عمران خان

کیا عمران خان الطاف حسین کو برطانیہ بدر کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے

  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%
  • عمران قومی اسمبلی کی سیٹ کھو دیں گے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    59
عمران خان پاکستانی سیاست میں نیا نہیں رہے مگر الطاف حسین پر برطانیہ میں مقدمے کی بات یقینا نئی ہے جو وہ جون کے پہلے ہفتے میں برطانیہ جاکر دائر کریں گے۔ اس بات سے یہ کراچی کے عوام کو یہ امید ہوچلی ہے کہ وہ فاشست سیاست کے علمبردار اور دھشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کرپائیں۔ دیکھنا یہ کہ کیا برطانیہ دھشت گرد کے ملک بدر کرنے کا اقدام کرے گا۔ کیا عمران خان اپنے مقصد میں‌کامیاب ہوجائیں گے۔ اگر وہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ جیت گئے تو مجھے یقین ہے کہ کراچی کے عوام جوق در جوق تحریک انصاف میں‌شامل ہوں گے۔
تحریک انصاف
سی این این کی عمران پر رپورٹ
 
دلچسپ مرحلہ ہے۔
ادھر عمران خان ڈٹ گیا ہے۔
10.gif
 

ساجداقبال

محفلین
عمران خان لگتا ہے ہتھے سے اکھڑ گیا ہے۔ لیکن اسے ایم کیو ایم کی "سیاست" کا ضرور خیال رکھنا چاہیے جو کل انہوں نے کراچی کی دیواروں پر تحریر کی۔ ذاتی طور پر مجھے عمران خان سے بھی کوئی ہمدردی نہیں۔ میرا آئیڈیل وہی حکمران ہے جو واقعی کچھ کر دکھائے۔
 

اظہرالحق

محفلین
ایم کیو ایم والے اس وقت عمران کے بارے میں گھڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں ، میں عمران کے ماضی سے واقف ہوں ، مگر اس میں عمران سے زیادہ عمران کی چاہنے والیوں کا قصور تھا ۔ ۔ ۔ جو اسکی ایک جھلک پر قربان ہو جاتیں تھیں ۔ ۔ ۔ جیسے ان دنوں شعیب اختر اور آفریدی وغیرہ پر ہوتیں ہیں ۔ ۔ عمران نے بھی وہ ہی کیا جو ان دنوں شعیب اور آفریدی کر رہے ہیں ۔ ۔ سو ۔ ۔ وہ اسکا ماضی تھا ۔ ۔ اگر ایم کیو ایم گڑھے مردے اکھاڑے گی تو عمران بھی ایم کیو ایم کا ماضی سامنے لائے گا ۔ ۔ جو اتنا پرکشش نہیں ہے ۔ ۔ ۔

میری نظر میں عمران ۔ ۔ ۔ کو پتہ ہے ایم کیو ایم کی طاقت کا وہ صرف ۔ ۔ ۔ بیان بازی پر ہی اکتفا کرے گا ۔ ۔ اور عملی طور پر ۔ ۔ کچھ نہیں کر پائے گا ۔ ۔ ۔کیونکہ

ایم کیو ایم ۔۔ ۔ اس وقت سندھ پر قابض ہے اور وفاق اسکے قبضے کا حمایتی ہے ۔ ۔ اور فوج بھی اسکے ساتھ ہے ۔ ۔ ۔ تو بھائی جب سیاں ہیں کوتوال تو ڈر کاہے کا ؟؟
 
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور کے ہوائی اڈے سے کراچی کےسفر سے روک دیا گیا۔ پنجاب کی حکومت نے ان پر لاہور سے باہر جانے پر تین روز کی پابندی عائد کردی ہے۔

میرے خیال سے اب تک صحیح معنوں میں عمران نے ہی ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی مخالفت کی ہے اور جو کرنا چاہیے وہ کیا ہے ۔ ماضی میں کون کیا تھا اسے چھوڑ کر آگے کی طرف دیکھنا چاہیے اور اگر بات اصولی ہے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے نہ کہ پیچھے کی طرف ہی دیکھتے رہنا چاہیے۔ اس واقعہ سے عمران خان کی مقبولیت میں لازمی اضافہ ہوگا اور کئی جماعتوں نے عمران خان کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔
 
میری تو دعا ہے کہ عمران برطانیہ جا کر مقدمہ دائر کریں اور کامیابی حاصل کریں۔ اگر ایسا ہوا تو میں تو تحریک انصاف ضرور جوائن کرلوں گا۔
 
متحدہ قومی موومنٹ عمران خان سے معافی کی توقع رکھتی ۔ شاید اپنے اندھے پیروکاروں کی انکھوں میں‌مزید دھول جھونکے کے لیے مگرجو دھچکہ عوام کو متحدہ کی ذھنی تنزلی سے دیکھ کر پہنچا ہے وہ عظیم نقصان ہے۔ تہذیب کی بلندی پر فائز سمجھی جانے والی مہاجر قوم کی خود ساختہ نمائندہ نے جو زبان و نعرے وال چاکنگ میں استعمال کیے ہیں‌وہ مہاجر قوم کو شرمندہ کررہے ہیں (دیکھیے بی بی سی)
 
عمران نے الطاف حسین پر پکا ہاتھ ڈالنے کا ارادہ کرلیاہے اور اس سلسلے میں‌وہ پیپلز پارٹی اور حقیقی کے متاثر لوگوں سے فائلیں جمع کیں ہیں (بی بی سی)

اگرچہ بات پرانی ہے مگر غیر اہم نہیں۔ ایک اہم کیس نازیہ حسن کا بھی تھا جو بالاخر کنیسر کا شکار ہوئیں۔ کہتے ہیں کہ یہ بھی الطافی کینسر تھا۔ اشتیاق بیگ سے اگر عمران رابطہ کریں تو شاید مزید معلومات ہاتھ پڑیں۔
 
ہمت علی آپ واقعی درست سمت میں ہمت کر رہے ہیں۔ متحدہ کے ان اقدامات سے عمران کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور متحدہ کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں۔

اگر واقعی ٹھوس بنیادوں پر مقدمہ ہوگیا تو عمران کی حمایت بہت بڑھ جائے گی اور ایم کیو ایم کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نصیراللہ بابر اور ایم کیوایم حقیقی سے رابطہ کرنا عمران خان کے لیے بیک فائر کر سکتا ہے۔ نصیراللہ بابر کے کلین اپ آپریشن نے ایم کیو ایم کو نئی زندگی دی تھی۔ متحدہ والے اسی آپریشن کو اپنی مظلومیت کا نشان بنا کر پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب حقیقی والے فاشسٹ رویے کے لحاظ سے متحدہ کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ ان عناصر سے مدد طلب کرنے کی وجہ عمران خان کو حال میں حاصل ہونے والی عوامی حمایت یکسر ختم ہو سکتی ہے۔
 
یہ بات بھی قابل غور ہے مگر جتنی زیادہ معلومات یہ دو گروپ دے سکتے ہیں شاید کوئی اور نہ دے سکے بشرطیکہ بات صرف معلومات کی حد تک رہے۔

یہ معاملہ عمران کی سیاسی سمجھ بوجھ کا اصل امتحان ثابت ہو گا اور اگر اس بار بھی عمران نے موقع کھو دیا تو پھر شاید وہ کبھی ملکی سیاست میں اہم کردار نہ ادا کرسکے۔
 
یہ درست بات ہے کہ اپریشن کلین اپ کے ذمہ دار اور ایجنیسیوں کی پیداوار کی شہادت شاید کراچی کے عوام کے لیے قابل قبول نہ ہو۔ عمران کو کیس مضبوط کرنے کےلیے مضوبط ثبوت پیش کرنے ہونگے۔ میرا خیال ہے کہ صرف واقعاتی تفصیلات کافی نہ ہونگی۔
ایم کیو ایم کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے کہ نامناسب چاکنگ کرکے درحقیقت انھوں نے کراچی کے عوام کو متبادل قیادت سے بھرپور انداز میں روشناس کردیا ہے۔ اگر منصفانہ انتخابات ہوے تو انھیں اس چاکنگ کے نتا ئج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 
ایک آزادانہ سروے کے مطابق 60 فی صد(تقریبا گیارہ ھزار افراد) سے زائد افراد نے رائے ظاہر کی کہ عمران کا الطاف کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ نیک نیتی پر مبنی ہے۔
‌‌ئئتحریک انصاف نے بھی اسلام اباد میں الطاف اور متحدہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
ادھر سرفراز نواز نے الطاف سے لندن جاکر ملاقات کی ہے اور کہا کہ الطاف کی بھرپور مدد کریں گے مگر یہ نہیں بتایا کہ یہ بھرپور مدد کیا ہے۔ انضمام کے بیان کے مطابق سرفراز کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ الطاف کی حالت ملاحظہ ہو کہ سرفراز سے مدد لینے پر مجبور ہوگے۔ لگتا ہے کہ ہوا خراب ہے
 
حیرت انگیز طور پر عمران خان نے وہی بات کہہ دی جو میں نے یہاں‌کل درج کی تھی کہ سرفراز کی مدد حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ واقعی حالت خراب ہے۔ EXPRESS
 
تحریک انصاف فاٹا نے الطاف اور متحدہ کے خلاف ثبوت عمران کے حوالے کردیے ہیں
اج جیو کے پروگرام جوابدہ میں عمران مہمان ہونگے وہ موضوع یہی ہے یعنی الطاف کے خلاف مقدمہ
 
Top