عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی۔۔۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی بھی۔۔۔۔۔!

آج کی ملاقات بہت خوب رہی ۔ شاید عید ملن پارٹی ایسی ہی ہوتی ہے، عید نام ہی خوشی کا ہے اور خوشی کا نام عید ہے، سو آج ہم بہت خوش ہوئے اور عید سے ٹھیک ایک ہفتے بعد پھر سے ہماری عید ہوگئی۔ آج بہت سے ایسے دوستوں سے ملاقات ہوئی جن سے ہماری دلی دوستی تھی۔ دلی دوستی؟ دلی دوستی وہ ہوتی ہے جو دل کی دل سے ہو، یعنی ایسے ایسے آشنا جن کی ہر ہر بات کا آپ کو پتہ ہو، وہ کیسے ہیں، وہ کیا سوچتے ہیں، کس چیز کو کیسے دیکھتے ہیں، حتی کہ جن کے بارے میں آپ کو یہ بھی پتہ ہو کہ کس معاملے میں وہ کس طرح کا ردِ عمل ظاہر کریں گے لیکن آپ نے اُنہیں دیکھا نہ ہو۔

دیکھا نہ ہو پھر بھی دوستی۔۔۔! جی یہ ہوتی ہے دلی دوستی۔

یہ اردو محفل کے وہ دوست ہیں جن سے اکثر ہماری گفتگو رہتی ہے، سنجیدہ گفتگو، بحث مباحثے، ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ بھی، بغیر دیکھے بغیر ملے۔

عید ملن پارٹی کے لئے اتوار کا دن اور سہ پہر کا وقت طے تھا، ہم پہنچے تو مزارِ قائد پر پہنچنے سے پیشتر ہی ہمارا فون بج اُٹھا، فون کی اسکرین پر ایک تازہ تازہ محفوظ کیا گیا نمبر جھلملا رہا تھا۔ یہ امین بھائی کا نمبر تھا۔ ہم نے رابطے کو اپنے مزارِ قائد تک پہنچنے تک موخر کیا اور مزارِ قائد کے احاطے میں داخل ہوکر امین بھائی کا نمبر ملا لیا۔ ابھی بامشکل سلام دعا ہی ہوئی تھی کہ ہمیں امین بھائی نظر آگئے وہ فون پر "کسی" سے بات کر رہے تھے۔ بس پھر کیا تھا۔ :bringiton:

پہلی ملاقات امین بھائی اور میر انیس بھائی سے ہوئی۔ امین بھائی کا تو ہمیں کچھ کچھ اندازہ ہو چلا تھا لیکن میر انیس بھائی نے دو دن پہلے ہی اپنی تصویر اپڈیٹ کرکے ہمیں گمراہ کر دیا تھا۔ :D بہر کیف۔۔۔! ابھی ہم ان دونوں سے ملنے کی خوشی ہی سنبھال رہے تھے کہ ایک دھان پان سے نازک تن نوجوان ہم سے آ ملے پتہ چلا مہدی نقوی حجاز ہیں۔ ان سے مل کر بھی بہت خوشی ہوئی کہ گذشتہ دنوں ان سے کافی جگہ مکالمے رہے اور ہم دونوں ایک دوسرے کو جا بے جا چھیڑتے بھی رہے ہیں۔ :laughing3:

اگلے دو آنے والوں میں @عمار خان اور fahim شامل تھے۔ ان دونوں دوستوں سے یوں تو ہماری پہلے بھی ایک ملاقات بلاگرز میٹنگ میں ہوچکی تھی پر آج دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان کے بعد آنے والے انیس الرحمن بھائی تھے ان سے بھی پہلی ملاقات تھی اور بہت ہی خوب رہی بلکہ زیادہ تر ہمارا وقت ایک ساتھ ہی گزرا۔۔۔! اب ہم مزارِ قائد کے اندر کی طرف آگئے تھے اور سایہ تلاش کر رہے تھے چاروں طرف طائرانہ نظر دوڑائی اور چاروں طرف دھوپ ہی دھوپ کو پایا تو مایوس ہو کر پھر سے اپنے نئے اور پرانے (نئی پہلی ملاقات کی وجہ سے اور پرانے محفل میں) دوستوں کی طرف دیکھا تو یہ بھی دیکھا کہ ایک خوش شکل نوجوان سب سے مل رہے ہیں، ہم بھی جا کر ملے تو پتہ چلا کہ مزمل شیخ بسمل ہیں۔ ان کو بھی دیکھ کر خوشی ہوئی یہ اپنی خوشنما تصویر سے بھی زیادہ بھولے بھالے اور کم سن تھے۔ ساتھ ساتھ @ابو شامل (فہد بھائی) اور شعیب صفدر بھی پہنچ گئے تھے ان سے بھی پہلی ملاقات بلاگرز میٹنگ میں ہی ہوئی تھی اور یہ دوسری ملاقات تھی۔ ابھی سب کم سن نوجوانوں کی بوڑھی اور تجربہ کار تحریروں کا ذکر ہی کر رہے تھے کہ ایک اور نوجوان آگئے، یہ حسان خان تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹین ایجرز کا بھی کوئی اہم اجلاس آج کے دن ہی رکھا گیا تھا۔ :p

ٹیم مکمل ہونے پر سب ایک دوسرے سے متعارف ہونے لگے (پھر سے) ماشاءاللہ سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک تھے، بس ہم ہی ایک شاعر میرا مطلب ہے نکمے ثابت ہوئے ۔ :D سب بیٹھے تو بہت سی باتیں ہوئیں، انپیج سے یونی کوڈ تک، نسخ سے نستعلیق تک، اردو سے اردو محفل تک۔۔۔! یہاں تک کہ یہ طے ہوگیا کہ کھانے پینے کے لئے کہاں جایا جائے۔

اگلا پڑاؤ فوڈ سینٹر تھا۔۔۔۔! یہاں بھی کافی اچھی گفتگو رہی شعر و شاعری بھی ہوئی کچھ کھانے سے پہلے اور کچھ کھانے کے بعد یوں سمجھیے کہ کھانے تمام لوازمات شاعری کے بیچ سینڈوچ ہوگئے تھے۔ :) کھانا اور خوش گپیاں، پھر خوش گپیاں اور کھانا پینا۔ اختتام چائے کے ہوٹل پر ہوا۔ جی ہاں کراچی کے وہی چائے کے ہوٹل جن پر نہ بیٹھیں تو بڑے بڑے نامور ہوٹل بھی اچھے نہیں لگتے۔ ;) چائے کے بعد اردو کا مقدمہ چلا، اردو، زبان ادب، زبان بولنے والے، معیار، لسانیات اور نہ جانے کس کس پر باتیں ہوئیں۔ لسانیات پر حسان کی معلومات حیران کن تھیں۔ فہد بھائی تو خیر ہیں ہی ماشاءاللہ ۔ ان دونوں کے درمیان کافی طویل مکالمہ رہا۔ چائے کے بعد پھر سے شعیب صفدر بھائی کی پرزور فرمائش پر شعر وشاعری کا سلسلہ شروع ہوا۔ بلکہ اس بار تو شاعری سے پہلے دو بار چائے کا دور چلا۔ مزمل بھائی اور مہدی بھائی دونوں ہی کی شاعری نے ملاقات کو دو آتشہ کر دیا۔ بہت لطف آیا۔

ایک ہی دن میں اتنی ساری تفریح، اتنی ساری باتیں، اتنے ڈھیر سارے انکشافات اور اتنی خوبصورت ملاقات، قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتی ہیں، صد شکرکہ

ہم بھی وہاں موجود تھے

لیکن ہم سے پوچھا کسی نے کچھ نہیں، سو ہم ہنسے تو سہی لیکن چپ نہ رہے بلکہ گھر پہنچ کر بھی ہم سے چپ نہ رہا گیا ۔ :D


یہ روداد ذرا مختصر والی ہے، اس سے زیادہ طویل اور اس سے زیادہ حسین روداد امین بھائی نے یہاں لکھی ہے، ضرور پڑھیے گا۔
 

محمد امین

لائبریرین
بہت خوب احمد بھائی دریا کو کوزے میں بند کردیا :) بہت اچھا لکھا ہے ۔۔۔ مجھ سے یہ کام 3 گھنٹے میں بھی نہ ہوسکا ہاہاہاہا۔۔۔

اور میں تین گھنٹوں سے کوزے کو دریا میں ڈبو رہا ہوں :ROFLMAO:
 

فہیم

لائبریرین
مزے کی بات یہ کہ پہلے جب کوئی بھی ملاقات ہوتی تھی تو محفلین کا پہلا سوال ہوتا تھا کہ
محفلین میں سے کس کس کا ذکر خیر ملاقات میں شامل رہا :)

لیکن شاید اس بار محفلین کو ڈاؤٹ ہے کہ پوری کرکٹ ٹیم کی موجودگی میں کسی کا غیر موجود کا ذکر نہیں ہوا ہوگا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مزے کی بات یہ کہ پہلے جب کوئی بھی ملاقات ہوتی تھی تو محفلین کا پہلا سوال ہوتا تھا کہ
محفلین میں سے کس کس کا ذکر خیر ملاقات میں شامل رہا :)

لیکن شاید اس بار محفلین کو ڈاؤٹ ہے کہ پوری کرکٹ ٹیم کی موجودگی میں کسی کا غیر موجود کا ذکر نہیں ہوا ہوگا :)

ہم تو آپ کا ذکر بھی تفصیلاً ہی کرنا چاہ رہے تھے لیکن اسی خوف سے نہیں کیا کہ بات نکلے گی تو پھر ۔۔۔۔۔ ! :D
 

فہیم

لائبریرین
اپنے تاثرات تو ہم بیان کر آئے ہیں
کہ مزہ آیا :)

رہی پوری داستاں تو وہ دو مرد مجاہد پہلے ہی بیان کرچکے ہیں :)

ہاں اگر ہمیں کچھ سوجھ گیا تو شاید ہم بھی کچھ لکھ ماریں :)
 

محمد امین

لائبریرین
فہیم جلدی سے تم بھی لمبی چوڑی روداد لکھو کیوں کہ میں کافی باتیں بھول گیا ۔ کافی چھوڑ دیں اور کافی ابھی باقی ہیں۔۔۔۔جلدی سے لکھو۔۔
 
Top