جہانزیب
محفلین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ انگوٹھے کے نشان لینے والی تجویز کس عقل مند نے دی تھی الیکشن کمیشن کو ۔ اس سے ووٹ کا اصل مقصد جو کہ گمنام رہنا ہوتا ہے وہی ختم ہو جاتا ہے ۔ فرض کریں ملک میں کسی منتقم مزاج شخص کی حکومت بن جائے اور اس کے پاس یہ ریکارڈ ہو کہ کن لوگوں نے اسے ووٹ نہیں دیا تو ان کے ساتھ کیا حشر کر سکتا ہے ۔ ہم وقتی فائدے کے لئے ایک دائمی مرض نہیں پال سکتے ۔ اور اگر الیکشن میں گمنامی نہ رکھنا ہو تو اتنا خرچہ کرنے کی کیا تک ہے؟ سیدھی طرح ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک سرکاری افسر مقرر کر کے ہاتھ کھڑے کروا کے گن لیں کہ کس کی طرف کتنے لوگ ہیں ۔ نہ بیلٹ چھاپنے کا خرچ نہ انہیں پہنچانے اور حفاظت کا خرچ نہ جلانے کا خوف نہ جعلی مہریں ۔ میرے قدردان احباب اس بات پر غور کریں کہ کون اور کیوں ہم سے ووٹ ڈالنے کا اصل حق گمنام رہ کر رائے دینا چھین رہا ہے؟