عمرانیات - کیا آپ بتاسکتےہیں؟

فہیم

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
fahim نے کہا:
سوال یہ ہے کہ وہ کون سا ناول ہے جسے ابن صفی نے 2 بار لکھا۔یعنی ایک بار پورا لکھنے کے بعد شائع ہونے سے پہلے پھر اس ناول کو دوبارہ لکھا۔ آپ کو بتانا ہے کہ وہ کون سا ناول ہے

فہیم
مجھے نہیں معلوم
اس کا جواب کیا تھا۔۔۔۔

چلیں میں ہی بتادیتا ہوں
وہ ناول ہے جاسوسی دنیا کا
نام ہے شادی کا ہنگامہ
 

تفسیر

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
کئ کتابوں میں جولیا کو سوئس ہونے کا لکھا گیا تھا۔ لیکن اس وقت یاد نہیں۔

میرے پاس بھی کو ئی حوالہ نہیں میں نے بھی ایک متبر انٹرنیٹ سائٹ پر دونوں ایک ساتھ دیکھیں ہیں۔
سویڈیش اور سوئیز
اب یہ تو فہیم یا قیصرانی صحیح حوالہ بتا سکتے ہیں۔ :cry:
 

تفسیر

محفلین
fahim نے کہا:
تفسیر نے کہا:
fahim نے کہا:
سوال یہ ہے کہ وہ کون سا ناول ہے جسے ابن صفی نے 2 بار لکھا۔یعنی ایک بار پورا لکھنے کے بعد شائع ہونے سے پہلے پھر اس ناول کو دوبارہ لکھا۔ آپ کو بتانا ہے کہ وہ کون سا ناول ہے

فہیم
مجھے نہیں معلوم
اس کا جواب کیا تھا۔۔۔۔

چلیں میں ہی بتادیتا ہوں
وہ ناول ہے جاسوسی دنیا کا
نام ہے شادی کا ہنگامہ

شکریہ فہیم :oops:
 

تفسیر

محفلین

  • اٹھارہ سال کی عمر میں نے پہلی بار خوفناک عمارت پڑھی تو
    مجھے ان الفاظ کے معنی نہیں پتہ تھے - کیا آپ کو ان
    الفاظ کے معنی پتہ تھے۔ :p


    جاروب کشی
    ہیئت
    افتاد طبع
    حائل
    سنگ وآہن بے نیاز غم نہیں
    پھوہڑ
    کن انکھیوں
    طوہاًو کر ہاً
    تعویز ( لکھائی کی غلطی - لفظ تعویذ ہے
    حالت بعینہ
    مرغولے
    قشقہ
    مضحکہ خیز
    سقے
    قومی ہیکل
    بودے
    دقیقہ
 

قیصرانی

لائبریرین
جولیا سوئس ہیں

جاروب کشی: جھاڑو دینے والا یا صفائی کرنے والا
ہیئت: شکل و صورت
افتاد طبع: ایسی طبعیت جو مشکلات لائے
حائل: رکاوٹ، سامنے
سنگ وآہن بے نیاز غم نہیں: پتھر اور لوہا بھی چوٹ سے موم ہو جاتے ہیں
پھوہڑ:‌ نالائق
کن انکھیوں: چوری چھپے
طوہاًو کر ہاً: مجبوراً
تعویز : نا معلوم :D ویسے قبر کا ابھرا ہوا حصہ بھی تعویذ کہلاتا ہے
حالت بعینہ: بالکل وہی حالت
مرغولے: دھوئیں کے بادل
قشقہ: لکیر
مضحکہ خیز: جس پر ہنسی آئے
سقے:پانی کی مشکیں لانے والے
قوی ہیکل: ہٹا کٹا، موٹا تازہ، طاقتور اور لمبا چوڑا
بودے: بالکل بیکار
دقیقہ: کمی
 

تفسیر

محفلین
بہت اچھے ۔ چھوٹے بھیا


“ عمران کی نظریں پھر قبر کی طرف اٹھ گئیں ۔ قبر کا تعویذ اٹھا ہوا تھا اور وہی خوفناک آنکھیں اندھیرے میں گھورہی تھیں ۔
۔۔۔۔ خوفناک عمارت

تعویذ
قبر کا پتھر۔ سنگ مزار
 

فہیم

لائبریرین
ایک سوال پھر میری طرف سے

ابن صفی کے کس ناول پر سب سے زیادہ تنقید ہوئی اور کیوں
یعنی اس ناول نے بہت سے قارئین کو مایوس کیا
 

فہیم

لائبریرین
تفسیر بھائی میں تو سارے جواب دے سکتا ہوں
لیں میں‌ نمبر وار جواب لکھ رہا ہوں

1- سر عبدالرحمٰن
2-بلیک زیرو کا اصل نام طاہر ہے اور وہ ڈمی ایکسٹو بھی ہے۔
3-عمران کی سیکریٹ سروس ٹیم میں جولیانافٹرواٹر مسلم نہیں ہے۔ اور ویسے ساتھیوں میں جوزف غیر مسلم ہے۔
4- عمران سیریز کی پہلی کتاب خوفناک عمارت ہے۔
5-ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد ہے۔
6- ابن صفی کا پہلا جاسوسی ناول دلیر مجرم ہے۔
7-ابن صفی نے پہلا جاسوسی ناول سن 1940 میں لکھا۔
‌‌8-سنگ ہی کا کردار جاسوسی دنیا کے 42 ویں ناول نیلی لکیر میں پہلی مرتبہ سامنے آیا۔
9-سنگ ہی کو سنگ آرٹ نامی فن آتا ہے۔
10-سر سلطان وزارت خارجہ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔

یہ لیں سارے کے سارے جواب دے دیے۔
اب میرا انعام کہاں ہے

جی ہاں آپ نے تمام سوالوں کے جواب دے دیئے ۔ مگر آٹھ صحیح ہیں -:d
دو جواب پھر سے چیک کریں :(
ابھی آپ “ اوسط“ ہیں۔ :lol:

بڑے عرصے بعد اس دھاگے پر نظر پڑگئی تو سوچا کہ ایک غلطی کی درستگی کردوں۔
سنگ ہی کا کردار پہلی بار اسی ناول میں‌ سامنے آیا تھا جو میں‌ نے لکھا ہے۔
لیکن تفسیر بھائی نے اس کو غلط قرار دیا تھا۔
قیصرانی بھائی نے لکھا کہ سنگ ہی کا کردار پہلے عمران سیریز کے ناول لاشوں کا بازار میں سامنے آیا۔
اور تفسیر بھائی نے اس کو درست مان لیا تھا۔
یہ غلط ہے۔
لاشوں کا بازار تو نیلی لکیر کے بہت بعد میں لکھی گئی تھی۔
 

فہیم

لائبریرین
اب جب یہ دھاگہ پھر سے سامنے آہی گیا ہے۔
اور اب ابن صفی کے چاہنے والوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوچکا ہے
تو 2 سوال میں پوچھ لیتا ہوں۔
شاید کوئی ان کے جوابات دے سکے۔

1: کس ناول میں عمران نے سگریٹ پی ہے؟
2: کس ناول میں فریدی نے شراب سے شغل فرمایاہے؟

نوٹ:
صرف ابن صفی کی بات ہورہی ہے۔ کسی دوسرے مصنف کا نام نہیں آنا چاہیے
 

ابو کاشان

محفلین
آپ یہی کہنا چاہتے ہیں نا راہبر من کہ سوشیالوجی کو عُمرانیات Umraniyat کہتے ہیں نہ کہ عِمرانیات؟
:eek:
مجھ ایسے جاہل نے ہمیشہ زیر سے ہی پڑھا اور سنا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ میرا نام بھی اسی سے کشیدہ ہے یعنی عِمران ۔
اور یہاں کیا ہے دیکھئے گا ذرا
کچھ وضاحت درکا ر ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
:eek:
مجھ ایسے جاہل نے ہمیشہ زیر سے ہی پڑھا اور سنا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ میرا نام بھی اسی سے کشیدہ ہے یعنی عِمران ۔
اور یہاں کیا ہے دیکھئے گا ذرا
کچھ وضاحت درکا ر ہے۔

یہ عِمران ہی ہے اور عِمرانیات ہی ہے۔ معلوم نہیں جیہ نے ایسا کیوں لکھا۔ میں نے بھی جیہ کا یہ پیغام آپ کے اقتباس سے ہی پڑھا ہے۔ عِمران سے ہی عِمرانیات ہے۔
 
Top