فاتح
لائبریرین
آر وی کا تردد کیوں کرتے ہیں ٹینٹ اور سلیپنگ بیگ کے بارے کیا خیال ہے؟
یوں تو سٹیشن ویگن میں بھی آؤٹ ڈور گرل رکھی جا سکتی ہے لیکن آر وی میں کھانا پکانا آسان ہوتا ہے آخر سعود بھائی اور قیصرانی بھائی کے سگھڑاپے او ر گھر گرہستی کی صلاحیتوں سے استفادہ بھی تو کرنا ہے۔سٹیشن ویگن میں اتنے بندے فٹ نہیں آ سکتے، کہ ہم پانچ بندے پلس سامان کا بنیادی پروگرام تھا۔ پھر لمبی ڈرائیو کا پروگرام بھی شامل تھا کہ راستے میں سو بھی سکیں کچھ لوگ۔ آر وی کی سپیڈ لمٹ کی وجہ سے وقت زیادہ بھی لگنا تھا تو سونے یا ریسٹ کا آپشن زیادہ اہم تھا۔ پھر چائے، کھانا وغیرہ بھی بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ یورپ میں اول تو چائے ملتی نہیں اور اگر مل بھی جائے تو بکواس ذائقہ ہوتا ہے۔ میرے جیسے تو بلیک کافی پر ہی خوش ہو جاتے
نیز پندرہ دن سے ایک ماہ کا سفر سٹیشن ویگن میں بیٹھ کر کرنا بہت دشوار ہے۔ علاوہ ازیں آر وی میں سامان اور سونا نسبتاً محفوظ ہے۔