عورت کی آنکھ

نیرنگ خیال

لائبریرین
حالانکہ عنوان کا ذکر تحریر میں نہیں ہے۔ :) :)
یہ چیز تو دلچسپ ہے۔۔۔ ویسے تو کتاب کا نام بھی دلچسپ ہے۔۔ شب دیدہ۔۔۔ اور صفحہ نمبر بھی بالخصوص۔۔۔ ایسے نہیں زیک نے کہا کہ شہزاد صاحب بابوں سے زیادہ معتبر ہیں۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے یہ بابا یحیی جی کون صاحب ہیں ؟اور ان کا اصل فیلڈ کیا ہے ؟
صوفی ہیں۔۔ صوفی کانفرس کرواتے ہیں۔ صوفی پر کتاب لکھتے ہیں۔ اس کتاب کا ہدیہ تبریک ہزاروں میں ہوتا ہے۔ ملامت کرتے ہیں کہ کتنی مہنگی کتاب۔۔ سو اسی نسبت سے سلسلہ ملامتیہ کے کرتا دھرتا بھی ہیں۔ سال میں ایک آدھی ملامتی کانفرس بھی کرواتے ہیں۔ جہاں لوگ آتے ہیں ملامت کرتے ہیں۔ لعنت کا کہیں ذکر نہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

ان کی کتابیں ، کتابوں کی دکان پہ دیکھ کے، الٹ پلٹ کر کے دیکھتے رہنے کے بعد گاہک ملامت کرتے ہیں، اسی لیے ملامتی فرقے کے فرد کہلائے جاتے ہیں۔ ہم نے خود بھی یہی پریکٹس کرنے کے بعد ہی انھیں ملامتی صف میں رکھا ہے۔ ان کی ایک بھی کتاب ہمارے گھر کے ریکس میں نہیں ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جب سے میں نے اس لڑی میں آنا شروع کیا ہے، اس عنوان کی وجہ سے میرے ذہن میں ایک تصویر آ جاتی ہے۔ کسی عورت کا ایک بڑا سا چہرہ کہ جس میں بڑی سی پیشانی پہ درمیان میں ایک بڑی سی آنکھ ، آنکھوں کی جگہ خالی، ناک بھی بڑی سی، پھیلے ہوئے ہونٹ ۔۔۔
اوئی ئی ئی ئی ئیئ ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ۔۔۔۔۔۔ :D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب سے میں نے اس لڑی میں آنا شروع کیا ہے، اس عنوان کی وجہ سے میرے ذہن میں ایک تصویر آ جاتی ہے۔ کسی عورت کا ایک بڑا سا چہرہ کہ جس میں بڑی سی پیشانی پہ درمیان میں ایک بڑی سی آنکھ ، آنکھوں کی جگہ خالی، ناک بھی بڑی سی، پھیلے ہوئے ہونٹ ۔۔۔
اوئی ئی ئی ئی ئیئ ی ی ی ی ی ی ی ی ی ی ۔۔۔۔۔۔
اوئے ہوئے ۔۔۔ماشاءاللہ !
حسن زن کا کیا دجالی نقشہ کھینچا ہے۔ ملامتی فرقے کے ائمہء کرام بھی تھر تھر کانپ رہے ہوں گے ۔
 
اے خان

محفلین
مجھے لگتا ہے یہ یحییٰ بابا پہلے ٹھرکی تھے کسی عورت نے خوب لتاڑا ہوگا تو انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہوگا،
 
Top