عید کا فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ رویت کمیٹی کرے گی، وزیر مذہبی امور

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک ہفتہ 23 مئ 2020

2044065-noor-1590226833-475-640x480.jpg

فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، نورالحق قادری۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی، شریعت، دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہےمگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیر سائنس فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

2044049-fawadchodry-1590221021-823-640x480.jpg

آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، وزیر سائنس وٹیکنالوجی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیشہ چاند کا تنازعہ رہتا ہے تاہم اب سائنسی ترقی سے چاند دیکھنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، مذہبی تہواروں کو تنازع کے بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیے، 1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی تھی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا مگر رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29دن سے کچھ زیادہ لگتاہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا جب کہ چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9ڈگری کا ہونا چاہیے جب کہ 22مئی کی رات 10 بجکر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر 14 منٹ تک چاند دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی جب کہ پشاور میں آج بھی چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے دوربین سے نہیں تاہم عینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔
 
سروش

پوپولزئی کا کام اس نے سنبھال لیا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
پوپولزئی کا کام اس نے سنبھال لیا ہے؟
چوہدری صاحب کے ایک نمائندے رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ پریس کانفرنس کی بجائے یہی باتیں کمیٹی میں بھی اٹھا سکتے تھے۔ مگر اسے سائڈ لائن کرکے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی وزارت کے ذریعہ قوم کو مزید کنفیوز کر رہے ہیں
 
Top