عمر اعظم بھائی کی بیٹی کے لیے دعا کی درخواست ۔۔۔

عمراعظم

محفلین
کل میری اور کلیم صاحب کی بات ہو رہی تھی کہ عمر بھائی کہاں غائب ہیں۔ رات کو شاید ان کی بات ہوئی ہوگی تو انہوں نے ابھی خبر دی کہ عمر بھائی کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب تھی، سو ڈھونڈنے پر یہ دھاگہ بھی مل گیا۔

بہت شکریہ عمر سیف بھائی اطلاع کا۔

عمر بھائی۔۔۔ ۔!

اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔

محفل میں آپ کی کمی محسوس ہوئی۔
بہت شکریہ محمد احمد بھائی۔۔ جی آج صبح ہی کلیم صاحب سے بات ہوئی تھی۔یقینا" یہ ایک بڑی دشوار اور صبر آزما آزمائش تھی جس سےاللہ ہی کی کرم نوازی سے life threatening صورتِ حال سے نکل آئے۔الحمدللہ اب بیٹی تیزی سے رو بصحت ہے۔گو ابھی ایک اور آپریشن کا سامنا ہو گا جو کہ تین ماہ بعد کیا جائے گا۔ آپ سب کی دعاؤں کا محتاج رہوں گا۔اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے۔آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین

اللہ تعالیٰ سے آپ کی بیٹی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے بہت ساری دعائیں۔ آمین
 
عمراعظم

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عمر بھائی کی بیٹی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

عمر سیف بھائی کوئی اپڈیٹ ہے کہ اب کیسی طبیعت ہے ان کی؟

بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ بیٹی الحمدللہ تیزی سے روبصحت ہے۔آپ سب کی دعائیں یقینا" بہت کارآمد رہیں گی۔ان شا اللہ
 
عمراعظم

محفلین
اللہ تعالیٰ بٹیا کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، ان کا تکلیف اور پریشانی کو دور فرمائیں۔ آمین

بے شک اولاد کی تکلیف والدین ہی بہتر جان سکتے ہیں۔

بہت شکریہ امجد میانداد بھائی۔ دعاؤں اور لطیف احساس کے لیئے شکریہ۔جزاک اللہ خیر
 
Top