مجھے اس معاملے میں خلیل بھائی سے ایک شکوہ ہے جس کی طرف وارث بھائی نے بھی اشارہ کیا ہے کہ خاتون اول کے حوالے سے ہمارا رویہ کافی حد تک تضحیک آمیز ہو جاتا ہے اور یہ ٹرینڈ سوشل میڈیا پر بھی عام ہے۔ ذاتی طور پر میں ان کے غلط قسم کے القاب (٭نی یا ٭گرنی) وغیرہ رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔ اگر تنقید اس طرح کے الفاظ کے بغیر ہو تو اس کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ بہرحال میں کیا، میری اوقات کیا، مگر یہ محض ایک مشورہ ہے کہ ان کو بھی اچھے نام سے پکارا جانا چاہیے یعنی کہ بشری بی بی یا خاتون اول۔
ہم ان کے متعلق کچھ بات کرنے کا، تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر ان کے برے نام رکھنے کا شاید کسی کو بھی حق نہیں۔