مبارکباد عمار کو منگنی کی بہت بہت مبارک

تعبیر

محفلین
1378-010-05-1069.gif
 

زینب

محفلین
ابھی تو وہ سالگرہ والی مبارکیں بھی ختم نہیں ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔کتنے برے ہو تم۔۔۔۔۔۔

مٹھائی کے نام پے انتظار۔۔۔۔۔تم ایسا کرو جو بلاگ پے میں نے مبارک دی وہ یہاں کاپی کرو۔۔۔۔۔۔۔اب پوچھو گے کہ کیوں تو اس کا بھی جواب ہے نا میرے پاس۔۔۔۔۔۔جب میں‌نے مٹھائی کی بات کی تھی تو تم نے مجھے مٹھائی کی فوٹو بھیجی تھی۔۔اب تم بھی مبارک کاپی پیسٹ کرو حساب برابر:p:p:p:d
 
اب نہ سہی کچھ عرصہ بعد سہی :grin:
مطلب کہ یہ وقت آپ نے مجھ پر مسلط کرنا ہی ہے۔۔۔ میں نے اسی ڈر سے شاعری چھوڑ دی ہے۔۔۔ ;)

منگنی ؟؟؟

مبارک ہو جناب مبارک ہو میری بھی منگنی ہو چکی ہے ایک سال پہلے اس طرح عمار بھائی آپ بھی منگنی شدہ اور میں بھی منگنی شدہ ہو گیا ہوں‌ اب تو بس ایک ہی شدہ باقی رہے گیا ہے وہ ہے شادی شدہ ہاہاہا :grin: لیکن کیا کرے سب لوگ ڈراتے ہیں کہتے ہیں جس نے شادی کی وہ بھی پچھتاتا ہے اور جس نے نہیں‌کی وہ بھی پچھتاتا ہے ابھی تک تو پہلے پچھتاوئے میں ہیں‌دوسرے میں جانے کا ارادہ ہے کیا آپ کا عمار بھائی:grin:

ویسے

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔ میرا تو ہیں

نیک ارادہ میں دیر کیسی بھائی جی۔۔۔ بے فکر ہوکر قدم بڑھائیں۔۔۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔۔ میرا بھی ارادہ وہی ہے جو آپ کا ہے۔۔۔ :lll:
عمار بھائی آپ کو منگنی بہت بہت مبارک ہو۔اللہ کرے کہ خیر و عافیت سے آپ کے نکاح کی ترکیب ہوجائے۔۔۔۔۔۔

بہت شکریہ رضا بھائی۔۔۔ اور اتنی مفید معلومات اور مشورے دینے پر اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

عمار بھائی بہت بہت مبارک ہو کہ اب تم راہبری چھوڑ‌ کر خود کسی کی راہبری میں آ‌گئے ہو۔ اللہ کرے کہ اب جلد از جلد تمہیں شادی کا منہ دیکھنا نصیب ہو اور تمہاری آزاد اڑانوں پر قدغن لگانے والی جلد از جلد تمہارے گھر ہو اور پھر تم یہ قفس میں قید ہونے سے پہلے کے اشعار ڈھونڈ ڈھونڈ‌ کر پڑھا کرنا ;)

گر کیا بیوی نے ہم کو قید اچھا یوں سہی
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا؟

اور ابھی کے لیے حسب حال شعر ہے

اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہواؤں میں
پھر لوٹ کر آزادی کے زمانے نہیں آتے

خوش رہو جب تک رہ سکو کہ پھر خوشی کا اصل مفہوم تم پر واضح ہوگا ;)
:dar:
توبہ توبہ۔۔۔ یہ مبارکباد کا پیغام ہے یا آنے والے وقت کا ڈراوا۔۔۔ لگتا ہے کہ آپ پر خوشی کا اصل مفہوم کچھ زیادہ ہی واضح ہوگیا ہے۔۔۔ میری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔ :lll:

تاکہ سند رہے کہ بتا دیا تھا۔ بعد میں روتے نہ پھریں کہ مجھے بتایا نہیں تھا۔ ;)
عمار یہاں بھی مبارک۔

خیر مبارک۔۔۔ اچھا۔۔۔ تو آپ بھی ڈرانا چاہتے ہیں۔۔۔۔؟؟؟ :aansu:

عمار ۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو ۔
( تفصیلی مراسلہ بعد میں ۔ ;) )
یہ وضاحت بھی کر جاتے کہ یہ بعد کب ہوگی۔۔۔ کہیں اس وقت نہ ہو جب محب بھائی کی پیشین گوئیاں درست ثابت ہورہی ہوں ۔۔۔۔ :)
تعبیر۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ اتنی خوبصورت مبارکباد کا۔۔۔۔!
 
ابھی تو وہ سالگرہ والی مبارکیں بھی ختم نہیں ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔کتنے برے ہو تم۔۔۔۔۔۔

مٹھائی کے نام پے انتظار۔۔۔۔۔تم ایسا کرو جو بلاگ پے میں نے مبارک دی وہ یہاں کاپی کرو۔۔۔۔۔۔۔اب پوچھو گے کہ کیوں تو اس کا بھی جواب ہے نا میرے پاس۔۔۔۔۔۔جب میں‌نے مٹھائی کی بات کی تھی تو تم نے مجھے مٹھائی کی فوٹو بھیجی تھی۔۔اب تم بھی مبارک کاپی پیسٹ کرو حساب برابر:p:p:p:d

اچھا۔۔۔ تو ایک وقت میں ایک سے زائد مبارکباد وصول کرنا کوئی جرم ہے کیا جو میں برا بن گیا ہوں؟؟؟
تمہاری مبارکباد یہاں پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ مجھے یاد ہے۔۔۔ یہاں، صرف۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔۔۔۔! :grin:
 
Top