عوام کی آواز: کیا کالے جادو کی کوئی حقیقت ہے؟

طالوت

محفلین
پیار و محبت جادو نہیں ہے بلکہ محض فطرت انسانی ہے۔یہ نہ ہو تو انسانی نسل کب کی ختم ہو چکی ہوتی!
حضرت میں نے کب اور کہاں پیار و محبت کو جادو کہا ہے :eek: ؟ وہ تو دماغی خلل ہے:notworthy:

انسانی فطرت نامی بھی کوئی شے ہوتی ہے ؟ یہ ایک نیا "کٹا" کھول دیا آپ نے۔
 

عثمان

محفلین
منتر ونتر کو چھوڑئیے اور مذہب کی بات کو بھی ایک طرف رکھتے ہیں۔۔۔ ۔آپ یہ تو بخوبی مانتے ہی ہیں کہ آپ ایک وجود رکھتے ہیں؟ اور سائنسدان مصر ہیں کہ آپکا یہ وجود کاز اینڈافیکٹ کے قوانین کے نتیجے میں ظہور پذیر ہوا۔ درست؟۔۔۔ یقیناّ ان دونوں سوالات کا جواب آپ اثبات میں دینگے۔۔۔ لیکن کیا یہ قوانین آپ نے دریافت کرلئیے؟:p:D
یہ بات بارہا کہی اور تسلیم کی جاچکی ہے کہ سائنس کے قوانین اور کاز اینڈ ایفیکٹ کی تفصیل کامل نہیں۔ اور نہ شائد ہوسکتی ہے۔ کہ تشکیک اور تحقیق کا عمل مسلسل جاری ہے۔ لہذا قوانین ، کاز اینیڈ ایفیکٹ کی دریافتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لیکن سائنس ناکام اس لئے نہیں ٹھہرتی کہ جہاں وہ فی الوقت کچھ تفصیل نہیں بتا سکتی وہاں بہت سی تفصیل بتاتی بھی ہے۔ کچھ قوانین اور کاز اینڈ ایفیکٹ نامعلوم ہیں تو بہت کچھ معلوم بھی ہیں۔
عمل سائنس کے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے ہم مستقبل کی دریافت کے معاملے میں اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔

جادو کے قوانین ، کاز اینیڈ ایفیکٹ ۔۔ کچھ تو سامنے آئے۔ :)

ویسے ایک بات بتائیے۔ آپ جادو کو کاز اینڈ ایفیکٹ اور قوانین کے تحت کیوں لانا چاہتے ہیں ؟ کیا اس کے بغیر وہ آپ کے نزدیک قابل بھروسہ نہیں ٹھہرے گا ؟ :)
 

نایاب

لائبریرین
یہ تمام خدمت آپ نے خود انجام دی ہے۔ چاہتے تو میرے سوالات کے جوابات نہ دیتے۔ کوئی زور زبردستی نہیں۔
فاتح کے سوال کے جواب میں جادو کی تعریف و تشریح کا بیڑا آپ نے خود اٹھایا اسی لئے آپ سے سوال پوچھنے لگایا۔ اب برا کیا منانا ؟ :)
میرے محترم بھائی یہ تمام گفتگو کرتے میں نے کہیں بھی دعوی " عالم " کا نہیں کیا ۔
محترم فاتح بھائی کے مراسلے کا جواب دیتے میں نے صرف اپنی سوچ کو تحریر کیا اور اختلاف کا در کھلا رکھا ۔ نیت صرف اپنے علم کو بڑھانے کی تھی ۔ بات چل نکلی اور آپ نے اس گفتگو سے ابھرنے والی میری ناقص رائے کو مستند کرتے اراکین کے سامنے رکھا ۔ اور آپ کی یہ بات قہقہوں کا سبب بن گئی ۔ میرے بھائی مجھ جاہل کا علم ناقص ہے اور آپ جیسی صاحب علم ہستیوں سے گفتگو کرنا اپنی تشنگی بجھانا اور اپنے علم کو بڑھانا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
زبان سے کہہ دینے اور دل سے پھر جانے میں بہت فرق ہے۔ شائد کسی جابر شخص کے سامنے زبان سے مکرنا قابل گرفت نہ ہو۔ لیکن دل سے مکر جانے کی رعایت آپ نے کہاں سے اخذ کر لی ؟
میرے بھائی انسانی عدالتوں میں جتنے بھی حکم لگائے جاتے ہیں وہ سب ظاہری شہادتوں پر قائم ہتے ہیں ۔ دل کا حال تو صرف خلاق العظیم ہی جانتا ہے ۔ اس لیئے یہ رعایت عام ہے ۔
جی یہ بہت سے جادوگر بھی محض "علاج" کا ہی دعویٰ کرتے ہیں۔ :)
بلاشبہ ایسے جادوگر ایسے انسان جو دعوی کرتے ہیں ۔ وہ اپنے اس دعوی نیت اور اعمال کے جواب دہ ہیں ۔
ایسے علاج سے اگر کوئی انسان کسی مصیبت کسی مشکل سے نکل آئے تو جادوگر حکیم و شیخ کہلانے لگتا ہے ۔

ہاروت ماروت اور ان کو دیے گئے علم کے بارے میں معلومات اس قدر مبہم اور مختصر ہیں کہ اس کی بنیاد پر مزید مفروضات قائم کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ سابقہ مراسلوں کی طرح آپ ایک بار پھر اپنی بات کو اپنے تئیں مدلل کرنے کے لئے ایک اور کمزور مفروضہ قائم کر رہے ہیں۔ مجھ سے شکایت نہ کیجیے گا۔ :)
اول تو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا سکھاتے تھے۔ پھر وہ جو کچھ سکھاتے تھے اسے خدا کی طرف سے آزمائش اور اس کے نقصانات سے خبردار کرتے۔ اچھے برے کا اب سوال ہی کیا؟
موجود دور کے جادو اور اس کے حلال ہونے کے آپ کی رائے کا ہاروت ماروت کے سکھائے علم سے کیا تعلق ؟
میرے محترم بھائی " ہاروت ماروت " کیا سکھاتے تھے ۔ کس غرض سے اہل زمین کے پاس بھیجے گئے ۔ یہ سب اسرار الہی میں شامل ہے ۔
مگر ان کے ذکر سے اک بات واضح ہے کہ یہ جو کچھ سکھاتے تھے اور جسے " سحر اختلاف مابین زوجین " کا نام دیا گیا ۔ یہ جادو کا علم ہی تھا ۔ اور اللہ نے ہی اسے زمین والوں تک پہنچایا ۔ ان کے ذکر کو ( علم السحر بھی من جانب اللہ ہے ) کی دلیل بنایا ہے ۔
 

عثمان

محفلین
میرے محترم بھائی یہ تمام گفتگو کرتے میں نے کہیں بھی دعوی " عالم " کا نہیں کیا ۔
محترم فاتح بھائی کے مراسلے کا جواب دیتے میں نے صرف اپنی سوچ کو تحریر کیا اور اختلاف کا در کھلا رکھا ۔ نیت صرف اپنے علم کو بڑھانے کی تھی ۔ بات چل نکلی اور آپ نے اس گفتگو سے ابھرنے والی میری ناقص رائے کو مستند کرتے اراکین کے سامنے رکھا ۔ اور آپ کی یہ بات قہقہوں کا سبب بن گئی ۔ میرے بھائی مجھ جاہل کا علم ناقص ہے اور آپ جیسی صاحب علم ہستیوں سے گفتگو کرنا اپنی تشنگی بجھانا اور اپنے علم کو بڑھانا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سنجیدگی سے گفتگو چل رہی ہے۔ قہقہوں کا سبب کوئی بات نہیں بنی۔
کیا آپ کو میرے سوال پوچھنے پر اعتراض ہے یا اپنی کسی رائے پر کوئی پشیمانی ؟

میرے محترم بھائی " ہاروت ماروت " کیا سکھاتے تھے ۔ کس غرض سے اہل زمین کے پاس بھیجے گئے ۔ یہ سب اسرار الہی میں شامل ہے ۔
مگر ان کے ذکر سے اک بات واضح ہے کہ یہ جو کچھ سکھاتے تھے اور جسے " سحر اختلاف مابین زوجین " کا نام دیا گیا ۔ یہ جادو کا علم ہی تھا ۔ اور اللہ نے ہی اسے زمین والوں تک پہنچایا ۔ ان کے ذکر کو ( علم السحر بھی من جانب اللہ ہے ) کی دلیل بنایا ہے ۔
اب جس چیز کا علم نہیں تو اسے بطور دلیل پیش کرنا کیا معنی ؟
کچھ معلوم نہیں کہ وہ علم ایسا تھا جسے آپ کالا جادو سمجھتے ہیں۔
پھر خدا نے جس چیز سے منع فرمایا اس کے حلال ہونے پر اصرار کیسا ؟
شیطان بھی خدا نے پیدا کیا ، اس کی پیروی سے منع بھی فرما دیا۔
 

نایاب

لائبریرین
سنجیدگی سے گفتگو چل رہی ہے۔ قہقہوں کا سبب کوئی بات نہیں بنی۔
کیا آپ کو میرے سوال پوچھنے پر اعتراض ہے یا اپنی کسی رائے پر کوئی پشیمانی ؟
اب جس چیز کا علم نہیں تو اسے بطور دلیل پیش کرنا کیا معنی ؟
کچھ معلوم نہیں کہ وہ علم ایسا تھا جسے آپ کالا جادو سمجھتے ہیں۔
پھر خدا نے جس چیز سے منع فرمایا اس کے حلال ہونے پر اصرار کیسا ؟
شیطان بھی خدا نے پیدا کیا ، اس کی پیروی سے منع بھی فرما دیا۔
میرے محترم بھائی آپ کے سوال میرے لیئے علم نافع کی مثال
اور اپنی کسی رائے پر پشیمانی نہیں کہ یقین کامل ہے کوئی صاحب علم میری ان لکھی سطور کے جواب میں کچھ ایسا مدلل تحریر کر دے گا جو کہ میرے لیئے رہنما ٹھہرے گا ۔۔۔۔۔
اس قصہ " ہاروت ماروت " بارے جتنی بھی تفاسیر سے رجوع کیا ہے ۔ ان سب میں اک ہی بات سامنے آئی کہ
یہ جوکچھ سکھاتے تھے اس بارے سیکھنے والے کو یہ آگہی بھی دیتے تھے کہ " ہم اللہ کی جانب سے آزمائیش ہیں تو گمراہ نہ ہو "
مگر سیکھنے والے ان سے وہ علم سیکھنے کی جد کرتے تھے جو کہ " میاں بیوی " کے درمیان انتشار و فساد پیدا کر دے ۔
انتشار و فساد پھیلانا چونکہ شیطانی امر کہلاتا ہے ۔ اس لیئے اس علم کو " کالا جادو " کی صف میں رکھا جاتا ہے ۔
اللہ تعالی نے اس قصے میں جادو کے ذریعے شیطانی خواہشات اور شیطانی اعمال پر ممنوع کی حد فرمائی ہے ۔
تخت بلقیس کا اک کتاب کے حامل انسان کا دربار میں حاضر کر دینا ۔ غور کی دعوت دیتا ہے کہ
وہ کون سی کتاب کا کونسا علم تھا جسے پڑھتے ہی تخت دربار میں ظاہر ہوگیا ۔
اللہ مجھے سدا شیطان مردود سے محفوظ رکھے ۔ میری کیا مجال کہ اللہ کے حرام کیئے ہوئے کو حلال ٹھہراؤں ۔
بات " جادو " پر ہو رہی ہے ۔ جوکہ اک ایسا عمل ہے جس پر عالم کوئی انسان اپنے علم سے ایسا کر دکھاتا ہے جو کہ محیرالعقول اور توجیہ کی حدود سے ماورا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیطان کیا ہے ۔ کیوں حکم ربی کی اطاعت کرنے سے انکار پر معتوب راندہ درگاہ ٹھہرا ۔ کیوں اسے خلق کو گمراہ کرنے کی آزادی دی گئی ۔
یہ الگ اک موضوع ہے ۔
 
گویا جادو ، کالا جادو اگر اچھی نیت سے کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا جائے تو حلال ہوگا ؟
یعنی جادو از خود حرام نہ ہوا اس کا برا استعمال حرام ہوا۔
جیسے مادی علوم مثلاً سائنس حرام نہ ہوئی بلکہ اس کا غلط استعمال جیسے بڑے پیمانے پر مہلک ہتھیار قابل مذمت و نفرت ہوئے۔
جان بچانے کے لئے حرام چیز نگلنے کی رعایت کا علم تھا۔ لیکن یہ رعایت اس قدر وسیع ہوسکتی ہے ، معلوم نہ تھا۔

جادو پر یقین رکھنے والے اور کتنے احباب نایاب بھائی کی اس رائے سے متفق ہیں ؟
کالا جادو نہیں صرف جادو۔ کالا جادو صرف الٹے کام کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ اور یہ کبھی بھی بھلائی کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ کسی جدی پشتی عامل سے پوچھئیے گا۔ نا کہ دو نمبر
 
یار آپ لوگ بہت دور چلے گئے ہو اور موضوع سے بھی ہٹ رہے ہو بہرحال ایک شیطان ہے اور دوسرا رحمان ہے بس سیدھی سی بات ہے ۔۔۔۔۔ اس مستعار زندگی میں بہت سارے لوگوں سے ملا ہوا ہوں ایک ایسے بندے سے بھی ملا ہوں جو آگ لگا دیتا تھا اور اس کی یہ تصریف شیطانی تھی۔۔۔۔ ادھر بہت سارے لوگ بیٹھے ہیں جو کہ مذاق آرانے والے ہیں ورنہ جادو کے بہت سارے واقعات بیان کرتا ۔
 
یار آپ لوگ بہت دور چلے گئے ہو اور موضوع سے بھی ہٹ رہے ہو بہرحال ایک شیطان ہے اور دوسرا رحمان ہے بس سیدھی سی بات ہے ۔۔۔ ۔۔ اس مستعار زندگی میں بہت سارے لوگوں سے ملا ہوا ہوں ایک ایسے بندے سے بھی ملا ہوں جو آگ لگا دیتا تھا اور اس کی یہ تصریف شیطانی تھی۔۔۔ ۔ ادھر بہت سارے لوگ بیٹھے ہیں جو کہ مذاق آرانے والے ہیں ورنہ جادو کے بہت سارے واقعات بیان کرتا ۔

لیکن آپ کیوں پروا کرتے ہیں کسی کی ، پانچوں انگلیاں تو نہیں برابر ہوتیں ، اگر آپ کے علم میں ہے کچھ تو ضرور بتائیے۔
 

x boy

محفلین
اس میں کوئی شک و شبے والی بات نہیں کہ جادو ہے اور برحق ہے۔ جادو کرنے والا اور کروانے والا مسلمان نہیں۔

جہاں تک بات نام نہاد عاملین اور ساحرین کی ہے تو اس میں سراسر دھوکہ اور فریب ہے اور یہ نام نہاد عاملین لوگوں کو خوب لوٹتے ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے۔

جادو 21ویں صدی تو کیا آگے آنی والی صدیوں میں بھی ہوتا رہے گا۔

سعودی عرب میں جادو اور سفلی علم کرنے والے کی سزا موت ہے۔

جادو شیطانی علم ہے جو آزمائش ہے لیکن برحق نہیں،، اکثر لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے،،
برائے اصلاح یہ تحریر کررہا ہوں ہم سب پرانی چلی باتوں کو ایک کان سے دوسرے کان منتقل کرتے ہیں
سورۃ البقرہ میں ہاروت ماروت نے جادو اس شرط پر سکھائی بار بار اسرار کرنے پر کہ یہ آزمائش ہے
اور بنی اسرائیل کے شیطان ، گھرانے میں جدائی یعنی شوہر بیوی کے درمیان طلاق کرانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔
 
Top