عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس نے آج 52 سالہ پاکستانی کو گرفتارکرلیا

شمشاد

لائبریرین
لیکن میرے خیال میں تو الطاف نے پاکستانی شہریت منسوخ کروا کے برطانوی شہریت لے لی ہوئی ہے۔
 
لیکن میرے خیال میں تو الطاف نے پاکستانی شہریت منسوخ کروا کے برطانوی شہریت لے لی ہوئی ہے۔

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن ممالک میں برطانیہ نے براہ راست حکومت کی ہے۔ لہذا ان ممالک کی انجمن کو "دولت مشترکہ" کہتے ہیں۔ اس لیے برطانیہ کی شہریت لینے کے لیے پاکستان کی شہریت منسوخ کرانے کی ضرورت نہیں
 
قیصرانی

یہ غلط فہمی دور کر لیجیئے۔ پاکستان کی پیدائش انگریزوں کی روانگی کے ساتھ ہی ہوئی تھی۔ پاکستان پر ابھی تک کسی نے اس طرح حکومت نہیں کی جس طرح آپ کہہ رہے ہیں :)
 
یہ غلط فہمی دور کر لیجیئے۔ پاکستان کی پیدائش انگریزوں کی روانگی کے ساتھ ہی ہوئی تھی۔ پاکستان پر ابھی تک کسی نے اس طرح حکومت نہیں کی جس طرح آپ کہہ رہے ہیں :)

کیا لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں فرشتے حکومت کرتے رہے۔
یہ بات درست ہے کہ مغلوں کے بعد پنجاب میں سکھوں کی حکومت تھی مگر اس کے بعد انگریز بھی حکومت کرگئے ہیں۔
اسی لیے یہ دولت مشترکہ میں شامل ہے
 
پاکستان کا قیام کس تاریخ کو ہوا اور کس تاریخ کو انگریز روانہ ہوئے؟ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انگریز ان علاقوں پر قابض تھے جو آج پاکستان کا حصہ ہیں۔ لیکن پاکستان کے ملک پر کبھی انگریز قابض نہیں رہے
 
عسکری

معطل
پاکستان کا قیام کس تاریخ کو ہوا اور کس تاریخ کو انگریز روانہ ہوئے؟ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انگریز ان علاقوں پر قابض تھے جو آج پاکستان کا حصہ ہیں۔ لیکن پاکستان کے ملک پر کبھی انگریز قابض نہیں رہے
دیکھو بھئی ہماری ریاست پر قبضہ نہیں تھا انگریزوں کا :grin:
 
عسکری

معطل
ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میرا تبصرہ صرف اتنا ہے کہ

بکواس بند کرو اپنی
اس مین اس کا قصور نہین وہ جس ملک میں رہتا ہے اس کا رقبہ میرے ضلع بہاولپور جتنا ہے اور آبادی میرے ضلعے کی ابادی سے کم اس لیے وہ یہ باتیں کر رہا ہے ان فیکٹ کرائم ریٹ اگر کمپئیر کرنا ہے تو ڈنمارک اور بہاولپور کا ہونا چاہیے نا کہ ڈنمارک اور پاکستان کا :bighug:
 
پاکستان کا قیام کس تاریخ کو ہوا اور کس تاریخ کو انگریز روانہ ہوئے؟ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انگریز ان علاقوں پر قابض تھے جو آج پاکستان کا حصہ ہیں۔ لیکن پاکستان کے ملک پر کبھی انگریز قابض نہیں رہے

چلیے چھوڑے اس بات کو
پاکستان دولت مشترکہ میں شامل ہے
لہذا الطاف کے لیے ضروری نہیں کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر برطانوی اختیار کرے بلکہ وہ دونوں رکھ سکتا ہے
 
عسکری

معطل
چلیے چھوڑے اس بات کو
پاکستان دولت مشترکہ میں شامل ہے
لہذا الطاف کے لیے ضروری نہیں کہ پاکستانی شہریت چھوڑ کر برطانوی اختیار کرے بلکہ وہ دونوں رکھ سکتا ہے
کیا کبھی آپنے سنا کہ اس نے پاکستانی پاسپورٹ کو رنیو کرنے کے لیے پاکستانی ایمبیسی کا چکر لگایا ؟ جیو جو بھائی کے نزلے زکام قبض کی نیوز بڑھ چڑھ کر پوسٹ کرتا ہے یہ خبر کیوں چھوڑتا :grin: کیونکہ یہ ایک طرح سے سیاسی سکور بھی ہوتا اس کے ماننے والوں کے لیے
 
یوسف-2

محفلین
اس لڑی کا عنوان مت بھولئے اور اگر اس بارے کہنے کو کچھ نہیں تو خاموش رہیں۔

story1.gif

Link

6-25-2013_226_1.gif

Link
 
شمشاد

لائبریرین
گرفتار شدہ شخص کی حراست میں مزید 12 گھنٹے کی توسیع۔

اس کے بعد یا تو چھوڑ دیا جائے گا یا باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔
 
گرفتار شدہ شخص کی حراست میں مزید 12 گھنٹے کی توسیع۔

اس کے بعد یا تو چھوڑ دیا جائے گا یا باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔

چھوڑ دیا جائے گا؟ کیوں؟
ابھی کیا بے قاعدہ گرفتار کیا ہے
اگر بے قاعدہ گرفتار کیا ہے تو لوگ اتنی باتیں کیوں بنارہے ہیں
 
ALTAF-WITH-IFTEKHAR-Hussain.jpg

عمران فاروق قتل کیس: لندن پولیس نے الطاف کے کزن کی گرفتاری کے بعد انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ایک درجن سے زائد افراد کو شامل تفتیش کرلیا، کراچی اورحیدرآباد کےکارکنوں میں تشویش

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے الزام میں مزید کئی دیگر افراد کو شامل تفتیش کرلیا ہے جبکہ اس قتل کے پیچھے پیسوں کے معاملے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ روز ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے پاکستانی نژاد برطانوی شخص افتخار حسین جو کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کزن ہے کی گرفتاری کے بعد ملزم کے زیر استعمال فون کو قبضے میں لے کر اس میں موجود ڈیٹا سے تفتیش کے عمل کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملزم سے کی گئی پوچھ گچھ کی روشنی میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے معلوم ہوا ہے کہ شامل تفتیش کیے جانے والے تمام افرادکا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرنیشن سیکریٹریٹ سے ہےذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیش کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں پیسوں کے لین دین کا بھی معاملہ شامل ہے، لندن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل کے محرکات اور قاتل تک جلد ہی پہنچ جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن پولیس نے ہیتھرو ائرپورٹ سے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری افتخار احمد کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کینیڈا سے واپس آرہا تھا۔ برطانوی قانون کے مطابق پولیس ملزم کو 36 گھنٹے سے زیادہ حراست میں نہیں رکھ سکتی ، حراست کے دورانیے میں اضافے کے لئے اسے متعلقہ حکام کو ٹھوس شواہد پیش کرنا ہوں گے بصورت دیگر ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا جائے گا ادھر کراچی میں متحدہ کے کارکنوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور یہ تمام درست صورتحال جاننے کے لیے بے چین ہیں جبکہ بعض سرگرم کارکن اس صورتحال کے باعث زیر زمیں بھی جانے کی اطلاع ملی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ الطاف حسین نے متحدہ میں تطہیر کے عمل کا اعلان کیا تھا لیکن کارکنوں میں اس بات پر زیادہ تشویش پائی جاتی ہے کہ الطاف حسین اور لندن میں موجود ان کے مرکزی رہنمائوں کا نام عمران فاروق قتل میں کیوں لیا جارہا ہے تاہم انہیں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش پر کوئی شک بھی نہیں ہے۔
------------
26 جون 2013ء
لندن (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میںمتحدہ کے قائد الطاف حسین سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے، صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہیں،رضا ہارون کی اہلیہ بشریٰ بھی زیر حراست ہیں‘ سلیم شہزاد سے بھی تفتیش‘ تحقیقات کا دائرہ جنوبی افریقا، کینیڈا کے بعد پاکستان تک بڑھا دیا گیا ۔منگل کو لندن پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سیاسی محرکات ہیں‘ ڈاکٹرعمران فاروق کے بھاری رقوم کی برطانیہ منتقلی پر اپنے دوستوں سے اختلافات تھے۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ اہم پاکستانی شخصیت سے معلومات حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بند ی کی جا رہی ہے۔ کیس میں ایک پاکستانی نژاد شخصیت کی گرفتاری کے بعد اس اہم شخصیت سے پوچھ گچھ جلد متوقع ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ کیس میں پاکستان کی اہم شخصیت کا قریبی عزیز ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت بھی ملے ہیں۔ اسی عزیز کے گھر پر پولیس نے گزشتہ ہفتے چھاپہ مار کر 55 گھنٹے تک تلاشی لی تھی۔ ہیتھرو ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے 52 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شخص سے تفتیش کے دوران اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ گرفتار شخص کے موبائل فون سے پاکستان اور برطانیہ کے نمبر وں پر ہونے والی کالز کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد 5 افراد کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے اور ان کی کڑی نگرانی کی جار ہی ہے۔ چند گھنٹوں میں مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس نے قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ جنوبی افریقا، کینیڈا اور پاکستان تک بڑھا دیا ہے۔ لندن پولیس نے ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیس میں حالیہ پیش رفت کے بعد شمائلہ فاروق اور ان کے بچوں کی سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے پولیس اہلکار ان کے گھر پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔لندن پولیس کے افسران نے ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق سے ملاقات کی ہے اور ان کو اب ہونے تک کیس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پولیس نے کیس میں سامنے آنے والے چند نئے ایشوز پر شمائلہ عمران سے معلومات حاصل کیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے چند لوگوں سے سیاسی اختلافات تھے اور وہ اس سلسلے میں کافی پریشان بھی تھے
 
Top