بہت ہی کھڑکی توڑ دن رہا۔ اب ہاجمولا کھائیے۔عید کے پہلے دن کا اختتام چکن کڑاہی کے ساتھ ہوا۔
الحمد للہبہت ہی کھڑکی توڑ دن رہا۔ اب ہاجمولا کھائیے۔
آج صبح کا آغاز چائے ڈبل روٹی کے ناشتے سے ہوا ۔ پھر نماز عید کے لیے ہم تشریف لے گئے. گھر آکر مہمانوں کی کچوریوں , شیر خورمے اور چائے سے تواضع کی ۔دوپہر کو چاچا جان کی جانب سے چکن کڑاہی کی دعوت اڑائی ۔رات کےکھانے میں بیف بریانی اور کولڈ ڈرنک کا اہتمام ہے۔
صبح ناشتہ میں شامی کباب سینڈوچ، قِوامی سویاں، چائے
نمازِ عید سے واپس آ کر شیر خورما، آلو چنا چاٹ، بندیاں
دوپہر کو ابو کی ممانی اور بیگم کی دادی کی طرف جانا ہوا۔
کھانے میں چکن پلاؤ، مٹن قورمہ اور پھر شیر خورمہ
ابھی بہن گھر آئی ہوئی ہے، تو قِوامی سویوں اور چنا چاٹ اور چائے کا ایک اور دور۔
اس کے بعد کھیر اور شاہی ٹکڑے سے منہ میٹھا کیا۔ نماز کے بعد دہی بڑے اور فروٹ کریم ڈیزرٹ۔ شام ایک گیٹ ٹو گیدر میں چکن بریانی، کوفتے، پسندے، حلیم، چکن کڑاہی اور شیر خورمہ۔
اجی صاحب روزے اتنے بھی دُور نہیں: اس عید پر کھا پی لیا، پھر بڑی عید، پھر محرم، پھر ربیع الاول، پھر رجب کے کونڈے، پھر شبِ برات، بس یہی چار پانچ لڑیوں کے کھانوں کے ہضم ہوتے ہوتے اگلے روزے حاضر، انشاءاللہ۔سحر و افطار والی لڑی تو مزید گیارہ ماہ کے لئے معدوم ہی رہے گی، سو کیوں نہ عید کے تین چار ایام کے لئے بھی لڑی کا اجراء کیا جائے۔
اسی امید پہ تو زندہ ہیں جناب۔اجی صاحب روزے اتنے بھی دُور نہیں: اس عید پر کھا پی لیا، پھر بڑی عید، پھر محرم، پھر ربیع الاول، پھر رجب کے کونڈے، پھر شبِ برات، بس یہی چار پانچ لڑیوں کے کھانوں کے ہضم ہوتے ہوتے اگلے روزے حاضر، انشاءاللہ۔
کٹے کے گوشت کو کٹا گوشت ہی کہہ لیں۔کٹے کے گوشت کو کیا بولتے
تو بیف کیوں کہتے ہیں پھر بڑے گوشت کو۔۔؟کٹے کے گوشت کو کٹا گوشت ہی کہہ لیں۔
ہر سال دو عیدیں تو آتی ہی ہیں۔ویسے یہ لڑی میرے دماغ میں بھی آئی تھی۔۔ مگر سوچا عید تو ایک دن،دو دن کی ہوتی۔۔ اس کے بعد اس میں کوئی جواب ہی نہیں دے گا۔۔