اندازہ کریں اس سے کہ یہ بچہ بچپن ہی سے کیا کچھ دیکھتا آیا ہے
اور معصوم تو میں ہوں۔۔۔ ہے نا؟ اگر ہوں نہیں تو چلو، خواہش تو کر ہی سکتا ہوں نا۔۔۔
ویسے یہ تصویر ہے کس کی؟؟؟
شکریہ شکریہ۔۔۔ اور فہیم کا بھی شکریہ۔۔۔ اس پروفائل تصویر میں خطاطی ابو کی اور گرافکس کا کام فہیم کا ہے۔
اوہ جبکہ یہ مجھے آپکا کمال لگا
آپ ایک دم فہیم سے ابو پر بات لے آئے تو میں سمجھی کہ ابو شامل کا کہا ہے اور انکا نک ابو بنا لیا ہے
ایک تو یہاں اتنے ابو ہیں کہ وہی ذہن میں آتے ہیں اب ابو کا نام سنتے ہی
اچھا تو آپکے ابو خطاط بھی ہیں ماشاءاللہ
آپ صفائی دے رہی ہیں؟؟؟
کیووووں؟ مذاق ہے، پتا چل رہا تھا۔۔۔ یہ لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔۔۔
بات کا بتنگڑ بنتے دیر نہیں لگتی اس لیے سوچا کہ کیس چلنے سے پہلے ہی اپنی ضمانت کروالوں
ویسے پتا ہے کیا، جیسی اسٹوری آپ نے میرے دستخط سے بنائی ہے نا، ویسی
اسٹوری میں نے زینب کے دستخط پر بھی بنائی تھی۔
پھر بتائیں کہ اسٹوری بنانے میں پہلا نمبر آپ کا رہا یا میرا
ویسے، پتلی گلی سے میں تو نہیں نکلا، وعدے قسمیں کرنے والوں کو ہی شاید آسمان کھاگیا یا زمین نکل گئی۔۔۔
یہ کون لوگ ہیں ویسے
اسکا مطلب ہے کہ آپ سے قسمیں وعدے لینا کافی مہنگا پڑ سکتا ہے
یہ
بھی لکھنا تھا کہ نقصان دہ حد تک سیدھا سادا بندہ
سیدھا یا ؟؟؟خالی جگہ خود پر کر لینا
اپنا بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ایسوں لوگوں کا کوئی اور ساتھ دے نا دے پر اللہ ضرور انکا بچ بچاؤ کر دیتے ہیں
بہت شکریہ لکھنے کا آپی! پروپیگنڈا مہم کامیاب ہوئی، میری خاصی تعریفیں ہوگئیں۔ اب انتخابات لڑنے کا سوچا جاسکتا ہے۔
اچھاااااااااا میں کیاتعریف بھی کی تھی کہیں
انتخاب لڑ تو لیں پر اگر جیت گئے اور مجھے اپنا مشیر خاص رکھ لیا تو پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ ہم دونوں کی سادگی کی وجہ سے