عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی۔۔۔۔۔۔

ابوشامل

محفلین
احمد بھائی، مختصر پُر اثر لکھا :)
اس جانب کل بھی شرکائے محفل کی توجہ دلائی تھی کہ محمد احمد بھائی عموماً خاموش رہتے ہیں لیکن جب بولتے ہیں یعنی تو محفل ہی لوٹ لیتے ہیں۔ کل بھی انہوں نے دونوں مرتبہ اپنے اشعار سے یہی کارنامہ انجام دیا۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت زبردست روداد لکھی ہے محمد احمد بھائی

احمد بھائی بہترین روداد لکھی ہے آپ نے۔

محمداحمد مختصر و نہایت عمدہ روداد زبردست

احمد بھائی، مختصر پُر اثر لکھا :)
اس جانب کل بھی شرکائے محفل کی توجہ دلائی تھی کہ محمد احمد بھائی عموماً خاموش رہتے ہیں لیکن جب بولتے ہیں یعنی تو محفل ہی لوٹ لیتے ہیں۔ کل بھی انہوں نے دونوں مرتبہ اپنے اشعار سے یہی کارنامہ انجام دیا۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!

بہت شکریہ آپ تمام احباب کا۔۔۔۔! یہ آپ سب کی محبت ہے ورنہ ہم تو بس ایسے ہی ہیں جیسے تصویروں میں نظر آ رہے ہیں :eek: بلکہ کسی اور اتوار کو دیکھے تو تھوڑے سے اور بھی شاعر شاعر لگیں۔ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
میں تو ادھر ہی ہوں بھیا
آپ بھی بتائیں کہ آپ نے کس کس کو یاد کیا تھا محفل میں سے

ہم نے جن جن کو یاد کیا تھا وہ تو آئے نہیں۔۔۔۔! سب نئے نئے چہرے ہی نظر آرہے تھے۔

ویسے لائبریری کے ذکر پر باقی سب کے ساتھ ساتھ آپ کو ضرور یاد کیا گیا تھا۔ :thumbsup2:
 

محمد وارث

لائبریرین
بھولتا ہوں لیکن شاید یوسفی نے کہیں کچھ ایسا لکھا ہے کہ ہر عورت کی زچگی کی اپنی داستان ہوتی ہے، منفرد اور علیحدہ سو آپس میں بیٹھیں سبھی سناتی ہیں، بے تکلفی کیلیے معذرت احمد صاحب، لیکن اوپر تلے آٹھ دس احوال دیکھ کر یہی جملہ بے ساختہ ذہن میں آیا اور انگلیاں رک نہ سکیں :)

آپ دوستوں نے ملنے جلنے کا بہت اچھا کام کیا، اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دیں۔
 
Top