عیسائی تبلیغی طالبان کے گھیرے میں

نہ صرف یہ کہ کورین گورنمنٹ نے ان کو منع کیا بلکہ جب وہ غیر اعلانیہ طور پر افغانستان میں داخل ہوگئے تو کوریا نے اپنا طیارہ افغانستان بھیجا مگر مشنریوں نے انکار کردیا اور طیارہ خالی واپس اگیا۔
 

باسم

محفلین
چینیوں جاپانیوں یا کورینوں کے بارے میں پڑھا تھا کہ خودکش حملوں کو صحیح معنوں میں فروغ انہیں نے دیا تھا یہ ہمت دیکھ کر تو کورین ہی لگتے ہیں
ہمت علی بھائی کیا آپ کو اس بارے میں کوئی معلومات ہیں؟
 
جاپانی اس بارے میں مشھور ہیں‌کہ انھوں‌نے پرل ہاربر پر امریکہ کو چھٹی کادودھ یاددلادیا تھا پھر امریکہ کو بدلے میں‌معصوم شہریوںپر ایٹم بم مارنا پڑا۔
چینی بھی کافی بہادر واقع ہوئے ہیں اور کئی ملکوں‌پر قبضہ کیا ہے۔ کورین شریف قوم ہے اور ان کے ملک پر ہمیشہ جاپان یا چائنا یا منگولیا نے قبضہ کیا ہے ۔ خود کورین نے کبھی نہیں‌کیا۔ ان کی مثال متحدہ ہندوستان بشمول پنجاب کے ہے جن پر ہمیشہ حملہ ہوا اور ہندوستانیوں‌نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں‌کیا۔
 
ہاں یاد ایا ۔ کورین بھی خودکش حملے کرچکے ہیں۔ جاپان کے خلاف جنگ ازادی میں‌ کوریا نے چھاپہ مار طریقہ اختیار کیا کیونکہ وسائل نہ ہونے کے برابر تھے۔ پھر انھوں‌ قابضوں‌کے خلاف خود کش حملے کیے۔ یہ چند ہی حملے تھے مگر اج حملہ اور کو قوم کے ھیروز کی حثیت حاصل ہے۔ کورین کبھی خودکش حملہ کی مخالفت نہیں‌کرتے اگر وہ جارح‌حملہ اور کے خلاف ہیں۔ بہت سے کورین فلسطینی کاز کے بھی حامی ہیں۔
یہ دیکھیے فلسطینی حمایت میں‌کورین ویب سائٹ
http://www.pal.or.kr/tree/index.php
 
04.jpg

افغانستان میں‌کورین سفیر مولانا سے کورین مغوین کی رہائی کی درخواست کررہے ہیں۔

میرا خیال ہے مدد کی درخواست کررہے ہونگے۔
ویسے ذرا "اسٹائل" کا فرق تو دیکھیے بیٹھنے کا۔
واقعی کورین بہت ہی سیدھے ہوتے ہیں۔
 
کیا خیال ہے ہر مذہب کی تبلیغ پر پابندی نہ لگا دی جائے؟ :p

کوئی بھی مذہب معصوم یتیم بچوں‌پر اسی ایکسرسائز کی اجازت نہیں‌دیتا جیسا کہ یہ عیسائی کررہے تھے۔
ویسے پہلے پابندی تو دوسرے ملک پر حملہ کرکے قبضہ کرنے پر لگانی چاہیے:)
 

ظفری

لائبریرین
بے وقوف عیسائی افغانستان میں مسلم یتیم بچوں کو کرسچن بنارہے ہیں۔
نیچے کی تصویر میں‌جہاں‌ وکٹری کا نشان بنارہے ہیں‌ یہ کوریا میں‌ چرچ کی تصویر ہے جس کے باھر کورین گورنمنٹ‌نے نوٹس لگادیا تھا کہ افغانستان خطرناک ملک ہے وہاں نہ جائیں۔ مگر کورین گورنمنت کے 29 مرتبہ منع کرنے کے باوجود (ٹکٹ کینسل کردیے 29 مرتبہ) یہ لوگ پھر بھی وہاں گئے۔

لگتا ہے کہ ان کورئین کو بھی نیا نیا کرسچئین بنایا گیا تھا۔۔۔ :rolleyes:
 

باسم

محفلین
کیا خیال ہے ہر مذہب کی تبلیغ پر پابندی نہ لگا دی جائے؟ :p
بالکل زکریا بھائی اگر بلا تفریق تمام مذاہب کی تبلیغ پر پابندی لگائی جائے تو لگادینی چاہیے :|
مسلمان تو بے ایمان ہونے سے بچ جائیں گے غیر مسلوں کا اسلام میں داخل ہونا نہیں رکے گا
 

محمد وارث

لائبریرین
ہمت علی صاحب امید ہے کہ میری باتوں کا جواب دے کر آپ میرے علم میں اضافہ ضرور فرمایں گے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کا ردِ عمل کیا ہوگا، اگر انگلینڈ یا امریکہ یا افریقہ کے کسی ملک میں کسی مسلمان تبلیغی جماعت کے ارکان کو کچھ عیسائی یرغمال بنالیں۔

کیا آپ کچھ فرمایں گے کہ، باقی دنیا کو چھوڑیے، ہندوستان میں اسلام کیسے پھیلا تھا، کیا یہ تلوار کے زور پر پھیلا تھا اگر نہیں، اور یقیناً نہیں، تو پھر کیا اسکی وجہ مسلمان صوفیاء کرام تھے، اگر وہی تھے تو انکے پاس کون سا ایسا "جادو" تھا کہ لاکھوں ہندو، مسلمان ہوگئے۔

امید ہے میری یہ جسارت آپکی طبع پر گراں نہیں گزرے گی۔

۔
 
وارث بھائی اللہ اپ کو خوش رکھے۔
اسلام سلامتی کامذہب ہے اور جب بھی کسی کو یہ بات سمجھ میں‌اتی ہے وہ مسلمان ہوجاتا ہے۔ میرے مشاہدے میں‌ہے کہ کئی غیر مسلم کورین یہاں‌ ائے جو اسلام کی مخالفت کررہے تھے اور انٹرنیٹ پر اسلام مخالف ارٹیکل لکھ رہے تھے۔ مگر جب ان سے بات ہوئی اور ان کی سمجھ میں‌اگیا تو الحمدللہ مسلمان ہوگئے۔ یہاں‌ روز لوگ الحمدللہ مسلمان ہوتے ہیں۔
آصل بات یہ ہے کہ اپ حق کی طرف کس طرح حکمت سے اللہ کی مدد سے رہنمائی کرتے ہیں۔ صوفی دراصل تزکیہ نفس کا ایک طریقہ ہے اور یہ ہی لوگ اسلام کے مبلغ تھے اور ہیں‌مگر اب اس دورکا صوفی ازم شیطان پرستی کا دوسرا نام ہی رہ گیا ہے۔
 

فرضی

محفلین
افغانستان کے صوبے غزنی کے گورنر نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے تیئس باشندوں کو اغواء کرنے والے طالبان پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے ہے۔
مکمل خبر یہاں ہے

کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس معاملے میں آئی ایس آئی ملوث ہو سکتی ہے؟ یا افغان حکومتی اہلکاروں کی کی اپنی نااہلی چھپانے کی ایک کوشش ہے
 

قسیم حیدر

محفلین
ہمت علی صاحب امید ہے کہ میری باتوں کا جواب دے کر آپ میرے علم میں اضافہ ضرور فرمایں گے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کا ردِ عمل کیا ہوگا، اگر انگلینڈ یا امریکہ یا افریقہ کے کسی ملک میں کسی مسلمان تبلیغی جماعت کے ارکان کو کچھ عیسائی یرغمال بنالیں۔

کیا آپ کچھ فرمایں گے کہ، باقی دنیا کو چھوڑیے، ہندوستان میں اسلام کیسے پھیلا تھا، کیا یہ تلوار کے زور پر پھیلا تھا اگر نہیں، اور یقیناً نہیں، تو پھر کیا اسکی وجہ مسلمان صوفیاء کرام تھے، اگر وہی تھے تو انکے پاس کون سا ایسا "جادو" تھا کہ لاکھوں ہندو، مسلمان ہوگئے۔

امید ہے میری یہ جسارت آپکی طبع پر گراں نہیں گزرے گی۔

۔
میرے بھائی! اسلام اللہ کا سچا مذہب ہے اور بحیثیت مسلمان ہم کسی دوسرے کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ دوسرے مذاہب کی تبلیغ مسلمانوں میں کرتا پھرے۔ اسلام نہ صرف مذہب ہے بلکہ دین اور نظام حیات بھی ہے۔ اگر کوئی شخص اسلامی ملک میں دوسرے مذہب کی تبلیغ کرتا ہے تو وہ اسلام کے پورے ڈھانچے پر ضرب لگاتا ہے۔ آپ کو شاید پسند نہ ہو لیکن اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے:
وامر بالمعروف وانہ عن المنکر (لقمان)
"نیکی کا حکم دے اور برائی سے روک"
اس سے بڑی برائی کیا ہو گی کہ توحید و ایمان کو ماننے والوں کو کفروشرک کی طرف کھینچنے کی کوشش کی جائے۔ معاف کیجیے ایسی جمہوریت اورایسی اظہار آزادی رائے آپ ہی کو مبارک ہو۔
برصغیر کیا، دنیا کے ہر کونے میں اسلام تلوار اور دعوت سے پھیلا۔ تلوار نے دعوت کی راہ ہموار کی اور دعوت نے باطل عقیدوں کو گرایا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا طریقہ بھی یہی تھا کہ جہاں دعوت کے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی وہاں جہاد اور قتال سے اسے دور کر دیا گیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے بھائی! اسلام اللہ کا سچا مذہب ہے اور بحیثیت مسلمان ہم کسی دوسرے کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ دوسرے مذاہب کی تبلیغ مسلمانوں میں کرتا پھرے۔ اسلام نہ صرف مذہب ہے بلکہ دین اور نظام حیات بھی ہے۔ اگر کوئی شخص اسلامی ملک میں دوسرے مذہب کی تبلیغ کرتا ہے تو وہ اسلام کے پورے ڈھانچے پر ضرب لگاتا ہے۔

میں نے تو صرف اتنا عرض کیا تھا محترم کہ اگر مسلمان تبلیغی کسی ملک میں یرغمال بنا لیے جائیں تو آپ کا ردِ عمل کیا ہوگا۔

ویسے یہی انتہا پسندی ہے کے اپنے ملک میں آپ کسی کو منہ نہ کھولنے دیں اور دوسروں کے ممالک کو میدانِ کارزار بنا لیں، چلیں آپ ہی بتا دیں کہ اگر کوئی غیر اسلامی ملک اعلان کردے کہ کسی مسلمان کو اس ملک میں تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں دے جائے گی تو آپ کا ردِ عمل کیا ہوگا؟


آپ کو شاید پسند نہ ہو لیکن اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے:
وامر بالمعروف وانہ عن المنکر (لقمان)
"نیکی کا حکم دے اور برائی سے روک"
اس سے بڑی برائی کیا ہو گی کہ توحید و ایمان کو ماننے والوں کو کفروشرک کی طرف کھینچنے کی کوشش کی جائے۔

آیہ شریفہ کی صداقت میں کس کافر کو انکار ہو سکتا ہے، لیکن یہ وہی بات ہے جو حضرت علی نے خارجیوں کے نعرے لا حکم الا اللہ کے جواب میں کہا تھا کہ بات صحیح ہے لیکن استعمال غلط طریقے سے کر رہے ہیں۔


معاف کیجیے ایسی جمہوریت اورایسی اظہار آزادی رائے آپ ہی کو مبارک ہو۔

آپ کی "نیک خواہشات" کیلے بہت شکریہ۔


برصغیر کیا، دنیا کے ہر کونے میں اسلام تلوار اور دعوت سے پھیلایا۔

معاف کیجیے گا "تلوار" والی بات مان کر تو جنھیں آپ اسی "تلوار" سے جھنم واصل کرنے پر تلے ہیں، انہی کی حمایت کردی۔ اسلیے تو شاید سعدی نے کہا تھا

دشمن دانا بلندت می‌کند
بر زمینت می‌زند نادان دوست

(دانا دشمن تجھے بلند کرتا ہے جبکہ نادان دوست زمین پر دے مارتا ہے)


تلوار نے دعوت کی راہ ہموار کی اور دعوت نے باطل عقیدوں کو گرایا۔

یہی تو میں پوچھنا چاہ رہا تھا کہ "جنہوں" نے دعوت سے باطل عقیدوں کو گرایا انکے پاس کیا "جادو" تھا۔

یقیناً آپ نے تقابلی مذاہب اور تاریخِ مذاہب کا مطالعہ کیا ہوگا، جس سے ایک بات واضح ہوتی ہے، کسی بھی مذہب یا تحریک کے ابتدائی ماننے والے غرباء اور معاشرے کے لاچار انسان ہوتے ہیں۔ کبھی غور کیجیے گا، ہندوستان میں اسلام کو پہلے پہل قبولنے والے کون تھے، کیا یہ وہ شودر اچھوت نہیں تھے جنہیں ہندؤ دنیا کی بدترین مخلوق سمجھتے تھے، اور صوفیاء کرام نے نہ صرف انہیں پاس بٹھایا اور انکے ساتھ کھایا پیا اور انہیں اسلام کی اصل روح "مساوات" سے روشناس کرایا تو پھر وہ مسلمان ہوگئے یا وہ عذابِ جہنم کی وعیدیں سن کر مسلمان ہوئے تھے؟

اور اب مسلمانوں کی طبقاتی تقسیم نے یہ حالات پیدا کردیے ہیں کہ افغانستان کے دھتکارے ہوئے غریب لوگ جب مشنریوں کے مساوات کی باتیں سنتے ہیں، انکے رفاع عامہ کے کاموں کو دیکھتے تو عیسائی بن جاتے ہیں۔ ان مشنریوں کو بھی علم ہے کہ انکی "ٹارگِٹ مارکیٹ" کونسی ہے جہاں وہ اپنا مذہب "بیچ" سکتے ہیں۔

قبلہ محترم، آپ کا "قلعہ" کیا ریت کا گھروندا ہے کہ بادِ صموم کے چند جھونکے اسے مسمار کردیں۔ اور بجائے بادِ صموم پر قدغن لگانے کے اپنا قلعہ مظبوط کیجیے، یا مؑعذرت کے ساتھ، پنجابی کی ایک کہاوت کے مطابق، اپنا "کِلہ" مظبوط کرو کہ بھینس بندھی رہے۔

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا طریقہ بھی یہی تھا کہ جہاں دعوت کے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی وہاں جہاد اور قتال سے اسے دور کر دیا گیا۔

کیا آپ اسکا بات کا کوئی حوالہ دے سکتے ہیں؟ ہم نے تو طائف کا واقعہ پڑھا ہے، یا پھر جزیہ لیکر ذمیوں کو پر طرح کی آزادی دینے کا ایک اسلامی مملکت میں۔

۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قسیم حیدر:
پیارے بھائی، ممتاز مفتی نے تلاش نامی کتاب میں لکھا ہے کہ مشنریوں نے ہمارے صوفیا کا طریقہ اپنایا ہوا ہے۔ یعنی جہاں جاؤ، پہلے ادھر کے انداز میں رچ بس جاؤ۔ ان کو سمجھو، ان کو اپنے اخلاق اور عادات سے اپنی طرف متوجہ کرو۔ ان کے سامنے اتنا اچھا بن کر پیش ہو کہ انہیں محسوس ہو کہ واقعی یہ بندہ جو اتنا اچھا ہے اس کی پیروی کرنا بہتر رہے گا

اگر جاتے ہی آپ کسی کے مذہب کی برائیاں، ان کے مقدس مقامات اور اشخاص کے خلاف بولنا شروع کر دیں تو کیا ہوگا؟ یہی کہ وہ پوری قوت سے آپ کے مخالف ہو جائیں‌گے؟ اس کے برعکس اگر آپ ان کے اندر رہ کر خود کو ان جیسا لیکن بہتر اطوار اور بہتر اخلاق کا انسان ثابت کریں گے تو اس سے وہ آپ کی بات سنیں گے

باقی اسلام کے تلوار کے زور پر پھیلنے کی بات سن کر بہت عجیب لگا۔ خیر شکر ہے کہ ہمارے اپنے مسلمان بھائی اب اسی بات کو ماننے لگ گئے ہیں جس کے لئے دیگر مذاہب کے لوگ صدیوں سے زور لگا رہے تھے
 

رضوان

محفلین
ہمت علی صاحب امید ہے کہ میری باتوں کا جواب دے کر آپ میرے علم میں اضافہ ضرور فرمایں گے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کا ردِ عمل کیا ہوگا، اگر انگلینڈ یا امریکہ یا افریقہ کے کسی ملک میں کسی مسلمان تبلیغی جماعت کے ارکان کو کچھ عیسائی یرغمال بنالیں۔

کیا آپ کچھ فرمایں گے کہ، باقی دنیا کو چھوڑیے، ہندوستان میں اسلام کیسے پھیلا تھا، کیا یہ تلوار کے زور پر پھیلا تھا اگر نہیں، اور یقیناً نہیں، تو پھر کیا اسکی وجہ مسلمان صوفیاء کرام تھے، اگر وہی تھے تو انکے پاس کون سا ایسا "جادو" تھا کہ لاکھوں ہندو، مسلمان ہوگئے۔

امید ہے میری یہ جسارت آپکی طبع پر گراں نہیں گزرے گی۔

۔
وارث اللہ آپ کو خوش رکھے یہ دھاگہ دیکھتے ہی میرے ذہن میں یہی سوال کُلبلایا تھا! آپ نے مجھ سے پہلے اظہار کردیا۔
 

رضوان

محفلین
بھائی قیصرانی ! اس کام میں محنت اور اپنا مَن مارنا ہوتا ہے۔ مقصد اللہ کی رضا ہوتا ہے نہ کہ اپنی بات منوانا، مگر اب اس خاردار اور صبر آزما راہ پر کون چلے؟ بس ایک دھماکہ اور جنت آپ کے قدموں میں ۔۔۔۔۔۔۔
حسن صبائی تو خوامخواہ بدنام ہوگیا تھا!
 

ساجداقبال

محفلین
میں نے تو صرف اتنا عرض کیا تھا محترم کہ اگر مسلمان تبلیغی کسی ملک میں یرغمال بنا لیے جائیں تو آپ کا ردِ عمل کیا ہوگا۔
”گوانتا نامو بھرو“ کاروائی کے وقت یہ حرکت امریکہ شریف کر چکا ہے۔ شاید آپکے علم میں ہو۔ آپ پوچھیں، میاں اسوقت آپکے کیا جذبات تھے؟
 
Top