مبارکباد عید الفطر مبارک ۔ برائے 2024-1445ہجری

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس بار تو کچھ مسلمان یہاں اتنے جذباتی تھے کہ ایک دن پہلے ہی رمضان شروع کر لیا اور ایک فالتو روزہ رکھا
الحمد للہ کہ ابھی تک مسلمانوں میں نفلی روزے رکھنے کا جذبہ سلامت ہے۔

فالتو رکھ لیا تو بھی عبادت میں شمار ہو جائے گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں لوگوں کو بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ نئے ماہ کا چاند جب آٹھ تاریخ کو دوپہر کے وقت نظر آ گیا تو پھر عید منگل کو ہونی چاہیئے لیکن کوئی نہیں مانا
لیکن دو پہر کو کیسے اور کتنے بجے اور غروب آفتاب سے کتنا پہلے ؟
اگر نئے ماہ کا ہلال ہوا تو پھر عید ہو جانی چاہیے ۔ یعنی منا لینی چاہیے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی ہاں اگرچہ باقی امریکا میں بھی کافی لوگوں نے دیکھا اور انٹرنیٹ اور ٹی وی کے ذریعہ دنیا بھر نے
کافی حیرت کی بات ہے ویسے کہ محاق ختم ہونےکے ایک گھنٹے کے بعد چاند دکھائی دینے لگے ۔ (واقعی ایسا چاند تو بہت سرکش ہوا )
صحیح سزا دی غیورمسلمانوں نے اس نا ہنجار چاند کو ۔
مزاح بر طرف اصولی بات بہر حال یہ ہے کہ عمومی رؤیت کے ساتھ تو عید کل ہو جانی چاہیے تھی ۔
ہم نے محض اپنی روایت پسندی پر پر اپنے ہی محکم اصول کو قربان کر دیا ۔ افسوس۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ دو بیس پر پیدا ہوا اور پیدا ہونے سے پہلے (پونے دو بجے سے) نظر کیسے آیا ۔
New Moon:8 Apr 2024, 14:20 (Previous Phase)
سمجھ کر کرنا بھی کیا عاطف بھائی ۔۔ chill ماریں۔
عید منا لی، گزر گئی۔ ہن تے ٹرو مناون دی تیاری پھڑو۔

اگلے سال شروع سے دھیان رکھیں گے کہ کس وقت پیدا ہوا چاند۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
سب کو بہت بہت عید مبارک
میں آج کافی عرصہ بعد اس فورم پر لوٹ کر یا ہوں۔
سب دوست احباب بہن بھائیوں کو سلام۔
وعلیکم السلام
تو کیا اتنے سارے سالوں کی عیدی ایک ساتھ دیں گے؟
عید مبارک آپ کو بھی۔
 
Top