عمر حیات محل -- چنیوٹ

غدیر زھرا

لائبریرین
چنیوٹ میرا جانا تو کئی بار ہوا ہے۔ لیکن محل نہیں دیکھا۔۔۔ عوامی دیدار کی سہولت میسر ہے کہ نہیں۔۔۔ ۔ :) تمہارا تعلق چنیوٹ سے ہے غدیر۔۔۔ ۔
بہت عمدہ شراکت ہے۔ اب کبھی چکر لگا تو اس کو دیکھ کر آؤں گا۔ اگر عوام کے لیے اجازت ہوئی :)
معلوم نہیں بھیا کہ عوامی دیدار کی اجازت ہے یا نہیں :) آپ اگر گئے تو تصاویر شئیر کیجیے گا :)
میرا تعلق چنیوٹ سے نہیں منڈی بہاؤالدین سے ہے :) بلکہ میں نے تو ابھی چنیوٹ دیکھا بھی نہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
1833360.jpg

یوپی کے ایک رئٹایرڈ پوسٹ ماسٹر صاحب بھی اپنی مرحومہ بیوی کے لئے تاج محل بنا رہے ہیں جس مد میں وہ اپنی ساری عمر کی جمع پونجی یعنی تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ کرچکے ہیں۔۔۔
لگتا ہے ٹھیکے دار انھیں لُوٹ گیا ہے ورنہ عقب میں موجود عمارت پر بیس لاکھ لگے ہوئے محسوس نہیں ہو رہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
زمین خریدنے پر بھی پیسہ صرف ہوا ہو گا :)
اوہ یہ بات تو دھیان میں ہی نہیں آئی لیکن ہمارے ہاں تو قبرستان میں زمین خریدنے پر پیسہ نہیں لگتا۔۔۔ جس کسی چرسی ہیروئنچی کے احباب چاہتے ہیں قبرستان کی زمین گھیر کر یہ بڑا سا مقبرہ تعمیر کر کے چندے کی صندوقچی بھی لگوا دیتے ہیں :rollingonthefloor:
 
یہ کیوں کہ عالمی شہرت یافتہ عمارت کی نقل بنا رہے ہیں سو ایسا خطرہ مول نہیں لیں گے :)
ویسے اگر یہی جمع پونجی یہ مرحومہ کی زندگی میں لگا دیتے تو امید تھی کہ اِن کی محبت اُن کے دل میں مزید بڑھتی خیر جیسا ماسٹر صاحب مناسب سمجھیں :)
 
دوسری بات سے 100٪ متفق :)
 
اوشو

لائبریرین
لکڑی کے آرائشی کام کے حوالے سے چنیوٹ شہر کی کارگروں کی شہرت تاریخی ہے۔ اور آج بھی چنیوٹ فرنیچر کے حوالے سے مشہور ہے۔ اور یہ تصاویر دیکھ کر ان کے کمال فن پر دل سے تعریفی کلمات نکلتے ہیں۔
بہت خوب صورت شراکت
 
اوشو

لائبریرین
ویسے اگر یہی جمع پونجی یہ مرحومہ کی زندگی میں لگا دیتے تو امید تھی کہ اِن کی محبت اُن کے دل میں مزید بڑھتی خیر جیسا ماسٹر صاحب مناسب سمجھیں :)
یہ بھی تو ممکن ہے یہ جمع پونجی مرحومہ ہی نے بچت کر کر کے جمع کی ہو۔ o_O
 
غدیر زھرا

لائبریرین
لکڑی کے آرائشی کام کے حوالے سے چنیوٹ شہر کی کارگروں کی شہرت تاریخی ہے۔ اور آج بھی چنیوٹ فرنیچر کے حوالے سے مشہور ہے۔ اور یہ تصاویر دیکھ کر ان کے کمال فن پر دل سے تعریفی کلمات نکلتے ہیں۔
بہت خوب صورت شراکت
شکریہ :) جزاک اللہ :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
یہ بھی تو ممکن ہے یہ جمع پونجی مرحومہ ہی نے بچت کر کر کے جمع کی ہو۔ o_O
خیر جس نے بھی بچت کی تھی اس بچت کا مصرف کچھ بھایا نہیں :) اس سے بہتر راستے تھے اس کے استعمال کے :)
لیکن یہاں شاید پنجابی کا یہ محاورہ فٹ آتا ہے "شوق دا کوئی مُل نئیں" :)
 
شمشاد

لائبریرین
تصاویر سے تو بہت خوبصورت محل لگ رہا ہے۔

شریک محفل کرنے کے لیے بھتیجی کے لیے ڈھیر سارا شکریہ۔
 
Top