عمران خان کی ٹیم

علی وقار

محفلین

علی وقار

محفلین
میں نے جن کے بارے میں کہا ہے ان کا صرف ایک مراسلہ حب الوطنی کے بارے میں دکھا دیں۔ صرف ایک
فسانہ آزاد: ابا جان کی داستان
خلیل بھیا پر تنقید میں نے بھی کی ہے مگر جنہوں نے خود یا ان کے آباء و اجداد نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں، ان کے لہجے میں تلخی کو خوشی کے ساتھ گوارا کر لینا چاہیے۔ یہ داستان ضرور پڑھیے گا۔
دو اقتباس
صوبہ سرحد میں وقتاً فوقتاً قیام کے دوران تبلیغ کے ساتھ ساتھ تحریک ِ پاکستان کا کام بھی مستقل بنیادوں پر کیا۔

ادھر اباجان اپنے خیالات کے اعتبار سے پکے مسلم لیگی تھے اور جہاں اسلام کی تبلیغ اپنی زندگی کا نصب العین بنائے ہوئے تھے وہیں تحریکِ پاکستان کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار رہتے تھے۔ اس سلسلے میں سرحد کے جس علاقے میں بھی جاتے، تحریکِ پاکستان کے لیے اپنے طور پر کام کرنے سے نہ چوکتے۔ گو انھوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیارتو نہیں کی، لیکن قائدِ اعظم کے ایک ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرنے کو ہمیشہ باعثِ افتخار سمجھا۔

ہم ایسے تو شاید انہیں درسِ حُب الوطنی دیتے ہوئے بھی کچھ زیادہ اچھے نہیں لگتے کہ جو صبح اٹھے تو پاکستان بن چکا تھا۔ :)
 
آخری تدوین:
ہمارے اجداد سکھ تھے سب کچھ انڈین پنجاب میں چھوڑ کر خاندان کے خاندان کٹوا کر پاکستان (نوابشاہ باندھی)آئے تھے پاکستان آکر کچھ کلیم بھی نہیں کیا ہمارے دادا کہا کرتے تھے ہم نے ہجرت کرکے پاکستان پر احسان نہیں کیا۔ وہ کبھی بھی پاکستان کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سنتے تھے۔میرے والد صاحب بتاتے تھے کہ دادا جان کہا کرتے تھے اگر ہم سب کی جان بھی چلی جائے پاکستان کیلئے وہ بھی کم ہے۔وہ کہتے تھے شہادت کا مرتبہ ملا ہے انہیں جنہوں نے ہجرت کے دوران جانیں دیں۔ ایک بات جو ہمارے اندر بس گئی ہے"ہمارا کوئی حق نہیں ہوتا ہمارا صرف فرض ہوتا ہے۔حقوق صرف دوسروں کے کے ہوتے ہم پر۔اللہ تعالٰی سےدعا کرتے رہا کرو وہ تمہیں فراض بجا لانے کی توفیق اور ہمت دے"

ہمیں صرف تباہ ہی ان نام نہاد رہنماؤں نے کیا ہے جنہوں نے ہمارے حقوق تو ہمیں یاد دلائے مگر فرائض کا احساس نہیں دلایا۔

کسی کو بھی ، کسی بھی قیمت پر یہ حق نہیں ہے کہ وہ پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے بارے میں غلط سوجے بھی۔ چہ جائے کہ پاکستان پر کسی بھی طرح سے احسان جتائے۔
 
علی وقار

محفلین
کسی کو بھی ، کسی بھی قیمت پر یہ حق نہیں ہے کہ وہ پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے بارے میں غلط سوجے بھی۔ چہ جائے کہ پاکستان پر کسی بھی طرح سے احسان جتائے۔
سر آپ اچھا گمان رکھا کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ایسا کوئی نہیں ہے جو اپنے وطن کے متعلق برا سوچتا ہو۔
 
مبین

محفلین
چہ جائے کہ پاکستان پر کسی بھی طرح سے احسان جتائے۔
کیوں نہ جتلائے احسان؟ کوئی خاص وجہ؟ میں پاکستانی ستر سال سے ہوں اور بلوچ پاکستان بننے سے بھی کئی دہائیاں پہلے۔ یہ زبردستی کی حب الوطنی تھونپنے کا جذبہ اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔
 
کیوں نہ جتلائے احسان؟ کوئی خاص وجہ؟ میں پاکستانی ستر سال سے ہوں اور بلوچ پاکستان بننے سے بھی کئی دہائیاں پہلے۔ یہ زبردستی کی حب الوطنی تھونپنے کا جذبہ اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔
کیا کیا ہے آپ نے جس کا احسان جتلانا چاہتے ہیں
 
محفل پر عموماً کافر / مسلمان والا تماشہ کبھی کبھار چل جاتا رہا ہے، البتہ غدار / محب وطن والا کچھ نیا نیا ہے۔ واہ۔۔۔ زبردست

اول انعام تو خلیل صاحب لے اڑے۔ مبارک ہو جناب۔

ویسے 22 دا وے یہ سرٹیفیکیٹ ہائے غدار و محب وطن کی ایشونگ اتھارٹی کس کے پاس رہے گی ؟ مجھے بھی اپلائی کرنا ہے۔
 
زیک

مسافر

خوش آئند بات ہے۔ یکسانیت سے دل اکتا جاتا ہے۔ اس طرح مزید لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے جو بالکل کافر نہیں۔

اتھارٹی کا تو علم نہیں لیکن اپنے دس محب وطن مراسلے پرنٹ کریں اور تین تین کاپیاں کریں۔ مراسلے کسی سیاسی پارٹی (سوائے محب وطن پارٹی) کے حق میں نہ ہوں نہ ہی علاقائیت پر مبنی ہوں
 
Top