جون ایلیا کی کیا بات ہے، ماشااللہ خوب پسند ہے ، سادہ الفاظ میں گہری معنویت۔۔ ۔ ۔ جون ایلیا کے لئے ندا فاضلی کا شعر جو خود ایلیا صاحب کو پسند تھا
میری آواز پرد ہ ہے میرے چہرے کا
میں ہوں خاموش جہاں مجھ کو وہاں سے سنئے
اس سے یاد آیا کہ سعود عثمانی کی ایک کتاب بھی ہے آجکل میرے پاس ۔
تو اسے پہلے ہی تو نہ ڈرائیں ناں، اسطرح تو کتابیں نہیں ملنے کیں۔
لگتا ہے ۔۔ امریکہ آنے کی تیاری میں کتابوں کا ذخیرہ جمع کر رہے ہو ۔ مگر یاد رکھنا میں نے تمہارے گھر آنا اگر شروع کیا تو یہ تمہارا ذخیرہ آدھا میرا ہوجائے گا ۔
آج یہ شعر بھی سمجھ میں آ گیا
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
اور دھاگہ پڑھ کر جی خوش ہو گیا ، کچھ یادیں کتنی خوبصورت ہوتی ہیں ، یہ یادوں کی بارات سے پوچھے کوئی۔
پنجابی کا محاورہ ہے کہ "راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے"۔۔۔ اب آپ ہی بتائیں کہ آپ اس راہ پر پڑے ہیں یا واہ پڑا ہے؟