عورت کی آنکھ

مرد کی دو آنکھیں ہوتی ہیں اور جوان عورت کے جسم کا ہر مسام اس کی آنکھ ہوتا ہے۔اسے کسی زاوئیے،کسی الگ رنگ سے دیکھو،اسے فورٌا محسوس ہو جاتا ہے کہ کوئی مرد اسے دیکھ رہا ہے بلکہ وہ اسکی اچھی بری نیت تک سونگھ لیتی ہے۔اس کی یہ حس بڑی تیکھی اور اتھری ہوتی ہے،چشمِ زدن میں اس چشم چور کی چاند ماری کی چکاچوند چوکنا کر دیتی ہے_
از بابا محمد یحیی خان"شب دیدہ ص 37"
 
سیما علی

لائبریرین
اور تو اور وہ ٹیلیفون پر لہجے بھانپ لیتی ہے ۔۔دیکھنا اور نظریں تو دور کی بات ہے ۔۔۔اللہ پاک نے یہ حس کو عورت میں بہت زیادہ عطا فرمائی ہے۔۔اپنے دفاع کے واسطے۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

اگر یہ بات سید شہزاد ناصر صاحب از خود بھی فرماتے تو اتنی ہی درست ہوتی۔ بلکہ میں تو یہ کہتا بلاشبہ تجربے کا نچوڑ ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور تو اور وہ ٹیلیفون پر لہجے بھانپ لیتی ہے ۔۔دیکھنا اور نظریں تو دور کی بات ہے ۔۔۔اللہ پاک نے یہ حس کو عورت میں بہت زیادہ عطا فرمائی ہے۔۔اپنے دفاع کے واسطے۔۔۔
بالکل۔۔ بلکہ وہ باتیں بھی بھانپ لیتی ہے جو مرد نے ابھی سوچی نہیں ہوتیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ کا نظام بہت ہی خوبصورت ہے۔ جتنا غور کریں، انسان حیران ہوتا ہی رہتا ہے۔ کسی کو کمزور پیدا کیا اور کسی کو طاقت ور لیکن طاقت ور کے ساتھ کوئی اور کمزوری ہے اور کمزور کے ساتھ کوئی اور طاقت ہے۔ عورت بظاہر کمزور ہے لیکن اسے محسوس کرنے کی یہ ایسی حس دی ہے جو انتہائی بچپن سے اس میں موجود ہوتی ہے اور اسے خطرات سے بچاتی ہے۔ الحمدللہ رب العالمین ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے اباّجان نے ہمیں یہ سکھایا ہوش سنبھالتے ہی ۔۔۔ کہ عورت کا ڈپٹ کے بات کرنا اُسکی شان ہے ۔اس سے دوسرا کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوتا ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
پہلے سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کہہ رہے مگر سروس کے دوران یہ بات بہت اچھی طرح سمجھ میں آئی ۔۔خوش اخلاقی کا مظاہرہ ایک حد تک ہی کرنا ۔۔۔
 
Top