عید الفطر کا چاند مبارک ہو

19424332_1558210750908767_5814350413173515835_n.jpg

السلام و علیکم
عید الفطر کا چاند مبارک ہو ...
اللہ تعالی ہماری عبادات اور روزے قبول فرمائے۔۔
میری طرف سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید مبارک.
اللہ سبحانہ و تعالی آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے گناہوں کو معاف فرما کرآپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بے شمار نعمتوں" برکتوں" اور خوشیوں سے نوازے.
آمین یارب العالمین :) :)
عید مبارک
 
ہمارا خیال ہے کہ یہ لڑی مناسب رہے گی۔
محمد تابش صدیقی حسن محمود جماعتی آپ دونوں احباب کو اعتکاف کی بہت بہت مبارکباد!!
دوران اعتکاف کیا معمولات اور احساسات رہے؟؟ شریک کیجیے گا۔ :)
خیر مبارک! جزاک اللہ بہت شکریہ.
ہمارا اعتکاف معمول سے مختلف تھا کہ ہم شہر اعتکاف لاہور میں اجتماعی اعتکاف میں معکتف تھے. لہذا معمولات کا ایک شیڈول تھا جس کے مطابق ہمارا وقت گزرا. احساس یہ رہا اور پیدا کیا گیا کہ خالق و مالک کل جہاں کے در پر منگتا و سائل بن کر بیٹھے ہیں لہذا ایک منگتے کی طرح بار بار صدا دے کر مانگا جائے اور جھولی پساری جائے.
 
یوسف سلطان

محفلین
اللہ تعالی ہماری عبادات اور روزے قبول فرمائے۔۔
آمین
میری طرف سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید مبارک.
اللہ سبحانہ و تعالی آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے گناہوں کو معاف فرما کرآپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بے شمار نعمتوں" برکتوں" اور خوشیوں سے نوازے.
خیر مبارک آپ کو بھی مبارک ہو
جزاک الله الخیرا
 
ہمارا خیال ہے کہ یہ لڑی مناسب رہے گی۔
محمد تابش صدیقی حسن محمود جماعتی آپ دونوں احباب کو اعتکاف کی بہت بہت مبارکباد!!
دوران اعتکاف کیا معمولات اور احساسات رہے؟؟ شریک کیجیے گا۔ :)
معمولات میں مطالعہ قرآن ترجمہ، حفظ، مطالعہ کتب، نوافل، اذکار و تسبیحات و درود و سلام اور دعائیں۔
احساسات مکمل طور پر تو بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ البتہ ایک احساس نے بہت متاثر کیا۔ کہ جس رب کی عبادت کے لیے دن میں پانچ وقت مشکل سے اور مارے بندھے طریقے سے نکالتے ہیں۔ اس رب کو ۲۴ گھنٹے میں جب بھی پکارا، اس کا در ہمیشہ کھلا پایا۔
 
اس رب کو ۲۴ گھنٹے میں جب بھی پکارا، اس کا در ہمیشہ کھلا پایا۔
هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا
وہ ساتھ ہی ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں۔ سورۃ المجادلہ : 7

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ
اور جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ سورۃ الحدید : 4
 
Top