مبارکباد عمار کو منگنی کی بہت بہت مبارک

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو بیٹا عمار یہ خوشی کا موقعہ۔ اللہ کرے کہ یہ ازدواجی رشتہ جلد قائم ہو اور خوش گواری کے ساتھ قائم رہے۔ آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم عمار
منگنی کے پُرمسرت موقع پر بہت سی مبارکباد اور خوشگوار مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا تحفہ قبول کیجئے۔
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو عمار ۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آنے والی زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں نصیب ہوں آپ کو۔۔:)
 
پیارے عمار،
سلام و مبارکباد۔
اس موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ دونوں کو علم، صحت، دنیاوی دولت و راحت اور ہر طرح کی خوشیان عطا فرمائیں اور ایک طویل رفاقت آپ کی قسمت کریں۔

والسلام
 

بلال

محفلین
عمار آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو بے حساب خوشیاں عطاء فرمائے۔۔۔ آمین
 
اس پاگل کو ایڈریس ہی نہیں ملا۔ سارا دن مارا مارا پھرتا رہا اور خالی ہاتھ واپس آ گیا۔:confused:
اوہو۔۔۔ یہ تو پھر قسمت قسمت کی بات ہے نا۔۔۔ :)

ایک آدھ نمائندہ میں بھی چھوڑ کر دیکھوں کہ شاید عمار کی مٹھائی ہاتھ آ ہی جائے:rolleyes:

کیوں عمار بھائی کیا خیال ھے؟
خیال تو نیک ہے لیکن کافی دیر ہوگئی ہے۔۔۔ :lll:

دنیا جو ہم آئے ہیں جینا ہی پڑے گا
جیون ہے اگر زہر تو پینا ہی پڑے گا

لیکن دل چھوٹا مت کرو میرے یار
آگے جاکے تم کو بھی ہوجائے گا
زندگی سے پیار:rolleyes:

خیر
بہت بہت مبارک ہو:)

اور میرے حصے کی مٹھائی کے لیے کیا بہانہ کرو گے;)
یہ شاعری کی منطق کیا ہے بھائی؟ مبارکباد کا شکریہ۔ اپنے حصے کی مٹھائی کے لیے تمہیں زحمت کرنی ہوگی۔ گھر پر آنا پڑے گا۔ ;)

عمار آپ کو بہت بہت "منگ نی = ایڈوانس بکنگ" کی مبارک ہو
شکریہ عبید بھائی۔۔۔ منگنی کو دو حصوں میں توڑنے سے لفظ کچھ عجیب ہی سا لگ رہا ہے۔۔۔ :)

محمد وارث:
واہ واہ واہ، سبحان اللہ۔ بہت بہت مبارک ہو عمار بھائی منگنی۔

اسی خوشی میں ہو جائے ایک درد بھری غزل
شکریہ وارث بھائی لیکن درد بھری غزل کیوں؟؟؟ :eek:

دوست:
مولا خوش رکھے اور دھودھوں نہاؤ‌ پوتوں پھلو۔۔۔
آہ اتنی سی عمر میں کتنی بھاری ذمہ داری ڈال دی منے پر۔
;) شکریہ۔۔۔۔!

السلام علیکم عمار اس خوشی کے موقع پر آپ کو بہت سی مبارک باد !

اب آپ اہنے تاثرات بیان فرمائیں ناں ذرا :)
وعلیکم السلام آپی اور شکریہ۔۔۔ تاثرات کیا بیان فرمائیں ہم۔۔۔ غائب دماغی کی وجہ سے الفاظ نہیں مل رہے نا۔۔۔ :cool:
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
اس پر مسرت موقع پر عمار بھائی کو بہت بہت مبارک ہو

Regards,
Muhammad Awaidus Bin Asim
وعلیکم السلام اور بہت شکریہ عوید بھائی۔۔۔!

مبارک ہو بیٹا عمار یہ خوشی کا موقعہ۔ اللہ کرے کہ یہ ازدواجی رشتہ جلد قائم ہو اور خوش گواری کے ساتھ قائم رہے۔ آمین
آمین۔۔۔ شکریہ استاد محترم۔۔۔ ویسے ازدواجی رشتہ قائم ہونے کی جلدی نہیں ہے مجھے۔۔۔ آزاد فضا میں کچھ عرصہ مزید سانس لینے کا ارادہ ہے۔۔۔ :grin:

السلام علیکم عمار
منگنی کے پُرمسرت موقع پر بہت سی مبارکباد اور خوشگوار مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا تحفہ قبول کیجئے۔
وعلیکم السلام۔۔۔۔ خیر مبارک۔۔۔!

بہت بہت مبارک ہو عمار ۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آنے والی زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں نصیب ہوں آپ کو۔۔:)
شکریہ۔۔۔۔ اور آمین۔۔۔!

پیارے عمار،
سلام و مبارکباد۔
اس موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ دونوں کو علم، صحت، دنیاوی دولت و راحت اور ہر طرح کی خوشیان عطا فرمائیں اور ایک طویل رفاقت آپ کی قسمت کریں۔

والسلام
شکریہ سر۔۔۔۔!

بہت بہت مبارک ہو عمّار صاحب!
خیر مبارک۔۔۔ اور عمار صاحب کیوں بنادیا ہے آپ نے مجھے؟ :)

اللہ تعالیٰ بہت مبارک کرے۔
آمین۔۔۔!

بہت بہت مبارک ہو عمار بھائی
شکریہ شعیب بھائی۔

بہت مبارک ہو عمّار صاحب ،
شکریہ۔۔۔۔۔۔ اور عمار صاحب۔۔۔۔؟؟؟؟ :eek:
 
میر ی ترف سے بی بہت بہت مبا رک ہو
شکریہ سارا۔۔۔!

کہسے ہے عمار بھا ہی
میں ٹھیک ہوں الحمدللہ۔۔۔ آپ کیسی ہیں۔۔۔؟

عمار آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو بے حساب خوشیاں عطاء فرمائے۔۔۔ آمین
شکریہ بلال بھائی۔۔۔۔!





سب دوستوں، ساتھیوں اور محفل کے ارکان کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے اتنی پُرخلوص دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔۔۔ خدا کرے کہ جن پر اس خوشی کا وقت اب تک نہیں آیا ہے، ان کو جلد از جلد یہ خوشی نصیب ہو۔۔۔ :lll:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عمار، اردو محفل پر " راہبر " کی شناخت، گزشتہ دنوں اردو محفل پر رکن بننے کی سالگرہ منائی، گزشتہ اتوار مورخہ 2 مارچ کو ایک پروقار تقریب میں ان کی منگنی کی رسم ادا ہوئی۔

عمار آپ کو اردو محفل کی جانب سے اس نئے رشتے کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ نیا رشتہ آپ سب کے لیے بہت مبارک ثابت ہو۔ اراکین محفل کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔​

(عمار ایڈوانس بکنگ تو ہو گئی، ڈیلیوری کب ملے گی؟)

منگنی ؟؟؟

مبارک ہو جناب مبارک ہو میری بھی منگنی ہو چکی ہے ایک سال پہلے اس طرح عمار بھائی آپ بھی منگنی شدہ اور میں بھی منگنی شدہ ہو گیا ہوں‌ اب تو بس ایک ہی شدہ باقی رہے گیا ہے وہ ہے شادی شدہ ہاہاہا :grin: لیکن کیا کرے سب لوگ ڈراتے ہیں کہتے ہیں جس نے شادی کی وہ بھی پچھتاتا ہے اور جس نے نہیں‌کی وہ بھی پچھتاتا ہے ابھی تک تو پہلے پچھتاوئے میں ہیں‌دوسرے میں جانے کا ارادہ ہے کیا آپ کا عمار بھائی:grin:

ویسے

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔ میرا تو ہیں
 

رضا

معطل
عمار بھائی آپ کو منگنی بہت بہت مبارک ہو۔اللہ کرے کہ خیر و عافیت سے آپ کے نکاح کی ترکیب ہوجائے۔
نزہۃ المجالس جلد دوم میں ہے کہ ایک دفعہ کسی شخص نے حضرت موسی علیہ السلام سے عرض‌کی حضور دعا فرمائیں کہ اللہ عزوجل مجھے فورا جنّت عطا فرمائے۔(اللہ عزوجل اپنے نبی کی دعا رد نہیں فرماتا)آپ نے دعا کی تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا۔اے موسی میرے اس بندے کو خوشخبری سناؤ کہ میں نے اس کو فورا جنّت عطافرمائی۔وہ اسطرح کا اس کو نیک،فرمانبردار اور حسین و جمیل عورت عطا فرمائی۔
یہ دور فتنے کا دور ہے میں سمجھتا ہوں اگر اسطاعت ہو تو 20سال کی عمر میں شادی کر لینی چاہیے۔کیونکہ اس طرح انسان بہت سارے گناہوں سے بچا رہتا۔
جنسی جذبہ: کسی انسان میں جنسی جذبے کا ہونا ایک نارمل اور فطری سی بات ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ہمیں بھوک اور پیاس لگتی ہے۔ اس جذبے کے معاملے میں اہل مغرب کا رویہ اور کردار انتہاپسندانہ ہے جس کے نتیجے میں وہاں جنسی بے راہ روی ، جنسی مسائل اور امراض بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ہمارے معاشرے کا جنس کے بارے میں رویہ عجیب و غریب ہے۔ ہمارے ہاں جنس کے بارے میں ایک شدید قسم کی گھٹن پائی جاتی ہے۔
ایک طرف تو روایتی طور پر جنس کے موضوع پر گفتگوکرنا، کوئی کتاب پڑھنا اور اشاروں کنایوں میں بھی اس کا ذکر کرنا بہت معیوب بلکہ ایک غلیظ عمل سمجھا جاتا ہے لیکن دوسری طرف اہل مغرب اور اب اہل ہندوستان کی پیروی میں ہمارے یہاں جنسی خواہش کو ابھارنے والے بلکہ بھڑکانے والے عوامل بہت کثرت سے پائے جاتے ہیں جن میں ہمارا میڈیا سر فہرست ہے۔ ہمارے دین میں شادی کے بغیر ازدواجی تعلقات کو سخت گناہ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے برعکس ہمارے یہاں شادی کو مصیبت بنا دیا گیا ہے۔
سخت اور انتہائی نامعقول رسوم و رواج کی وجہ سے شادی کرنا بہت ہی مشکل کام بن چکا ہے۔ ہمارے معاشرے میں شادیاں اس وقت کی جاتی ہیں جب کوئی انسان اپنے جنسی جذبے کا دور عروج گزار کر بڑھاپے کا منتظر ہوتا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کسی پیاسے کو اس وقت پانی پلایا جائے جب اس کی پیاس کی شدت ختم ہو چکی ہو۔ ان سب کے ساتھ ساتھ جنسی بے راہ روی کے لئے مواقع بڑھتے جارہے ہیں۔ اس پر طرہ یہ کہ جنس کے بارے میں نوجوانوں کو درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں جنسی مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور پورا معاشرہ ایک عجیب تضاد کا شکار ہے۔ان حالات کی وجہ سے جو جنسی مسائل اور عوارض پیدا ہو رہے ہیں یا ہو سکتے ہیں، ان کی کچھ تفصیل یہ ہے:
• نوجوان لڑکے لڑکیوں میں شادی کے بغیر ازدواجی تعلقات قائم کرنا
• نوجوانوں میں ہم جنس پرستی (Homosexualism & Lesbianism) کا فروغ
• تیسری جنس سے جنسی تسکین کا حصول
• جانوروں کے ساتھ جنسی فعل کا عارضہ (Bestiality)
• بچوں پر جنسی تشدد (Paedophilia)
• مخالف جنس کے کردار اور رویے اختیار کرنا (Trans Sexualism)
• اپنے جنسی اعضاء اور افعال کی نمائش کرنا (Exhibitionism)
• جنسی اذیت پسندی یعنی جنس مخالف یا خود کو اذیت پہنچا کر جنسی تسکین حاصل کرنا (Sadism & Masochism)
ان میں سے تقریباً تمام جنسی عوارض ہمارے معاشرے کے مختلف افراد میں پائے جاتے ہیں۔ جنس مخالف کے ساتھ تعلقات تو ابھی ہمارے معاشرے میں اتنے عام نہیں ہوئے جتنے اہل مغرب کے ہاں ہیں لیکن ہم جنس پرستی خفیہ طور پر طویل عرصے سے پائی جاتی ہے۔ بہت سے نوجوانوں میں جنس مخالف کے رویے اپنانے کی وبا بھی کافی پھیل چکی ہے اور اس کا شکار عموماً امیر طبقے کے نوجوان ہو رہے ہیں۔
بچوں پر جنسی تشدد اور جنسی اذیت پسندی جیسے گھناؤنے جرم کے واقعات اگرچہ کم ہیں لیکن پچھلے چند سالوں میں ان کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان جرائم کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک بڑی مثال لاہور میں سو بچوں پر تشدد اور ان کے بہیمانہ قتل کا واقعہ ہے۔ ان میں سے بہت سے جرائم قدیم دور سے پائے جاتے ہیں لیکن دور جدید میں میڈیا کے غلط کردار نے ان میں بہت تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
ان تمام مسائل سے محفوظ رہنے کا واحد اور مستقل حل تو یہی ہے کہ شادی مناسب عمر میں کر لی جائے۔ بدقسمتی سے اس مسئلے پر معاشرتی دباؤ اس قدر زیادہ ہے کہ شادیوں میں خواہ مخواہ تاخیر ہوجاتی ہے۔ یہ مسئلہ خواتین کی نسبت مرد حضرات کے ساتھ زیادہ پیش آتا ہے۔ کم از کم وہ لوگ جو دینی ذہن رکھتے ہیں اور خاندان اور معاشرے کے دباؤ کی پرواہ نہیں کرتے، انہیں یہ ضرور چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی جلد شادیاں کردیں۔ یہ بات تو اب نوشتہ دیوار ہے کہ اگر ہمارے یہاں میڈیا کے کردار کو درست نہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ شادیوں میں تاخیر کا رویہ رکھا گیا تو صرف چند ہی سالوں میں ہمارا معاشرہ شدید قسم کی جنسی انارکی کا شکار ہو جائے گا اوراس کی شدت مغربی معاشروں کی نسبت کہیں زیادہ ہو گی۔
جو لوگ اپنی نسل کے ساتھ مخلص ہوں ، ان پر یہ بات اب فرض کے درجے میں لازم ہوتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کی جلد از جلد شادی کردیں۔یہ درست ہے کہ جلد شادی سے کئی معاشی اور نفسیاتی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں لیکن ان مسائل کی اہمیت ان مسائل کے سامنے نہ ہونے کے برابر ہے جو دیر سے شادی کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔ اگر قناعت کا رویہ اختیار کیا جائے تو ان مسائل کو باآسانی حل کیا جاسکتا ہے۔ خاص طور پر ایسے والدین جو مالی اعتبار سے مستحکم ہیں، اپنی اولاد کی شادی کے بعد بھی ان کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔ وہ نوجوان جو ان مسائل سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں، انفرادی طور پر کئی اور طریقوں سے اپنی خواہش کو کم کر سکتے ہیں۔ اس میں دینی ماحول سے تعلق رکھنا، بکثرت نفلی روزے رکھنا اور ذہن کو مثبت سرگرمیوں میں لگانا شامل ہے۔ اگر جنسی جرائم کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات بہت واضح ہے کہ دینی طبقے میں ان جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ جب دینی طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں میں سے کوئی ایک فرد کسی جنسی جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے فعل کو بہت زیادہ اچھالا جاتا ہے اور اخبارات میں بہت زیادہ کوریج دی جاتی ہے۔ ایسے افراد جو خدانخواستہ کسی جنسی عارضے کا شکار ہو چکے ہیں اور اب توبہ کرکے اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہئے کہ اس مسئلے پر ماہرین نفسیات اور ماہرین امراض جنسیات سے رجوع کریں۔ ابھی تک ہمارے یہاں ایسے اسپیشلسٹ کلینک قائم نہیں ہوسکے جہاں خاص طور پر جنسی امراض کا علاج کیا جاتا ہو لیکن ایسے ماہرین بہرحال موجود ہیں جو ان معاملات پر اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اس بات کا خیال رہے کہ ایسی صورتوں میں جھاڑ پھونک کرنے والے پیروں ، نام نہاد پروفیسروں اور اشتہار باز حکیموں سے مکمل طور پر اجتناب کیجئے کیونکہ یہ لوگ بالعموم اسٹیرائڈز پر مشتمل شدید نقصان دہ ادویات کے ذریعے علاج کرتے ہیں جو اگر چہ بسا اوقات وقتی طور پر تو مسئلے کو حل کر دیتی ہیں لیکن طویل عرصے میں جسمانی و ذہنی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں۔
 

رضا

معطل
عمار بھائی آپ سے ایک اور عرض کرنا تھی۔کہ ماشاء اللہ آپ شادی کرنے جارہے ہیں۔تو آپ کو شادی کے متعلق سیکھنا بھی چاہیے۔
نکاح کے مسائل،طلاق کے مسائل۔اولاد کی تربیت وغیرہ۔۔۔۔
ایک مثال کے ذریعے عرض کرتا ہوں۔ایک کافر شخص صبح کے وقت مسلمان ہوا۔مسلمان ہوتے ہی پانچ وقت کی نماز‌بھی فرض‌ہوگئی تو اس کے ساتھ ساتھ وضو،غسل اور سیکھنا اور کرنا فرض ہوگیا۔اب اسے چاہیے کہ حتی المقدور اپنی پوری کوشش کرے کہ ظہر تک وضو،نماز سیکھ لے تاکہ اس کا فرض ادا ہوسکے۔اب وہ کوشش کررہا ہے۔لیکن ظہر تک مکمل نہ سیکھ پایا۔تو اتنے عرصے وہ معذور ہے(یعنی عذر والا) ورنہ عنداللہ تعالی(اللہ تعالی کے نزدیک) معذور نہیں۔
تو اسی طرح جو شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو شادی سے متعلق مسائل کا سیکھنا اس پہ فرض ہوگیا۔
اس کیلئے آپ بہار شریعت کا مطالعہ فرما لیں۔
 
عمار بھائی بہت بہت مبارک ہو کہ اب تم راہبری چھوڑ‌ کر خود کسی کی راہبری میں آ‌گئے ہو۔ اللہ کرے کہ اب جلد از جلد تمہیں شادی کا منہ دیکھنا نصیب ہو اور تمہاری آزاد اڑانوں پر قدغن لگانے والی جلد از جلد تمہارے گھر ہو اور پھر تم یہ قفس میں قید ہونے سے پہلے کے اشعار ڈھونڈ ڈھونڈ‌ کر پڑھا کرنا ;)

گر کیا بیوی نے ہم کو قید اچھا یوں سہی
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا؟

اور ابھی کے لیے حسب حال شعر ہے

اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہواؤں میں
پھر لوٹ کر آزادی کے زمانے نہیں آتے

خوش رہو جب تک رہ سکو کہ پھر خوشی کا اصل مفہوم تم پر واضح ہوگا ;)
 
Top