مبارکباد عید کے حوالے سے کچھ ہماری طرف سے بھی

عمراعظم

محفلین
مسکراتا ہے کوئی اور کوئی ہنستا ہے
کوئی کرتا ہے مگر آہ و فغاں عید کے دن

ہم پہ یہ فرض ہے ہر اِک سے محبت سے ملیں
باپ ہو، بیٹی ہو، بیٹا ہو کہ ماں عید کے دن


آج شاہد نہ لکھے دکھ بھرے اشعار کوئی
حال دل کا ہو مسرت سے بیاں عید کے دن

ماشاءاللہ شاہد شاہنواز عید کے حوالے سے عمدہ اشعار ہیں

مہ جبین بہن آپ کو اور آپ کے تمام عزیز و اقارب کو دلی عید مبارک۔ محفلین آپ کی غیر حاضری کو بہت محسوس کرتے ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
مہ جبین بہن آپ کو اور آپ کے تمام عزیز و اقارب کو دلی عید مبارک۔ محفلین آپ کی غیر حاضری کو بہت محسوس کرتے ہیں۔
خیر مبارک عمر اعظم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفلین کی محبتوں پر ممنون ہوں بس اب ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اس لئے یہاں آنا ذرا کم ہوتا ہے ، ویسے آتی جاتی رہتی ہوں اور سب کی خیر خبر رکھتی ہوں ۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
 
صاحب ! آپ تاریخ سے بالکل واقف نہیں ہیں ۔۔۔ شاعری کرنا اور بات ہے اور مذہب شناسی ایک الگ مسئلہ ہے۔۔۔
اسلام کہتا ہے عورت نبی نہیں ہوسکتی ۔۔۔ ولیہ ہوسکتی ہے۔۔۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں۔۔۔
بی بی مریم علیہا السلام کی مثال ہمارے سامنے ہے۔۔۔ نبیہ نہیں ہیں۔۔۔ ولیہ ہیں۔۔۔ اس کا ثبوت تو قرآ ن سے ملتا ہے۔۔۔ ایک ہی نبی ہیں جنہیں ابن آدم، ابن ابراہیم یا ابن یعقوب نہیں کہاجاتا، ابن مریم کہاجاتا ہے۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام۔ اسی ولیہ کی اولاد ہیں۔۔۔ علیہا الصلوٰۃ والسلام۔۔۔
فرعون اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ پڑھئے تو ایک اور پاکباز خاتون کا تذکرہ ہے۔ حضرت بی بی آسیہ رحمۃ اللہ علیہا۔۔۔ بے شک آپ ولیہ ہیں۔۔
ولیہ تو چھوٹی بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ اس سے بڑی ہستی صحابیہ کی ہے۔۔۔ ۔ حضور کے عہد میں وہ خاتون جس نے حالت ایمان میں نبی آخر الزمان کا دیدار کیا ہو۔۔۔ صحابیہ ہے۔۔۔ کوئی تابعیہ ، کوئی ولیہ اس کی برابری نہیں کرسکتی۔۔۔ اس سے اوپرچلیے۔۔۔ امہات المؤمنین ہیں۔۔۔ قرآن کہتا ہے:
النبی اولٰی بالمؤمنین من انفسہم و ازوجہ امہاتہم
بے شک نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) مومنین سے ان کی جانوں سے بھی زیادہ بڑھ کر (قریب) ہیں ۔۔۔ اور ان کی بیویاں ان (مؤمنین) کی مائیں ہیں۔۔۔
تو انکار کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ حضرت خدیجہ ہیں، حضرت عائشہ ہیں، فضیلت حضرت خدیجہ کی یہ ہے کہ آپ سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس وقت شادی کی جب آپ نبی نہیں تھے ، یعنی بعثت نہیں ہوئی تھی۔۔۔ جب اسلام کا اعلان فرمایا تو اسلام لانے والوں میں شامل ہو گئیں۔۔۔ حضرت عائشہ کی فضیلت یہ ہے کہ احادیث روایت کرنے میں آپ کا بڑا کردار رہا ہے۔۔۔ صحابہ خود جا جا کر آپ سے اسلام کے مسائل پوچھتے تھے۔۔۔ تو ان صحابہ سے جو عام اولیا سے کس قدر افضل اور بہتر تھے، حضرت عائشہ بہتر قرار پاتی ہیں۔۔۔ ام المؤمنین ہونے کی الگ شان ہے۔۔۔
اسلام کی تاریخ میں اولیاء کو جاننا ہو تو ایک کتاب ہے تذکرۃ الاولیاء ۔۔۔ اس میں حضرت رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیہا کا تذکرہ موجود ہے۔۔ تاریخ کی جانی پہچانی اور مستند ولیہ ہیں۔۔۔ کوئی انکار کرہی نہیں سکتا۔۔۔
بہت خوب
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مبارکباد پیش اور وصول کی اور جو نہ کرسکے۔۔۔ خیر ۔۔۔ اب عید تو الحمدللہ خیریت سے گزر گئی۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔ (آمین)
 
Top