عندلیب آپا سے ملاقات

14705891_10206042212494682_3467649917108682924_n.jpg

14717114_10206042212974694_116640767887660517_n.jpg

14642188_10206042213254701_624458823964397720_n.jpg



بعض اوقات محبت اور احساس کے رشتے خون کے رشتوں سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں ،جنھیں انسان چاہ کر بھی نہیں بھلا پاتا ، میں اس معنی میں خود کو انتہائی خوش نصیب تصور کرتا ہوں کہ میرے اتنے چاہنے والے لوگ ہیں ۔ یہ اللہ کا کرم اور محبین کی دعاوں کا ہی نتیجہ ہے ، جو ہمارے عیبوں کو چھپا کر ہماری اچھائیوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ جوں جوں حیدرآباد سے واپسی کے ایام قریب آ رہے ہیں میں اسی طرح انمول محبتوں کا نذرانہ وصول کر رہا ہوں ۔آج ایسے ہی اپنے انتہائی محترم اور پیارے بھیا جنھیں میں محبت سے چاچا کہتا ہوں کے دولت کدے پر حاضر ہونے کا موقع ملا جہاں صرف پر تکلف ظہرانے سے اپنے کام و دہن کو ہی شادکام نہیں کیا ، بلکہ آتے وقت پسندیدہ کتابوں کا تحفہ ، گھڑی ، خوشبو بھی ساتھ لیکر آیا ، کتاب چاچا نے دیا تو چاچی جو میری کبھی اپیا ، تو کبھی باجی اور کبھی بھابی بن جاتی ہیں کی جانب سے گھڑی اور خوشبو کاخوبصورت تحفہ ملا ۔ میری گھڑی تو برسوں سے خراب تھی لیکن صرف فیشن کے لئے میں اسے اپنے کلائی سے نہیں اتارتا تھا آج آپا کو میں نے بتایا تو خوب ہنسیں اور اپنے سامنے نئی گھڑی کلائی پر بندھوایا ۔ تھنکیو اپیا ۔۔۔ تھنکیو چاچا ۔۔۔ زندگی رہی تو پھر ملوں گا ۔۔۔
مزید تفصیلات جلد ہی...
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
بلاشک آج کے تیز رفتار زمانے میں سچے خلوص بھرے رشتے اچھے نصیب سے ہی ملتے ہیں ۔
اللہ سوہنا آپ کو سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آپ کے پیاروں کو سدا خوش و آباد رکھے آمین
یہ " کتاب اور گھڑی " کب سے " مذکر ہوئی ؟
بہت دعائیں
 

الف عین

لائبریرین
مجھ سے تو ایک بار بھی ملاقات نہیں ہوئی!!! خیر اب میرے واپس آنے اور تمہارے جانے سے پہلے ملاقات ان شاء اللہ ضرور ہو گی۔
تصاویر کا انتظار رہے گا۔
 
مجھ سے تو ایک بار بھی ملاقات نہیں ہوئی!!! خیر اب میرے واپس آنے اور تمہارے جانے سے پہلے ملاقات ان شاء اللہ ضرور ہو گی۔
تصاویر کا انتظار رہے گا۔
چاچو آپ سے مل کر یقینا مجھے بے حد خوشی ہوگی ۔۔۔۔ ضرور ملوں گا ۔۔۔۔ حالات کچھ ایسے رہے کہ آپ سے مل نہ سکا ۔۔۔ جس کا افسوس ہے مجھے ۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
واہ بھئی۔عندلیب تو مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔ایک بار محفل کی سالگرہ پہ ان کی تحریر پڑھی تھی جو بہت دلچسپ تھی۔
ملاقات اچھی رہی۔اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین!
 
آخری تدوین:
واہ بھئی۔عندلیب تو مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔ایک بار محفل کی سالگرہ پہ ان کی تحریر پڑھی تھی جو بہر دلچسپ تھی۔
ملاقات اچھی رہی۔اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین!
آپا مجھے بھی پسند ہیں
ویسے یہ آپ نے اپنے ڈی پی پر اپنی تصویر کیوں لگائی ہے
 
Top