عمار: آپ کے دستخط/اوتار کچھ کہتے ہیں

arifkarim

معطل
عمار کی بچپن کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت سنجیدہ طبیعت کے مالک ہیں۔ اک بار میسینجر پر کچھ مذاق کر رہا تھا اور انکی طرف سے:
’’کیا مطلب؟ کیا مطلب‘‘ کی صدائیں آرہی تھیں:)
 
عمار بھائی کے بارے میں میں نے یہ اندازاہ لگایا ہے کہ یہ رشتے ناطوں‌ کہ بارے میں بہت حساس ہیں۔۔۔۔۔
ایک بات بھی یاد آرہی ہے کہ"کوئی شخص‌ مجھے دکھ نہیں دیتا اس سے میری وابستگی مجھے دکھ دیتی ہے"
میری دعا ہے کہ عمار بھائی کی زندگی میں کبھی ایسا کوئی دکھ نہ آئے۔آمین
:):):)
 
عمار کی بچپن کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت سنجیدہ طبیعت کے مالک ہیں۔ اک بار میسینجر پر کچھ مذاق کر رہا تھا اور انکی طرف سے:
’’کیا مطلب؟ کیا مطلب‘‘ کی صدائیں آرہی تھیں:)
ہاہاہا۔۔۔ عارف! مذاق کے میں واقعی کبھی کبھی کنفیوژ ہوجاتا ہوں ;) کہ پتا نہیں کیا سے کیا مطلب نکل آئے۔۔۔
 
عمار بھائی کے بارے میں میں نے یہ اندازاہ لگایا ہے کہ یہ رشتے ناطوں‌ کہ بارے میں بہت حساس ہیں۔۔۔۔۔
ایک بات بھی یاد آرہی ہے کہ"کوئی شخص‌ مجھے دکھ نہیں دیتا اس سے میری وابستگی مجھے دکھ دیتی ہے"
میری دعا ہے کہ عمار بھائی کی زندگی میں کبھی ایسا کوئی دکھ نہ آئے۔آمین
:):):)
بہت بہت شکریہ سارہ۔۔۔ اور دعا پر آمین ثم آمین :)
 

تعبیر

محفلین
:) اندازہ کریں اس سے کہ یہ بچہ بچپن ہی سے کیا کچھ دیکھتا آیا ہے ;) اور معصوم تو میں ہوں۔۔۔ ہے نا؟ اگر ہوں نہیں تو چلو، خواہش تو کر ہی سکتا ہوں نا۔۔۔ :grin:

ویسے یہ تصویر ہے کس کی؟؟؟


شکریہ شکریہ۔۔۔ اور فہیم کا بھی شکریہ۔۔۔ اس پروفائل تصویر میں خطاطی ابو کی اور گرافکس کا کام فہیم کا ہے۔ :)

اوہ جبکہ یہ مجھے آپکا کمال لگا
آپ ایک دم فہیم سے ابو پر بات لے آئے تو میں سمجھی کہ ابو شامل کا کہا ہے اور انکا نک ابو بنا لیا ہے :laugh:
ایک تو یہاں اتنے ابو ہیں کہ وہی ذہن میں آتے ہیں اب ابو کا نام سنتے ہی
اچھا تو آپکے ابو خطاط بھی ہیں ماشاءاللہ

آپ صفائی دے رہی ہیں؟؟؟ :mad: کیووووں؟ مذاق ہے، پتا چل رہا تھا۔۔۔ یہ لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔۔۔ :(

بات کا بتنگڑ بنتے دیر نہیں لگتی اس لیے سوچا کہ کیس چلنے سے پہلے ہی اپنی ضمانت کروالوں :hatoff:


ویسے پتا ہے کیا، جیسی اسٹوری آپ نے میرے دستخط سے بنائی ہے نا، ویسی اسٹوری میں نے زینب کے دستخط پر بھی بنائی تھی۔ :grin:


پھر بتائیں کہ اسٹوری بنانے میں پہلا نمبر آپ کا رہا یا میرا :laugh:

ویسے، پتلی گلی سے میں تو نہیں نکلا، وعدے قسمیں کرنے والوں کو ہی شاید آسمان کھاگیا یا زمین نکل گئی۔۔۔ :box:

یہ کون لوگ ہیں ویسے

اسکا مطلب ہے کہ آپ سے قسمیں وعدے لینا کافی مہنگا پڑ سکتا ہے ;)




یہ
بھی لکھنا تھا کہ نقصان دہ حد تک سیدھا سادا بندہ :)


سیدھا یا ؟؟؟خالی جگہ خود پر کر لینا

اپنا بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ایسوں لوگوں کا کوئی اور ساتھ دے نا دے پر اللہ ضرور انکا بچ بچاؤ کر دیتے ہیں

بہت شکریہ لکھنے کا آپی! پروپیگنڈا مہم کامیاب ہوئی، میری خاصی تعریفیں ہوگئیں۔ اب انتخابات لڑنے کا سوچا جاسکتا ہے۔ :hatoff:

اچھاااااااااا میں کیاتعریف بھی کی تھی کہیں

انتخاب لڑ تو لیں پر اگر جیت گئے اور مجھے اپنا مشیر خاص رکھ لیا تو پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ ہم دونوں کی سادگی کی وجہ سے
 

ماوراء

محفلین
کسی نے کچھ اور تو نہیں کہنا؟ عمار تو اپنے بارے میں کافی صفائیاں دے چکا ہے۔ لیکن پھر بھی عمار۔۔مزید کچھ کہنا ہے تو کہہ دو۔
 

تیشہ

محفلین
01hmm.gif


بھئی اس گیم میں ، مجھے سمجھ نہیں آتی لکھوں تو کیا لکھوں اسلئے میں ہر بار چُپ چاپ گزر جاتی ہوں ،۔۔ :hatoff:
 
ویسے یہ تصویر ہے کس کی؟؟؟

کیا ہوگیا آپی۔۔۔ میری ہی تصویر ہے۔۔ :)

بات کا بتنگڑ بنتے دیر نہیں لگتی اس لیے سوچا کہ کیس چلنے سے پہلے ہی اپنی ضمانت کروالوں :hatoff:

آپ تو کچھ زیادہ ہی ڈرنے لگی ہیں۔۔۔ ہاں؟ :eek:

پھر بتائیں کہ اسٹوری بنانے میں پہلا نمبر آپ کا رہا یا میرا :laugh:
آف کورس، میرا نمبر پہلے رہا کیوں کہ میں نے اسٹوری پہلے بنائی تھی اور اچھی بنائی تھی۔۔۔۔ آپ نے تو نقل کی نا۔۔۔ :grin:


یہ کون لوگ ہیں ویسے

اسکا مطلب ہے کہ آپ سے قسمیں وعدے لینا کافی مہنگا پڑ سکتا ہے ;)
وہ لوگ جو بھی ہیں لیکن مجھ سے قسمیں، وعدے لینا واقعی کافی مہنگا پڑسکتا ہے۔۔۔ میں وعدے توڑنے والوں کی ہجو بھی لکھ دیتا ہوں۔ :beating:

اپنا بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ایسوں لوگوں کا کوئی اور ساتھ دے نا دے پر اللہ ضرور انکا بچ بچاؤ کر دیتے ہیں
واقعی۔۔ یہ بات تو ہے۔۔۔


اچھاااااااااا میں کیاتعریف بھی کی تھی کہیں

انتخاب لڑ تو لیں پر اگر جیت گئے اور مجھے اپنا مشیر خاص رکھ لیا تو پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ ہم دونوں کی سادگی کی وجہ سے
نہیں نا۔۔۔ ہم کچھ چالاک لوگوں کو اپنا وزیر بنالیں گے۔۔۔ جیسے۔۔۔ جیسے۔۔۔۔۔۔۔ سوچیں ذرا، کون ہے عیار، مکار یہاں :grin:
 
کسی نے کچھ اور تو نہیں کہنا؟ عمار تو اپنے بارے میں کافی صفائیاں دے چکا ہے۔ لیکن پھر بھی عمار۔۔مزید کچھ کہنا ہے تو کہہ دو۔
تم نے کیا اختتامی کلمات ادا کرنے ہیں یا فردِ جرم عائد کرنی ہے؟؟؟ :grin:


مجھے کہنا ہے عمار کے اردو سب ٹائیٹل کا ٹیسٹ لینا ہے تو ایک ویڈیو بھیجوں عمار صاحب؟
بھائی، کوئی چھوٹی سی آسان سی ویڈیو بھیج دینا۔۔۔ ویسے بھی آج کل ذرا فرصت نہیں۔

01hmm.gif


بھئی اس گیم میں ، مجھے سمجھ نہیں آتی لکھوں تو کیا لکھوں اسلئے میں ہر بار چُپ چاپ گزر جاتی ہوں ،۔۔ :hatoff:

کوئی بات نہیں باجو، آپ کی اتنی انٹری ہی کافی ہے۔ ;)
 

تیشہ

محفلین
کوئی بات نہیں باجو، آپ کی اتنی انٹری ہی کافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سچی سے ایسے تھریڈ پے سمجھ ہی نہیں آتی لکھوں تو کیا :confused: :( شاید سوچنے کا کام ہوتا ہے اور یہ اپنے بس کی بات نہین :hatoff:

:blush:
 
Top