عورت اور مرد کسی صورت برابر نہیں ،ترک صدر

arifkarim

معطل
ایک عورت اپنے اسی فطری جذبے یا صلاحیت کے بل بوتے پر بچے کی پرورش کرتی ہے وہ اپنے شیر خوار کی ضرورت کو بھی پہچان لیتی ہے جو ابھی بولنا نہیں جانتا۔
میرے خیال میں ایک نو زائیدہ بچے کو تین سال تک ماں کے زیادہ پیار کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں مشترکہ خاندانی نظام ایک رحمت ہے کہ ملازمت پیشہ مائیں اپنے کم سن بچوں کو نانی یا دادی کے سپرد کر سکتی ہیں۔
آپکے اس مراسلے پر مجبوراً اپنی عادت کے خلاف ریٹنگ سسٹم کا استعمال کر رہا ہوں :)

خالی ہاہاہا کرنے کی بجائے اگر اپنا نقطہ نظر پیش کر دیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ آپکے دلائل کیا ماند پڑ گئے ہیں اس موضوع پر؟ :) اوپر زرقا مفتی نے بھی ایک خاتون کی حیثیت سے میرے مؤقف کی حمایت کردی ہے کہ کم از کم تین سال تک کے بچے کا یہ حق ہے کہ اسکو فُل ٹائم ماں کا ساتھ نصیب ہو۔ اور کچھ سائنسی تحقیق بھی اسی نتیجہ پر پہنچی ہے۔

۔اسی لئے کہا گیا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ۔
اور ہر ناکام مرد کے پیچھے دو یا اس سے زائد عورتوں کا ہاتھ :)
 
زیک

مسافر
خالی ہاہاہا کرنے کی بجائے اگر اپنا نقطہ نظر پیش کر دیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ آپکے دلائل کیا ماند پڑ گئے ہیں اس موضوع پر؟
جس محفل میں عورت کے ناقص ہونے کی حدیث اور بیوی کو مارنے کی آیت پر اکثریت کا ایمان ہو وہاں بحث وقت کا زیاں ہے۔

جنید جمشید کا قصہ لے لیں۔ وہ عورت کو کمتر ثابت کرنے کے چکر میں حضرت عائشہ تک جا پہنچا اور اس کے مخالفین کو ام المومنین کی توہین تو نظر آئی مگر عورت کی توہین پر انہوں نے کچھ نہ کہا
 
arifkarim

معطل
جس محفل میں عورت کے ناقص ہونے کی حدیث اور بیوی کو مارنے کی آیت پر اکثریت کا ایمان ہو وہاں بحث وقت کا زیاں ہے۔
بات پہیلیوں میں کرنے کی بجائے کھل کر کریں۔ اکثریت اور اقلیت کے چکر میں نہ پڑیں۔ میرا نہیں خیال یہاں محفلینز ہماری خواتین ارکان کو ناقص یا انپر ہاتھ اٹھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ محض بہت سخت بہتان اور وہ بھی بغیر کسی اثبوت کے۔ کم از کم میں نے آج تک کسی مرد رُکن کو کسی خاتون رُکن کیساتھ اس قسم کا رویہ رکھتے نہیں دیکھا!

جنید جمشید کا قصہ لے لیں۔ وہ عورت کو کمتر ثابت کرنے کے چکر میں حضرت عائشہ تک جا پہنچا اور اس کے مخالفین کو ام المومنین کی توہین تو نظر آئی مگر عورت کی توہین پر انہوں نے کچھ نہ کہا
اس گناہ کبیرہ کی تلافی کیلئے وہ پوری قوم سے معافی تو مانگ چکے ہیں:

کیا انکو معاف کر دینا بہتر نہیں بجائے اس بات کا بتنگڑ بنانے کے؟
 
زیک

مسافر
میرا نہیں خیال یہاں محفلینز ہماری خواتین ارکان کو ناقص یا انپر ہاتھ اٹھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ محض بہت سخت بہتان اور وہ بھی بغیر کسی اثبوت کے۔
محفل پر تلاش کریں آپ کو وہ لڑیاں مل جائیں گی جہاں تین چیزوں میں ناقص عورت والی حدیث اور شوہر کو بیوی کو مارنے کی اجازت والی قرآنی آیت کا بھرپور دفاع کرنے والے کافی ارکان تھے۔
 
زیک

مسافر
کیا انکو معاف کر دینا بہتر نہیں بجائے اس بات کا بتنگڑ بنانے کے؟
معافی حضرت عائشہ کا ذکر کرنے پر مانگی ہے۔ خواتین کی کمتری پر تو جنید کافی عرصے سے بولتا آیا ہے اور اس موضوع پر اس کے خیالات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
 
arifkarim

معطل
محفل پر تلاش کریں آپ کو وہ لڑیاں مل جائیں گی جہاں تین چیزوں میں ناقص عورت والی حدیث اور شوہر کو بیوی کو مارنے کی اجازت والی قرآنی آیت کا بھرپور دفاع کرنے والے کافی ارکان تھے۔
استغفراللہ۔ اگر محفل کے پیشتر اراکین کا یہ رویہ ہے تو پھر محفل چھوڑ دینا زیادہ بہتر ہے :)
 
سید زبیر

محفلین
اور ہر ناکام مرد کے پیچھے دو یا اس سے زائد عورتوں کا ہاتھ :)[/QUOTE]

بالکل صحیح ! کیونکہ وہ ایک راستے پر نہیں ہوتا ۔ اس کے جذبات و احساسات ایک سے زائد عورتوں کے قبضے میں ہوتے ہیں ۔اور اس طرح وہ ناکام ہو جاتا ہے
 
x boy

محفلین
اس لڑی میں بہت مفکر نے حصہ لیا لیکن سب نے برابر ہے نہیں ہے پر زور لگایا لیکن عدل و انصاف کی بات بہت کم نظر آئی،
ساری کائنات عدل و انصاف کی ترازو میں بسا ہے جو وقت مقررہ تک رہے گا۔
 
Top