محمد تابش صدیقی
منتظم
تمام احباب کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے قرب و جوار میں جو قربانی کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں، ان کو اپنے ساتھ شریک کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں قربانی کی روح سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
معاشرے سے معدوم ہوتے اخلاقیات میں سے ایک بےلوثی ہے۔ اور یہ صفت اتنی نایاب ہو چکی ہے کہ اگر کوئی بے لوثی سے کام کرنا بھی چاہے تو ہم لوگ یقین نہیں کرتے۔
اور اگر یقین بھی کر لیں تو اس کو سمجھائیں گے کہ بغیر ذاتی دنیاوی مفاد کے کوئی کام کرنا بے وقوفی ہے۔
آئیے! قربانی کے اس تہوار عید الاضحیٰ پر عزم کیجیے کہ اپنی استطاعت اور صلاحیت کے مطابق کچھ نہ کچھ کسی دنیاوی غرض سے بے پروا ہو کر، صرف اخروی فلاح اور اللہ کی رضا کے لیے بھی کرنا ہے۔
جن احباب کی آج عید تھی اور جن کی کل عید ہے، سب کو عید مبارک۔