عمار: آپ کے دستخط/اوتار کچھ کہتے ہیں

ماوراء

محفلین
اس ہفتے کے مہمان عمار خان ہیں۔ آپ کو ان کے اوتار اور دستخط کے حوالے سے گفتگو کرنی ہے۔اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیجیے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ عمار کا اوتار اور دستخط کیا ہیں۔

عمار کا اوتار۔:
image.php

عمار کی پروفائل کی تصویر:
image.php

عمار کے دستخط:
قسمیں، وعدے، پیار، وفا، سب باتیں ہیں، باتوں کا کیا
کوئی کسی کا نہیں، یہ جھوٹے ناطے ہیں، ناطوں کا کیا

عمار کا آجکل کا موڈ:
Lonely.gif

پروفائل میں موجود بائیوگرافی میں لکھا گیا ہے:
سیدھا سادہ بندہ ;)
 
زینب

محفلین
ہائے او سیدھا سادھا تو دیکھو زرہ۔۔میں پوسٹ مارٹم کروں سب سے پہلے یا ریاعت کر جاوں کچھ کچھ
 
ہی ہی ہی سوچ لو کہیں کچا چٹھا کھل نا جائے
اب تم جھوٹ جھوٹ لکھو تو الگ بات ہے۔۔۔ جیسے پہلے تم نے کہیں لکھ دیا تھا کہ

کمال ہے سب کے خیال میں‌میں‌مّعصوم ہوں‌جبکہ ۔۔۔۔۔۔۔عمار سن لے تم ہی مجھے خبیث کہتے ہو نا اب کتنے لوگوں‌نے گواہی دی میری مصومیت کی:hatoff::grin::grin::grin:

اب ایسا جھوٹا پروپیگنڈا کروگی تو ظاہر سی بات ہے، میں نے ہاتھ جوڑ کر یہی کہنا ہے کہ بہنا، پلیزززززز معاف کردو مجھے۔ :grin:
 
زینب

محفلین
اس ہفتے کے مہمان عمار خان ہیں۔ آپ کو ان کے اوتار اور دستخط کے حوالے سے گفتگو کرنی ہے۔اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیجیے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ عمار کا اوتار اور دستخط کیا ہیں۔

عمار کا اوتار۔:
image.php

عمار کی پروفائل کی تصویر:
image.php

اوتار تو لگتا ہے عمار بڑا ہو کے پچھتا رہاہے سوچتا ہے بچہ ہی رہتاتو اچھا تھا اس لیے اپنے بچپن کی فوٹو لاگا رکھی ہے

کسی قریبی رشتے سے زبردست قسم کا دھوکا کھایا ہے موصوف نے اسی لیے سارے ہی رشتوں سے اعتبار اٹھ گیا ہے:grin:

عمار کا آجکل کا موڈ:
Lonely.gif

منگنی تو خیریت سے ہے نا:hatoff: ویسے لگتا ہے یہ میری ناراضگی کا اثر تھا جہ عمار تنہائی محسوس کرنے لگا۔۔۔

پروفائل میں موجود بائیوگرافی میں لکھا گیا ہے:​

سیدھا سادہ بندہ ;)

شاید مجھ جیسے لوگ اس کے "سیدھے سادھے" ہونے کا اعتبار نہٰں کرتے اسی لیے اعتبار دلا رہا ہے کہ بھئی سچی مچی سیدھا ہی ہوں جلیبی کی طرح
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا سجی رہی یہ اردو محفل آمین
سدا ہنستے مسکراتے رہیں اراکین اردو محفل۔آمین
محترم عمار خان جی کا اوتار ۔۔۔۔
یہ ظاہر کر رہا ہے کہ موصوف بچے من کے سچے کے مصداق بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔
اور مجھے یقین ہے کہ عمار جی گھر میں سب سے اچھے ماموں چاچا کا درجہ رکھتے ہیں ۔
بچوں کے لیے اک محفوظ پناہ گاہ اور بہت اچھے دوست ۔۔
پرفاٰیل کی تصویر پیغام دے رہی ہے کہ ۔۔
موصوف اپنے آپ کو دنیا سے منوانے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
اور ہر جگہ صف اول میں رہنے کے لیے اپنے اچھے اخلاق و کردار کے ساتھ مصروف عمل رہتے ہیں۔۔
دستخط یہ پیغام دے رہا ہے کہ ،،،،،،
مجھے پانا ہے تو ان سب رشتوں کو سچ ثابت کرو اپنے کردار و عمل سے ،،
جیسا کہ میں (عمار جی) ثابت کرتا ہوں۔۔
بقول شاعر ۔۔
عمل کی سوکھتی رگ میں ذرا سا خون شامل کر
صرف باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا میرے ہم دم
(شعر میں غلطی کی معذرت)
موڈ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اصل سے بچھڑنے کا احساس ازلی ،،،
جو ہر صاف و حساس روح کا احساس۔
باٰیو گرافی ؟
سیدھا سادھا بندا ۔۔۔۔۔
مت سہل جانو ہمیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ عمار جی پر سدا مہربان رہے ۔ دین و دنیا کی رحمتوں سے نوازے آمین
عمار جی معذرت اگر کچھ برا لگے
محتاج دعا
نایاب
 
طالوت

محفلین
اس ہفتے کے مہمان عمار خان ہیں۔ آپ کو ان کے اوتار اور دستخط کے حوالے سے گفتگو کرنی ہے۔اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیجیے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ عمار کا اوتار اور دستخط کیا ہیں۔

عمار کا اوتار۔:
image.php

عمار کی پروفائل کی تصویر:
image.php

تصویر اگر انھی کی ہے تو بچپن کو یاد کر رہے ہیں ، یا پھر جہاں اور کوئی چپکانی ہے یہی چپکا دو ۔۔ پروفائل کی تصویر سے معلوم ہوتا ہے یا تو خطاط/تخلیق کار ہیں یا اس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔۔
کسی پرانی ہندی فلم کے گانے کے بول ہیں ۔۔اور اس گانے کے دھاگے کا ربط بھی موجود ہے ۔۔ جس میں انسانیت کا پیغام دیا گیا ہے ۔۔ اور یقیننا ایسے پیغامات کو پھیلانے والا ایک درد مند انسان ہی ہو سکتا ہے (اگرچہ اپنے پیغامات سے اس مصیبت سے آزاد نظر آتے ہیں)
عمار کا آجکل کا موڈ:
lonely.gif
موڈ پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ، کوئی خاص بات بھی ہو سکتی یا پھر ایویں بھی بندے کا دل کرتا ہے اداس اداس رہنے کو ، مگر بات وہیں کہ مختلف پیغامات موڈ سے "میچ" نہیں کرتے ۔۔
پروفائل میں موجود بائیوگرافی میں لکھا گیا ہے:
سیدھا سادہ بندہ ;)
میں ایسے ہی کسی بندے کی تلاش میں ہوں ، مگر ایسا کوئی ملتا نہیں ۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
عمار کا اوتار۔:
image.php

عمار خود کو معصوم ثابت کرنا چاہ رہے ہیں شاید :grin:

ویسے مجھے ایک سوال پوچھنا ہے ۔ بچوں کے چہرے پر یا تو ہنسی ہوتی ہے یا معصومیت پر اس بچے کے چہرے پر اتنی حیرانی بلکہ انگلش والا شاکڈ کیوں ہے :confused:

عمار کی پروفائل کی تصویر:
image.php

عمار اب جانی پہچانی شخصیت بن گئے ہیں اس لیے اپنا نام رکھا ہے اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ عمار گرافکس جانتے ہیں

عمار کے دستخط:
قسمیں، وعدے، پیار، وفا، سب باتیں ہیں، باتوں کا کیا
کوئی کسی کا نہیں، یہ جھوٹے ناطے ہیں، ناطوں کا کیا

اس کے پیچھے تو مجھے ایک اسٹوری لگتی ہے :laugh: ایک دفعہ عمار نے کسی سے کوئی وعدہ کیا یا پھر کوئی قسم کھائی پر وہ پوری نا ہو سکی اسی طرح ایک دفعہ وقت آنے پر کسی کے کام آنے کے بجائے پتلی گلی سے نکل گئے اور اسکے شکوہ کرنے پر عمار نے مسکرا کر یہ گانا گنگنایا :laugh: :laugh: :laugh:

مذاق کیا ہے شاید بے ہودہ بھی ہو ۔ یہ سب مذاق ہے دوستوں عمار بہت سویٹ بچہ ہے سچیییییییییی سے

عمار کا آجکل کا موڈ:
Lonely.gif

اس موڈ کا ہو نا ہو دستخط سے کوئی کنکشن ہے ;)

پروفائل میں موجود بائیوگرافی میں لکھا گیا ہے:
سیدھا سادہ بندہ ;)
[/QUOTE]

محفل کی تاریخ گواہ ہے کہ عمار سیدھا سادھا بندہ ہے ۔
 
اوتار تو لگتا ہے عمار بڑا ہو کے پچھتا رہاہے سوچتا ہے بچہ ہی رہتاتو اچھا تھا اس لیے اپنے بچپن کی فوٹو لاگا رکھی ہے

ہاں، واقعی۔۔۔ وہ بے فکری کی زندگی۔۔۔ اس کی بات ہی الگ تھی۔ پر اب وہ بچپن کہاں سے آئے واپس۔

کسی قریبی رشتے سے زبردست قسم کا دھوکا کھایا ہے موصوف نے اسی لیے سارے ہی رشتوں سے اعتبار اٹھ گیا ہے:grin:
پتا کرو۔۔۔ وہ تم ہی تو نہیں ہو :grin: نہیں، ویسے تم پر اعتبار ہے مجھے ;)

منگنی تو خیریت سے ہے نا:hatoff: ویسے لگتا ہے یہ میری ناراضگی کا اثر تھا جہ عمار تنہائی محسوس کرنے لگا۔۔۔
اففف۔۔۔ خوش فہمیاں دیکھو، کس قدر ہیں۔ :mrgreen: منگنی نے خیریت سے ہی ہونا ہے الحمدللہ اگر تم جیسے لوگ نظر نہ لگائیں۔ ہاہاہا اور تمہیں نہیں لگتا کہ تمہیں اب یہ ناراضگی والا ڈراما ختم کردینا چاہیے۔۔۔ اور کتنی بار ایسا ناٹک کروگی۔۔۔ :grin1:

شاید مجھ جیسے لوگ اس کے "سیدھے سادھے" ہونے کا اعتبار نہٰں کرتے اسی لیے اعتبار دلا رہا ہے کہ بھئی سچی مچی سیدھا ہی ہوں جلیبی کی طرح

تم جیسے نہیں، بس تم :boxing: اور تمہیں تو سیدھا ہونے کا جتنا یقین دلالو، تمہیں آنا نہیں ہے۔ پتا نہیں مجھ معصوم نے تمہارا کیا چرایا ہے۔۔۔ کیا بگاڑا ہے۔ :(

لکھنے کا شکریہ۔ میں نے جوابی پوسٹ مارٹم کردیا ہے۔ :)
 
تصویر اگر انھی کی ہے تو بچپن کو یاد کر رہے ہیں ، یا پھر جہاں اور کوئی چپکانی ہے یہی چپکا دو ۔۔ پروفائل کی تصویر سے معلوم ہوتا ہے یا تو خطاط/تخلیق کار ہیں یا اس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔۔

تصویر میری ہی ہے طالوت۔۔۔ اور پروفائل والی تصویر سے اتنا ضرور درست اخذ کیا ہے کہ خطاطی سے دل چسپی ہے اور یہ خطاطی میرے ابو کی کی ہوئی ہے جس پر فہیم نے تھوڑا بہت کام کرکے اپنے گرافکس ڈیزائنر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ :)

کسی پرانی ہندی فلم کے گانے کے بول ہیں ۔۔اور اس گانے کے دھاگے کا ربط بھی موجود ہے ۔۔ جس میں انسانیت کا پیغام دیا گیا ہے ۔۔ اور یقیننا ایسے پیغامات کو پھیلانے والا ایک درد مند انسان ہی ہو سکتا ہے (اگرچہ اپنے پیغامات سے اس مصیبت سے آزاد نظر آتے ہیں)
ہاہاہا۔۔۔ پیغامات پر نہ جانا۔۔۔ وہ چچا غالب نے فرمایا تھا نا کہ
ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا​
تو ایسا ہی کچھ حال ہے۔ ;)

موڈ پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ، کوئی خاص بات بھی ہو سکتی یا پھر ایویں بھی بندے کا دل کرتا ہے اداس اداس رہنے کو ، مگر بات وہیں کہ مختلف پیغامات موڈ سے "میچ" نہیں کرتے ۔۔
ہاں واقعی۔۔۔ کبھی کبھی ایویں ہی بندے کا دل کرتا ہے اداس رہنے کو۔۔۔ اس میں بھی الگ ہی مزا ہوتا ہے۔۔۔ :grin:

میں ایسے ہی کسی بندے کی تلاش میں ہوں ، مگر ایسا کوئی ملتا نہیں ۔۔
وسلام
ملے گا بھی نہیں کیوں کہ سیدھے سادے بندوں کی کھیپ اب ختم ہوچکی ہے۔۔۔ دو نمبری مال آرہا ہے۔ :music:

بہت شکریہ طالوت، لکھنے کا۔
 
عمار کا اوتار۔:
image.php

عمار خود کو معصوم ثابت کرنا چاہ رہے ہیں شاید :grin:

ویسے مجھے ایک سوال پوچھنا ہے ۔ بچوں کے چہرے پر یا تو ہنسی ہوتی ہے یا معصومیت پر اس بچے کے چہرے پر اتنی حیرانی بلکہ انگلش والا شاکڈ کیوں ہے :confused:

:) اندازہ کریں اس سے کہ یہ بچہ بچپن ہی سے کیا کچھ دیکھتا آیا ہے ;) اور معصوم تو میں ہوں۔۔۔ ہے نا؟ اگر ہوں نہیں تو چلو، خواہش تو کر ہی سکتا ہوں نا۔۔۔ :grin:

عمار کی پروفائل کی تصویر:
image.php

عمار اب جانی پہچانی شخصیت بن گئے ہیں اس لیے اپنا نام رکھا ہے اور اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ عمار گرافکس جانتے ہیں
شکریہ شکریہ۔۔۔ اور فہیم کا بھی شکریہ۔۔۔ اس پروفائل تصویر میں خطاطی ابو کی اور گرافکس کا کام فہیم کا ہے۔ :)

عمار کے دستخط:
قسمیں، وعدے، پیار، وفا، سب باتیں ہیں، باتوں کا کیا
کوئی کسی کا نہیں، یہ جھوٹے ناطے ہیں، ناطوں کا کیا

اس کے پیچھے تو مجھے ایک اسٹوری لگتی ہے :laugh: ایک دفعہ عمار نے کسی سے کوئی وعدہ کیا یا پھر کوئی قسم کھائی پر وہ پوری نا ہو سکی اسی طرح ایک دفعہ وقت آنے پر کسی کے کام آنے کے بجائے پتلی گلی سے نکل گئے اور اسکے شکوہ کرنے پر عمار نے مسکرا کر یہ گانا گنگنایا :laugh: :laugh: :laugh:

مذاق کیا ہے شاید بے ہودہ بھی ہو ۔ یہ سب مذاق ہے دوستوں عمار بہت سویٹ بچہ ہے سچیییییییییی سے
آپ صفائی دے رہی ہیں؟؟؟ :mad: کیووووں؟ مذاق ہے، پتا چل رہا تھا۔۔۔ یہ لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔۔۔ :(
ویسے پتا ہے کیا، جیسی اسٹوری آپ نے میرے دستخط سے بنائی ہے نا، ویسی اسٹوری میں نے زینب کے دستخط پر بھی بنائی تھی۔ :grin:
ویسے، پتلی گلی سے میں تو نہیں نکلا، وعدے قسمیں کرنے والوں کو ہی شاید آسمان کھاگیا یا زمین نکل گئی۔۔۔ :box:

عمار کا آجکل کا موڈ:
Lonely.gif

اس موڈ کا ہو نا ہو دستخط سے کوئی کنکشن ہے ;)
ہاہاہاہا :music:

پروفائل میں موجود بائیوگرافی میں لکھا گیا ہے:
سیدھا سادہ بندہ ;)

محفل کی تاریخ گواہ ہے کہ عمار سیدھا سادھا بندہ ہے ۔[/QUOTE]

یہ بھی لکھنا تھا کہ نقصان دہ حد تک سیدھا سادا بندہ :)

بہت شکریہ لکھنے کا آپی! پروپیگنڈا مہم کامیاب ہوئی، میری خاصی تعریفیں ہوگئیں۔ اب انتخابات لڑنے کا سوچا جاسکتا ہے۔ :hatoff:
 
Top