاہم نئے جوائن کرنے والوں کے لیے میں بتا دوں کہ اس شخص کا نام
ج۔۔۔۔۔۔۔واد
ہے جو اتنا بڑا کام کر چکنے کے بعد بھی کسی پر احسان نہیں جتا رہا اور خاموش ہے یہ اس کی سچی لگن اور اردو سے محبت کا واضح اور ٹھوس ثبوت ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ اگر آج جواد نے بنیاد نہ فراہم کی ہوتی تو عارف کریم آپ کس بنیاد پر یہ عمارت کھڑی کر رہے ہوتے۔
مجھے یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے اس پورے دھاگے میں جواد کو خراج تحسین پیش کرنے والا کوئی نہیں ماسوائے محترم اعجاز عبید کے کہ وہہر بار اپنی پوسٹ میں عارف کریم سے پہلے جواد کا نام بھی تحریر فرماتے ہیں
تعمیر کی ہر اینٹ پر لکھا ہے میرا نام
دیوار تیرے نام سے منسوب ہو گئی
عارف کریم آپ کی محنت او کاوش کی داد نہ دینا بھی نا انصافی ہوگی آپ بھی انتہائی محنت سے اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اپنا حوصلہ بلند رکھیں اور بے لوث انداز میں کام کرتے چلے جائیں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]عارف صاحب
آپ کی اس اردو اور ادب دوستی کاتذکرہ کراچی میں میرے ملنے جلنے والے تقریبا سبھی
لوگوں میں ۔۔ بڑی عزت سے کیا جاتا ہے حتیٰ کہ اردو لغت بورڈ کراچی کے مدیر لیاقت علی عاصم
(جو ان دنوں علیل ہیں) کئی بار آپ کے بارے میں پوچھ چکے ہیں۔۔ یہ بتاتا چلو کہ ہماری خوش قسمتی
ہے کہ لیاقت علی عاصم صاحب اس بزم کا حصہ ہیں۔۔۔ انشاء اللہ جلد ہی وہ آپ سے (بزم کے توسط) سے
تفصیلی ملاقات فرمائیں گے۔۔ ڈاکڑ فرمان فتح پوری صاحب سے بھی آپ کا اس حوالے سے تعارف ہے۔۔
[/FONT]
برادر مکرم!
سلامت باشید
آپ اپنے احباب اور داکٹر فرمان فتح پوری سے ج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واد کا ذکر بھی کیجئے گا
 
Top