آبی ٹوکول
محفلین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے نیا پاکستان بنانا ہے اوراپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال میںدنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام 11 مئی کو اپنے گھروں سے نکلیں، میں نے جو کرنا تھا وہ کر دیا، اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنی حالت بدلنا ہے تو 11 مئی کو شخصیت کو نہیں بلکہ نظریے کو ووٹ دیں۔ اپنے سیاسی کیرئیر میں جو کر سکتا تھا وہ میں نے کیا۔ اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ عوام نے اپنے بچوں کے لئے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے۔ گیارہ مئی صرف انتخابات کا دن نہیں بلکہ عوام اس کو اپنی جنگ سمجھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستانیو میں اپنی زندگی کے 17 سال ملک و قوم کے لئے لڑا۔ اللہ تعالیٰ نے قران پاک میں فرمایا ہے کہ اللہ پاک اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہیں بدلتے۔ اپنے بچوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آپ کو یہ جنگ لڑنا پڑے گی۔۔ اپنی زندگی بدلنے کے لئے عوام اپنا پورا زور لگا دیں۔ اگر یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آتے رہے تو آپ شاید برداشت نہ کر سکیں۔ شخصیت کی سیاست نے ملک کو برباد کر دیا۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا