عورتوں کے پانچ سوال

سید ذیشان

محفلین
موٹاپے والے سوال کا جواب تو خواتین خود معلوم کر سکتی ہیں، اس خاتون کی طرح:
bathroom_scale_hiding_from_fat_woman.jpg
 
پپو

محفلین
نجانے کو نسے جریدے نے یہ غلط روپورٹ شائع کی ہے میں کبھی مان ہی نہیں سکتا یہ خواتین کے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال ہو سکتے ہیں
یا پھر وہ خواتین سے واقف ہی نہیں شادی کے بعد یہ سوال کیا معنی او ر شادی سے پہلے کے تولگتے ہی نہیں آخر ہم نے بھی اک عمر گزاری ہے خواتین میں پریشان مت ہونا میری جاب ایسی ہے جہاں خواتین بکثرت آتی ہیں بیوٹی پارلر مت سمجھ لینا
لیکن چونکہ آپ نے یہ سوال پوچھے ہی ہیں تو جواب بھی کسی مرد سے لیں یہ کیا خود سوال خود جواب
1) تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟​
سوچ رہا ہوں وہ کونسی گھڑی تھی جب میں نے تم سے شادی کے لئے ہاں کر دی کا ش ایسا کچھ ہوا ہی نہ ہوتا
2) کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟​
کبھی سوچنا بھی مت محبت اور تم سے واہ واہ یہ تو اس صدی کا سب بڑا جھوٹ ہوگا
3) کیا میں موٹی لگتی ہوں؟​
لگتی ہو کیا مطلب جناب اب موٹی خواتین تمہارا نام لے کہتی ہیں میں اس سے زیادہ موٹی تو نہیں ہوں
4) کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟​
خیال کی بات کہاں وہ تم ہزار گنا خوبصورت ہے اور حقیقت کو مان لینے میں کیا برائی ہے
5) اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟​
دیکھو ایسا سوال مت کرو میں مانتا ہوں میں کچھ خوش قسمت ہوں مگر اتنا نہیں ہوں جتنا تم سمجھ رہی ہو

سوالنمبر 6 اب آپ کہیں گے یہ سوال تو تھا نہیں اوہ جناب کوئی 1122 کو کال کردے ان جوابات کے بعد ایمبولنس کی ضرورت پڑے گی نا
 
نیلم

ہاہاہاہاہاہا
 
یوسف-2

محفلین
1) تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟
ج: میں سوچ رہا ہوں کہ تم اس وقت میرے بارے میں کیا سوچ کر یہ سوالات کر رہی ہو :p

2) کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟
ج: جتنی تمہیں مجھ سے محبت ہے، کم از کم اتنی تو ہے :p

3) کیا میں موٹی لگتی ہوں؟
ج: نہیں نہیں بالکل بھی نہیں۔ البتہ میرے بازو چھوٹے ہونے لگے ہیں کیونکہ یہ تمہارا ”احاطہ“ کرنے سے قاصر ہونے لگے ہیں :p

4) کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟
ج: ”وہ“ تمہاری جگہ لے تو پتہ چلے نا کہ کون زیادہ خوبصورت ہے۔ :p

5) اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟
ج: میں بھی مر جاؤں گا (خوشی سے) :p
 
علی خان

محفلین
پہلے سوال ”تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟“ کا نہایت سیدھا سادہ اور گھڑا گھڑایا جواب دیں کہ ”ظاہر ہے میں ہر وقت کی طرح اس وقت بھی دنیا کی سب سے وفا دارعورت کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور وہ تم ہو۔ میری خوش قسمتی ہے کہ تم میری زندگی میں آئیں، ورنہ میں کسی آوارہ بھنورے کی طرح بھٹکتا رہتا، وغیرہ۔“

جواب تو زبردست ہے۔ لیکن اگر کبھی غصہ میں کچھ اور کہہ دیا تو اُسی ٹائم جواب ہوگا، کہ آپ تو کہتے ہیں۔ کہ میں صرف اور صرف تم سے محبت کرتا ہوں۔ اور میں ایک خوش قسمت انسان ہو۔ تو کیا یہ ہے۔ تمھاری خوش قسمتی، یہ ہے تمھاری محبت۔
آگے سے کچھ اور بھی کہہ دینگی۔ کہ میں اِسکو سچ سمجھوں یا پھر ُاُسکوں۔پھر کہیں گی۔ کہ میں اِسکو سچ کہوں گی۔ کیونکہ بندہ غصہ میں جو کچھ کہتا ہے وہی سچ ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
1) تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟
دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئی​
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا​

2) کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی

3) کیا میں موٹی لگتی ہوں؟
اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک

4) کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟
تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں

5) اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟

تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہی
تو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئی​
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا​

یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی

اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک

تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں

تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہی
تو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی

بہت شاندار!
 
دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئی​
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا​

یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی

اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک

تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں

تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہی
تو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی
واہ۔۔۔ کیا منظوم جوابات ہیں۔۔ خوش رہیں۔۔
 
Top