اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر ہے، ہم اپنی تربیت کا اثر دیکھتے ہیں۔۔۔
مدمقابل کے مزاج میں سنجیدگی اور بردباری آتی جارہی ہے!!!
توبہ توبہ۔۔ ہم اور آپ کے مد مقابل۔۔ ایسی سوچ بھی ہم سے کوسوں دور ہے۔
ہم فطرتاً سنجیدہ مزاج ہی ہیں اور رہ سہی کسر آپ کی تربیت پوری کر رہی ہے۔ اب پارس کو چھو کر لوہا سونا نہ بنے، ایسے بھی حالات نہیں۔

لاکھ سنجیدہ سہی مگر آپ کو دیکھتے ہی نوک جھونک کرنے پہ ذہن اور دل آپس میں ہی سمجھوتہ نہیں کر پاتے ، کیا کریں :rollingeyes:
 

عثمان

محفلین
الحمدللّٰہ عید اچھی گذری۔ بیگم اور بچوں کی عید اچھی گذری۔ بیگم اور بچے خوش تو میں خوش۔ میں کچھ دنوں سے کام کے سلسلے سے نزدیکی شہر میں ہوں۔ سارا دن دھول سے اٹے جہاز میں نقشے ماپتے گذرا اور شام کو معمول کا کھانا۔ چند دنوں بعد ان شا اللہ گھر واپسی ہے تو بیوی بچوں کے ساتھ عید منائیں گے۔ ان شا اللہ
گھر واپسی ، الحمدللہ
 
Top