اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ شہرت عارف نظامی نے پائی ہے۔ میرے خیال سے بنی گالہ ہاؤس کے سٹاف میں شاید اس کا کوئی سورس ہو، یا شاید پارٹی کے اندرونی حلقوں میں کوئی ہمدرد یا مخبر ہو۔ اس نے ہی سب سے پہلے شادی کی خبر دی تھی، اور تقریبا" ایک ماہ قبل اس نے ہی علیحدگی کی خبر دی تھی کہ معاملات ناقابلَ واپسی مقام تک پہنچ چکے ہیں۔ اس پہ نظامی صاحب کے خلاف حسبَ توقع اور حسبَ استطاعت ہرزہ سرائی وغیرہ کی گئی تھی۔ حتٰی کہ دولہا میاں نے بھی لگ بھگ انہی الفاظ میں ایسی خبروں کی تردید کی، جن الفاظ میں انہوں نے (اعلان کرنے سے چند روز قبل تک) اپنی شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اور تقریبا" ایسے ہی الفاظ میں طلاق کی "ڈیل" کے بارے میں تردید کی گئی ہے۔
اب اگر نظامی صاحب کہہ رہے ہیں کہ ریحام جی نے پتی دیو صاحب کو تھپڑایا بھی ہے اور رلایا بھی ہے، تو نہ ماننے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ اور اگر دولہا میاں کی جانب سے ایک بار پھر انہی الفاظ میں تردید سامنے آ گئی تو سمجھو کہ اب تو سو فیصد سچ ہی ہوا۔