عمران کے الزامات ، افتخار چودھری کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے کاغذات کی نقول ارسلان افتخار کو فراہم کرنے کا فیصلہ
228053_93212107.jpg

اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کو عمران خان کے کاغذات کی نقول فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ارسلان افتخار کو عمران خان کے کا غذات کی نقول فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسلان افتخار کو 2 روز کے اندر عمران خان کے کاغذات کی نقول فراہم کر دے گا جس کیلئے سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ارسلان افتخار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے ۔ کاغذات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔

میرا تبصرہ: عین ممکن ہے کہ اب کپتان عدالت کے باہر ارسلان سے سمجھوتے کی کوشش کرے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہرحال اب عمران برا پھنس گیا ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران کے کاغذات ارسلان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر اس میں سیتا وائٹ کی بیٹی کا ذکر نہ ہوا تو عمران 62، 63 کی بنیاد پر نااہل ہوجاوے گا 14 اگست سے پہلے ہی شاید
غیرت اور عزتِ نفس نہ تو ہماری حکومتوں میں پائی جاتی ہے اور نہ ہی ہماری عدالتوں میں :)
اگر غیر متفق ہوں تو حکومتوں اور عدالتوں سے دس دس ایسی مثالیں لا کر دکھا دیں :)
 
غیرت اور عزتِ نفس نہ تو ہماری حکومتوں میں پائی جاتی ہے اور نہ ہی ہماری عدالتوں میں :)
اگر غیر متفق ہوں تو حکومتوں اور عدالتوں سے دس دس ایسی مثالیں لا کر دکھا دیں :)
پھر وہی کمرہ امتحان اور قائداعظم کے چودہ نکات والا سین :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی پرویز مشرف "غدار" کے ہاتھوں حلف لینے کی تقریب ہے۔ یہ حلف پی سی او کے تحت لیا گیا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ برادرم لئیق احمد اسے کیسے جائز قرار دیتے ہیں :)
 
یہ سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کی پرویز مشرف "غدار" کے ہاتھوں حلف لینے کی تقریب ہے۔ یہ حلف پی سی او کے تحت لیا گیا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ برادرم لئیق احمد اسے کیسے جائز قرار دیتے ہیں :)
جسٹس افتخار چودھری نے یہ ایک غلط قدم اٹھایا تھا ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
چیف جسٹس پر جھوٹے الزامات کے حوالے سے ایک کیس تو عدالت میں غلط بیانی کا بھی بنتا ہے۔ جب عمران نے پہلی بار انتخابات میں عدلیہ کے کردار کو شرمناک کہا اور عدلیہ نے توہین عدالت کا کیس شروع کیا تو عمران نے کہا کہ میں نے تو صرف ریٹرنگ آفیسرز کو کہا تھا اعلی عدلیہ کو نہیں۔ لیکن اب عمران تواتر سے افتخار چودھری کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔ یعنی عدالت میں پہلے جھوٹ بولا تھا۔
جو جج ایک شراب کی بوتل پر سوئی موٹو لے لے اور اور انتخابی دھاندلی جیسے اہم امور پرباقاعدہ دی گئی درخواست سننے سے یہ کہہ کر انکار کردے کہ ا سکے پاس 20 ہزار کیسز ہیں ایسے جج کا باطن اگر کسی پر دیر میں کھلے تو حرج ہی کیا ہے ؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی؟ آپ کو نہیں پتا پی سی او کیا چیز ہے؟
آپ آئین سے ثابت کریں کہ افتخار چودھری نے مذکورہ بالا حلف اٹھا کر غداری کی اور ساتھ ہی آئین کی وہ شقیں بھی نقل کریں
"جن" احباب کو علم نہ ہو، پرویژنل کانسٹی ٹیوشنل آرڈر کو پی سی او کہتے ہیں۔ یہ حکمنامہ عموماً ایمرجنسی میں نافذ کیا جاتا ہے اور آئین کو جزوی یا کلی طور پر معطل کر دیتا ہے۔ پاکستان کا آئین توڑنے یا معطل کرنے کے بارے پاکستانی آئین کیا کہتا ہے، برادرم لئیق احمد اس پر روشنی ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ اسی آئین کے مطابق، آئین کی معطلی چاہے وہ جزوی ہو یا کلی، سنگین غداری شمار ہوتی ہے اور اس عمل کا کرنے والا اور اس کی مدد کرنے والا ہر فرد سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے :)
 
اور آئین کی معطلی کے علاوہ معطل کرنے کی کوشش کرنے والا بھی سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے اور اس کوشش کرنے والے کی حمایت کرنے والے بھی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اور آئین کی معطلی کے علاوہ معطل کرنے کی کوشش کرنے والا بھی سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے اور اس کوشش کرنے والے کی حمایت کرنے والے بھی :)
ویسے اس حوالے سے تو ہم سب سنگین غداری کے مرتکب ہوئے، کوئی مشرف کی حمایت میں تو کوئی اعجاز چوہدری کی حمایت میں :)
 
میں تو انگریزی سمجھتا ہوں ، باقی احباب کے لئے چاہیں پیش کردیں :p
"جن" احباب کو علم نہ ہو، پرویژنل کانسٹی ٹیوشنل آرڈر کو پی سی او کہتے ہیں۔ یہ حکمنامہ عموماً ایمرجنسی میں نافذ کیا جاتا ہے اور آئین کو جزوی یا کلی طور پر معطل کر دیتا ہے۔ پاکستان کا آئین توڑنے یا معطل کرنے کے بارے پاکستانی آئین کیا کہتا ہے، برادرم لئیق احمد اس پر روشنی ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ اسی آئین کے مطابق، آئین کی معطلی چاہے وہ جزوی ہو یا کلی، سنگین غداری شمار ہوتی ہے اور اس عمل کا کرنے والا اور اس کی مدد کرنے والا ہر فرد سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے :)
ابھی دفتر میں چھٹی کا وقت ہے گھر جا کر تفصیلی جواب دوں گا۔ تب تک آپ یہ چیک کر لیں کہ جس وقت چودھری افتخار نے حلف اٹھایا اس وقت آرٹیکل 6 کی شکل کیا تھی؟ جو موجودہ شکل آپ نے یہاں دی ہے وہ 2010 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد وجود میں آئی (فٹ نوٹس دیکھ لیں) ۔ حلف کے وقت کی آرٹیکل 6 کی شکل کے مطابق آپ افتخار صاحب کی غداری ثابت کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں تو انگریزی سمجھتا ہوں ، باقی احباب کے لئے چاہیں پیش کردیں :p

ابھی دفتر میں چھٹی کا وقت ہے گھر جا کر تفصیلی جواب دوں گا۔ تب تک آپ یہ چیک کر لیں کہ جس وقت چودھری افتخار نے حلف اٹھایا اس وقت آرٹیکل 6 کی شکل کیا تھی؟ جو موجودہ شکل آپ نے یہاں دی ہے وہ 2010 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد وجود میں آئی (فٹ نوٹس دیکھ لیں) ۔ حلف کے وقت کی آرٹیکل 6 کی شکل کے مطابق آپ افتخار صاحب کی غداری ثابت کریں۔
ایک نظر دیکھ لیجئے آپ بھی فٹ نوٹس کو :)
h1.gif

Article 6. High treason
6. High treason.—1[(1) Any person who abrogates or subverts or suspends or holds in abeyance, or attempts or conspires to abrogate or subvert or suspend or hold in abeyance, the Constitution by use of force or show of force or by any other unconstitutional means shall be guilty of high treason.]

(2) Any person aiding or abetting 2[or collaborating] the acts mentioned in clause (1) shall likewise be guilty of high treason.

3[(2A) An act of high treason mentioned in clause (1) or clause (2) shall not be validated by any court including the Supreme Court and a High Court.]

(3) 4[Majlis-e-Shoora (Parliament)] shall by law provide for the punishment of persons found guilty of high treason.

___________________________________________________________________________

Footnotes:

1. Section 4(i) of the Constitution (Eighteenth Amendment) Act, 2010 (10 of 2010), substituted the said clause, in its present form, (w.e.f. April 19, 2010), in place of the clause (1) of Art. 6, as adopted in 1973, that read :

(1) Any person who abrogates or attempts or conspires to abrogate, subverts or attempts or conspires to subvert the Constitution by use of force or show of force or by other unconstitutional means shall be guilty of high treason.

2. Section 4(ii) of the Constitution (Eighteenth Amendment) Act, 2010 (10 of 2010), inserted the said word after the word “abetting” in clause (2) of Art. 6, (w.e.f. April 19, 2010).

3. Section 4(iii) of the Constitution (Eighteenth Amendment) Act, 2010 (10 of 2010), inserted a new clause (2A), in its present form, after clause (2) of Art. 6, (w.e.f. April 19, 2010).

4. See Footnote 2 on page 4.
 
قیصرانی

لائبریرین
میں تو انگریزی سمجھتا ہوں ، باقی احباب کے لئے چاہیں پیش کردیں :p

ابھی دفتر میں چھٹی کا وقت ہے گھر جا کر تفصیلی جواب دوں گا۔ تب تک آپ یہ چیک کر لیں کہ جس وقت چودھری افتخار نے حلف اٹھایا اس وقت آرٹیکل 6 کی شکل کیا تھی؟ جو موجودہ شکل آپ نے یہاں دی ہے وہ 2010 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد وجود میں آئی (فٹ نوٹس دیکھ لیں) ۔ حلف کے وقت کی آرٹیکل 6 کی شکل کے مطابق آپ افتخار صاحب کی غداری ثابت کریں۔
اس طرح تو آپ واضح کیجئے کہ اگر یہ شکل نہیں تھی تو پھر مشرف کو کس بنیاد پر سنگین غداری کا مرتکب گردانتے ہیں؟ :)
 
Top