عبد الرحمن
لائبریرین
خیر مبارک!عید مبارک
خیر مبارک!عید مبارک
اس کا مطلب ہے آپ جیو کے مقابلے میں اپنا چینل کھولنے جارہی ہیں۔کیونکہ جیو اور جینے دو والا سلوگن یہی تو لگاتے ہیں بٹ اس کے آگینسٹ چلتے ہیں
اوول آفس نے عید مبارک کا جو مراسلہ صدر اوبامہ کی طرف سے جاری کیا ہے، اس کا عکس یہاں چسپاں کر سکتے ہیں ؟فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
صدر اوبامہ اور امريکی عوام کی جانب سے آپ سب کو عيد کی خوشياں مبارک۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
آپ کو بھی عید مبارک!پوچھ آئے ہو یتیمان فلسطین کے جو اشک
گر انہیں اب کوئی جهڑکے گا نہیں تو عید ہے
عید مبارک
ویسے پہلا سوال شاید یہ ہونا چاہیے تھا کہ عزت مآب صدر صاحب نے واقعۃ ہمیں عید کی مبارک باد پیش کی ہے یا جناب نے اپنی طرف سے ہی نام چسپاں کردیا ہے؟لگتا ہے آج بھی آپکو چھٹی نہیں ملی کم از کم آج کے دن تو اپنی طرف سے عید مبارک کہہ دیتے
پھر سے خیر مبارک!خیر مبارک! اور میری طرف سے بھی تمام محفلین کو دلی عید مبارک قبول ہو
مجھ سے پوچھا ہے آپ نے؟اوول آفس نے عید مبارک کا جو مراسلہ صدر اوبامہ کی طرف سے جاری کیا ہے، اس کا عکس یہاں چسپاں کر سکتے ہیں ؟
بہت اچھا دن گزارا، اگر اس کو اچھا کہا جا سکتا ہے تو۔تو صاحب سنیے پہلے دن کی روداد۔
حسبِ عادتِ قدیم، اگر ربع صدی کو قدیم کہا جا سکتا ہے تو، شام چار بجے کے قریب سو کر اُٹھا اور ناشتہ کرنے کے بعد، اگر آٹھ دس سگریٹ پینے کو ناشتہ کہا جا سکتا ہے تو، والدہ محترمہ کی خدمت میں حاضری دینے کے لیے ایک طویل فاصلہ طے کیا، اگر تیسری منزل سے دوسری منزل پر نزول کرنے کے لیے پندرہ بیس سیڑھیاں اترنے کو طویل فاصلہ کہا جا سکتا ہے تو، دو ایک گھنٹے ان کے پاس بیٹھا اور واپس طویل فاصلہ طے کر کے اپنے کمرے میں واپس آ گیا، اللہ اللہ خیر صلیٰ پہلا دن بخیر و خوبی ختم ہوا۔
نہیں جناب۔ محترم فواد صاحب سے پوچھا ہےمجھ سے پوچھا ہے آپ نے؟
صحیح صحیح!نہیں جناب۔ محترم فواد صاحب سے پوچھا ہے
بہت بہت شکریہ جناب عبد الرحمن صاحبآپ کو بھی عید مبارک!
اس کا مطلب ہے آپ جیو کے مقابلے میں اپنا چینل کھولنے جارہی ہیں۔
عینی مینی کا اپنا "ہینکی پھینکی"
نمبر کٹوادیے۔
اہلیان محفل کی طرف سے آپ کو بھی خیر مبارک!تمام اہلیان محفل کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
سب دوستوں کو دلی عید مبارک
سعودی عرب میں پاکستانی سرکاری عید سے ایک دِن پہلے عید منائی گئی، اور یہ اچھا ہوا کیونکہ ہمارے خیبر پختونخوا میں بھی اسی دن عید منائی گئی (سرکاری عید کے برعکس)۔ اباجان اور فیملی کے دیگر ارکان کے ساتھ انٹرنٹ عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔ یہاں سعودی عرب میں میرے بچے وہاں پشاور میں میرے بھائی کے بچوں کے ساتھ مرئی طور پر گھل مل گئے مگر ایک دوسرے کو چھونے کی حسرت دل میں رہ گئی۔
پردیسیوں کی عید بھی کیا عید ہوگی۔ بس نئے کپڑے پہن کر عید کی نماز ادا کریں اور پھر گھر آکر بیٹھ جائیں، شام کو کسی پارک میں بچوں کو لے جائیں اور بس ۔
دوسری طرف وزیرستان کے المناک حالت پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ جنوبی اضلاع کے شاعر احباب سوشل میڈیا پر اپنے اشعار میں دُکھ بھری داستاں سنارہے ہیں۔
میڈیا پر فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیلی وحشیانہ یلغار کے کلیپس دیکھ کر عید یکسر بھول جاتے ہیں۔
اے اﷲ مسلمانوں کی حالت پر رحم فرما۔ بے اختیار یہ اشعار لبوں پر آگئے:
دل میں کہتا تھا کہ اس عید پہ خوشیاں ہونگی
مگر امساک کے افطار کی نوبت نہ ہوئی
میرے بچوں نے جھلستے ہوئے بچے دیکھے
بدشگونی سے گلو خلاص یہ اُمّت نہ ہوئی