عثمان
محفلین
یہ تمام خدمت آپ نے خود انجام دی ہے۔ چاہتے تو میرے سوالات کے جوابات نہ دیتے۔ کوئی زور زبردستی نہیں۔میرے محترم بھائی
قہقہوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر ازحد شکریہ
میرے محترم بھائی ۔ ہپناٹزم کو حلال حرام قرار دیتے دلواتے آپ کالےجادو اور عام جادو کو اچھی نیت کے تابع کرتے حلال قرار دلوانے لگے ۔
فاتح کے سوال کے جواب میں جادو کی تعریف و تشریح کا بیڑا آپ نے خود اٹھایا اسی لئے آپ سے سوال پوچھنے لگایا۔ اب برا کیا منانا ؟
زبان سے کہہ دینے اور دل سے پھر جانے میں بہت فرق ہے۔ شائد کسی جابر شخص کے سامنے زبان سے مکرنا قابل گرفت نہ ہو۔ لیکن دل سے مکر جانے کی رعایت آپ نے کہاں سے اخذ کر لی ؟میرے محترم بھائی جان بچانے کے لیئے تو ایمان سے منکری بھی قابل گرفت نہیں ۔ اس سے بڑھ کر رعایت میں وسعت کہاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
جی یہ بہت سے جادوگر بھی محض "علاج" کا ہی دعویٰ کرتے ہیں۔میں جائز کی رعایت صرف بطور علاج تحریر کی تھی ۔
جہاں تک از خود جادو کے حرام و حلال ہونے کی بات ہے تو " ہاروت ماروت " کیوں اس علم کے حامل کر کے رب سچے نے زمین پر بھیجے تھے ۔ اس سوال کا جواب اپنی بصیرت سے تلاش فرمائیں ۔ کیونکہ اس واقعے سے جادو کے علم کا نزول بھی حق تعالی " سمیع العلیم " کی جانب سے ہی ہے ۔۔۔ ۔۔ اور اللہ کی جانب سے نازل شدہ کوئی علم بھی ازخود برا نہیں ہو سکتا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ہاروت ماروت اور ان کو دیے گئے علم کے بارے میں معلومات اس قدر مبہم اور مختصر ہیں کہ اس کی بنیاد پر مزید مفروضات قائم کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ سابقہ مراسلوں کی طرح آپ ایک بار پھر اپنی بات کو اپنے تئیں مدلل کرنے کے لئے ایک اور کمزور مفروضہ قائم کر رہے ہیں۔ مجھ سے شکایت نہ کیجیے گا۔
اول تو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا سکھاتے تھے۔ پھر وہ جو کچھ سکھاتے تھے اسے خدا کی طرف سے آزمائش اور اس کے نقصانات سے خبردار کرتے۔ اچھے برے کا اب سوال ہی کیا؟
موجود دور کے جادو اور اس کے حلال ہونے کے آپ کی رائے کا ہاروت ماروت کے سکھائے علم سے کیا تعلق ؟