عمر اعظم بھائی کی بیٹی کے لیے دعا کی درخواست ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
السلام علیکم!
یاد آوری کے لیے شکر گزار ہوں۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کڑی آزمائش کا سامنا رہا۔ ربِ کریم کی عنایت ہے کہ کسی حد تک آسانی پیدا ہوئی ہے۔آپ سب بہن بھائیوں سے دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
عین عید الضحیٰ والے دن میری بیٹی(شادی شدہ) کو اچانک ایک بڑے اور مشکل آپریشن سے گزرنا پڑا۔آٹھ دن آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اللہ نے بہتری پیدا فرمائی اور اب وہ روبصحت ہے۔جبکہ تین ماہ بعد اُسے ایک اور آپریشن سے گزرنا ہو گا۔
مجھے افسوس ہے کہ میں کچھ دن کے لیئے اتنے اچھے بہن بھائیوں کی قلمی صحبت سے دور رہا۔دعاؤں کا خواستگار رہوں گا۔ اللہ حا فظ
عمر اعظم بھائی کی بیٹی کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔ تمام محفلین دعا کریں کہ اللہ پاک انہیں جلد صحتیاب کرے آمین ۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
باری تعالی اپنا فضل و کرم کرکے بچی کو صحت و تندرستی عنایت فرمائیں اور ان کی پریشانی دور ہو۔آمین۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے اور دین و دنیا کی خوشیاں عطا فرمائے۔۔آمین
 

ابن رضا

لائبریرین
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور ہماری بہن کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔۔ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
کل میری اور کلیم صاحب کی بات ہو رہی تھی کہ عمر بھائی کہاں غائب ہیں۔ رات کو شاید ان کی بات ہوئی ہوگی تو انہوں نے ابھی خبر دی کہ عمر بھائی کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب تھی، سو ڈھونڈنے پر یہ دھاگہ بھی مل گیا۔

بہت شکریہ عمر سیف بھائی اطلاع کا۔

عمر بھائی۔۔۔۔!

اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔

محفل میں آپ کی کمی محسوس ہوئی۔
 
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خاص فضل فرمائے
بیٹی کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور آپ کی تمام مشکلات آسان کرے آمین
 
آخری تدوین:
اللہ تعالیٰ بٹیا کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، ان کا تکلیف اور پریشانی کو دور فرمائیں۔ آمین

بے شک اولاد کی تکلیف والدین ہی بہتر جان سکتے ہیں۔
 
Top