عمران سیریز پراجیکٹ ٹیم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


السلام علیکم


یہ ایکٹیوٹی ہفتہ کتاب سے منسلک ہے اور ساتھ ہی اس کے ذریعے لائبریری میں فکشن ٹیم کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہوگی ۔


عمران سیریز پر کام مختلف طرح سے اب تک ہوتا رہا ہے عمران سیریز پر کام کا آغاز قیصرانی صاحب نے کیا تھا اور انھوں نے ہی نہ صرف اصلی متن بلکہ تمام اسکین بھی فراہم کیا ساتھ ہی اس متن سے کئی عنوانات پر انفرادی اور ٹیم کی صورت کام بھی کیا۔ عمران سیریز کی کچھ کہانیاں شاکر اور فہیم نے بھی فراہم کی ہیں اورمختلف اراکین نے کئی کہانیوں پر مل کر اس سلسلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میں تمام اراکین کا فردا فردا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی بالخصوص لائبریری کھیل میں شریک اراکین کی شمولیت بہت فعال ، منظم اور شاندار طریق سے سامنے آئی ہے۔

اب چونکہ لائبریری کی تنظیم کی جا رہی ہے اسی حوالے سے یہ تجویز ہے کہ عمران سیریز پر کام کو پراجیکٹ کی حیثیت دی جائے اور چند اراکین پر مشتمل ایک یا دو ٹیمیں تشکیل ہوں جو عمران سیریز پراجیکٹ پر مستقل کام کریں ۔ یہ ٹیم / ٹیمیں کن اراکین پر مشتمل ہوں گی اس کے لیے آپ تمام اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں اپنے نام کی نشاندہی یہاں کر سکتے ہیں۔

اگر آپ عمران سیریز کے کسی بھی عنوان پر پہلے کام کر چکے ہیں تو عمران سیریز پراجیکٹ ٹیم میں شامل ہو سکتے/ سکتی ہیں۔

اگر آپ لائبریری ٹیم میں شامل نہیں تاہم ابن صفی / عمران سیریز آپ کے پسندیدہ نام ہیں اور آپ لائبریری پراجیکٹ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آپ عمران سیریز پراجیکٹ میں شامل ہوسکتے / سکتی ہیں۔

اس کا طریق کار یہاں درج ہے

اگر آپ لائبریری کھیل میں شریک ہوئے ہیں تو دلچسپی رکھنے کی صورت میں عمران سیریز پراجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں۔


کرنا کیا ہے



جو اراکین عمران سیریز پراجیکٹ پر کام کرنا چاہیں وہ اپنے نام کی نشاندہی یہاں کر دیں۔

عمران سیریز پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے اگر دو ٹیمیں سامنے آتی ہیں تو دونوں ٹیمیں بیک وقت کام کریں گی۔ ایسی صورت میں :

ہر ٹیم کو ایک ورک فلو دیا جائے گا اورٹیم اس ورک فلو کے لحاظ سے اپنا طریق کار طے کر سکتی ہے۔ ورک فلو یہاں درج ہے۔

ٹیم کو اسکین متن مہیا کیا جائے گا ۔

ٹیم اپنے اراکین کی تعداد کم یا زیادہ رکھ سکتی ہے۔

ٹیم اپنا ٹیم لیڈر خود منتخب کرے گی

ورک فلو کے لحاظ سے ہر ٹیم کو درج ذیل کام کرنا ہوں گے

صفحات کو اراکین میں تقسیم کرنا ہوگا
صفحات کو ٹائپ کرنے کے لیے ایک دورانیہ مقرر کرنا ہوگا
صفحات کی پہلی پروف ریڈنگ
صفحات کی دوسری پروف ریڈنگ
ہر ٹیم اپنا کام یعنی پروگریس اپڈیٹ کرے گی۔


(مزید نکات بعد میں شامل کیے جائیں گے۔ )



ٹیم کی تشکیل



نام کی نشاندہی انفرادی صورت میں بھی کی جا سکتی ہے اور ٹیم کی صورت میں بھی کی جا سکتی ہے۔

انفرادی صورت میں جو اراکین اپنا نام یہاں لکھیں وہ اگر چاہیں تو ساتھ میں یہ بھی درج کر سکتے ہیں کہ وہ کن اراکین کے ساتھ ٹیم بنانا چاہیں گے۔ اگر یہاں درج نہ کرنا چاہیں تو ذپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جو اراکین لائبریری کھیل میں شریک ہوئے ہیں وہ اپنی موجودہ ٹیم کے ساتھ عمران سیریز پراجیکٹ پر کام کر سکتے ہیں یا نئی ٹیم تشکیل دے سکتے ہیں۔



شکریہ


کوئی بھی سوال ، نکتہ ، تجویز اگر یہاں پیش کرنا چاہیں تو خوش آمدید ۔





 

جیہ

لائبریرین
بہت اچھی تجاویز ہیں۔ حسب معمول دوسرے پروف کے لیے میں اپنا نام پیش کرتی ہوں۔
 

ابو کاشان

محفلین
حاضر ہوں جناب :) ٹیم3 کا ممبر
میں اپنی ٹیم کے ممبران کو جمع کرتا ہوں۔ زینب تو ایک ماہ کی چھٹّی پہ ہے۔ خرّم بھائی بھی تیّار ہیں۔ شکاری بھائی کو pm کرتا ہوں۔
 

ابو کاشان

محفلین
تجویز برائے عمران سیریز (صرف ابنِ صفی کی)

]
تجویز برائے عمران سیریز (صرف ابنِ صفی کی)
ایک تجویز یہ ہے کہ عمران سیریز جو فورم پر بکھری پڑی ہے۔ اسے کسی ایک دھاگے میں منظّم کر لیا جائے تو اندازہ ہو سکے کہ کون سا کام کس نہج پر ہے۔ مثلاً
- سب سے پہلے ایک دھاگے میں فہرست درکار ہے جس سے معلوم ہو سکے کہ کل کتنے ناول ہیں۔
- ان سب میں سے کس کس کی اسکینگ ہو چکی ہے۔
- اسکینگ میں سے کس کس کو یونیکوڈ میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔
تاکہ کام صحیح‌ طور پر اور جلد از جلد مکمل ہو سکے۔
 

ابو کاشان

محفلین
آپ فکر نہ کریں میں 30 صفحات آپ کو اور ارسال کر دیتا ہوں۔ 10 دن کی رخصت پر ہوں۔ پھر باقی صفحات مکمل کر دوں گا۔ یہ صفحات ڈیجیٹل کیمرہ سے تیّار کیئے ہیں۔ وقت بھی کم لگا ہے۔ لکھائی بھی واضح ہے۔
جہاں تک الفاروق کا تعلق ہے اس کی یونیکوڈ تیاری میں بھی حصّہ لوں گا آپ بے فکر رہیں۔:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
]
تجویز برائے عمران سیریز (صرف ابنِ صفی کی)
ایک تجویز یہ ہے کہ عمران سیریز جو فورم پر بکھری پڑی ہے۔ اسے کسی ایک دھاگے میں منظّم کر لیا جائے تو اندازہ ہو سکے کہ کون سا کام کس نہج پر ہے۔ مثلاً
- سب سے پہلے ایک دھاگے میں فہرست درکار ہے جس سے معلوم ہو سکے کہ کل کتنے ناول ہیں۔
- ان سب میں سے کس کس کی اسکینگ ہو چکی ہے۔
- اسکینگ میں سے کس کس کو یونیکوڈ میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔
تاکہ کام صحیح‌ طور پر اور جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

السلام علیکم

فہرست درج ذیل ہے :


1. خوفناک عمارت
2. چٹانوں ميں فائر
3. پراسرار چيخيں
4. بھيانک آدمی
5. جہنم کي رقاصہ
6. نيلے پرندے
7. سانپوں کے شکاری
8. رات کا شہزادہ
9. دھويں کی لکير
10. لڑکيوں کا جزيرہ
11. پتھر کا خون
12. لاشوں کا بازار
13. قبر اور خخبر
14. آہنی دروازہ
15. کالے چراغ
16. خون کے پياسے
17. الفانسے
18. درندوں کی بستی
19. گمشدہ شہزادی
20. حماقت کا جال
21. شفق کے پجاری
22. قاصد کی تلاش
23. رائی کا پربت
24. پاگل کتے
25. پياسا سمندر
26. کالی تصوير
27. سواليہ نشان
28. خطرناک لاشيں
29. گيند کی تباہکاری
30. چار لکيريں
31. چاليس ايک باون
32. آتشدان کا بت
33. جڑوں کی تلاش
34. عمران کا اغوا
35. جزيروں کی روح
36. چيختی روحيں
37. خطرناک جواری
38. ضلمات کا ديوتا
39. ہيروں کا فريب
40. دلچسپ حادثا
41. بےآواز سيارہ
42. ڈيڑھ متوالے
43. بلی چيختی ہے
44. لوبولی لا
45. سہرنگ شعلہ
46. آتشی بادل
47. گيت اور خون
48. دوسری آنکھ
49. آنکھ شعلہ بنی
50. شوگر بينک
51. تابوت ميں چيخ
52. فضائی ہنگامہ
53. تصوير کی اڑان
54. گيارہ نومبر
55. مناروں والياں
56. سبز لہو
57. بحری يتيم خانہ
58. پاگلوں کی انجمن
59. ہلاکو اينڈ کو
60. پہاڑوں کے پيچھے
61. بزدل سورما
62. دست قضا
63. ايش ٹرے ہائوز
64. عقابوں کے حملے
65. پھر وہی آواز
66. خونريز تصادم
67. تصوير کی موت
68. کنگ چانگ
69. دھويں کا حصار
70. سمندر کا شگاف
71. زلزلے
72. بليک اينڈ وہائٹ
73. ناديدہ ہمدرد
74. ادھورا آدمی
75. آپريشن ڈبل کراس
76. خيرانديش
77. پوائنٹ نمبر بارہ
78. ايڈلاوا
79. بيمبو کيسل
80. معصوم درندہ
81. بیگم ایکسٹو
82. شہباز کا بسیرا
83. ریشوں کی یلغار
84. خطرناک ڈھلوان
85. جنگل میں منگل
86. تین سنکی
87. آدھا تیتر
88. آدھا بٹیر
89. علامہ دہشتناک
90. فرشتے کا دشمن
91. بیچارہ شہزور
92. کالی کہکشاں
93. سہرنگی موت
94. متحرک دھاریاں
95. جونک اور ناگن
96. لاش گاتی رہی
97. خوشبو کا حملہ
98. بابا سنگ پرست
99. مہکتے محافض
100. ہلاکت خیز
101. زیبرامين
102. جنگل کی شہریت
103. مونالیزا کی نواسی
104. خونی فنکار
105. موت کی آہٹ
106. دوسرا رخ
107. چٹانوں کا راز
108. ٹھنڈا سورج
109. تلاش گمشدہ
110. آگ کا دائرہ
111. لرزتی لکیریں
112. پتھر کا آدمی
113. دوسرا پتھر
114. خطرناک انگلیاں
115. رات کا بھکاری
116. آخری آدمی

ڈاکٹر دعاگو
جونک کی واپسی
زہریلی تصویر
بیباکوں کی تلاش
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابو کاشان بھائی

میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو تمام کہانیاں اسکین ہو چکی ہیں ۔ البتہ میں دوبارہ چیک کر کے تصدیق کر دوں گی۔
 

دوست

محفلین
بھئی کچھ سکین کرنا ہو تو ہمیں بتا دیا کیجیے۔ اگر لائبریری سے مل سکا اور فرصت بھی ہوئی تو مہیا ہوجایا کرے گا۔
وسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

ابو کاشان بھائی ان کہانیوں کا متن ٹائپ ہو چکا تھا :


خوفناک عمارت
چٹانوں میں فائر
بھیانک آدمی
پراسرار چیخیں
نیلے پرندے
آہنی دروازہ


اور ان کے علاوہ بھی کام ہوا ہے ۔


 

ابو کاشان

محفلین
وعلیکم السلام سیدہ جی!
اگر تمام اسکین شدہ فورم پر موجود ہے تو میں تلاش کر کے ایک جگہ لنک بنا دوں گا انشاءاللہ۔ ورنہ آپ سے مدد لے لوں گا۔ :)
[font="urdu_emad_nastaliq"]اہم: میں آج بروز بدھ مؤرخہ 9 جولائی 2008 سے 22 جولائی 2008 تک کے لیئے فورم سے رخصت چاہتا ہوں۔[/font]
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام سیدہ جی!
اگر تمام اسکین شدہ فورم پر موجود ہے تو میں تلاش کر کے ایک جگہ لنک بنا دوں گا انشاءاللہ۔ ورنہ آپ سے مدد لے لوں گا۔ :)
[font="urdu_emad_nastaliq"]اہم: میں آج بروز بدھ مؤرخہ 9 جولائی 2008 سے 22 جولائی 2008 تک کے لیئے فورم سے رخصت چاہتا ہوں۔[/font]

بہتر ، آپ واپس آ کے دیکھ لیجیے گا۔

تمام اسکین متن فورم پر موجود نہیں ہے بلکہ جیسے جیسے کام ہو رہا تھا اسی لحاظ سے متن کی نشاندہی ہو رہی تھی۔ باقی تمام متن میرے پاس اور قیصرانی صاحب کے پاس موجود ہے ۔
 
Top