اگلی صبح میں اور بیٹی گھڑسواری کرنے روانہ ہوئے۔ روز ویلی اور سورڈز ویلی میں دو گھنٹے گھڑسواری کی۔ گھوڑے پر سے لینڈسکیپ کچھ فرق ہی نظر آتا ہے مگر نقصان یہ ہے کہ آپ لوگوں کو نہیں دکھا سکتا کہ تصاویر نہیں لیں۔
جب پاکستان میں گھڑسواری کی تھی تو وہاں ہیلمٹ کا کوئی رواج نہ تھا۔ ترکی میں البتہ انہوں نے ہمیں ہیلمٹ پہننے کو دیئے اور liability waiver بھی سائن کروایا۔
واپس ہوٹل پہنچے تو خیال آیا کہ کچھ دور سے ہوٹل کی تصویر بھی لی جائے تا کہ cave hotel پتا چل سکے۔
زیک بھائی میں خاص والا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔۔۔ یہ جو تصویروں کا خزانہ ہمیں دے رہے ہیں ، میں ہر تصویر کو ریٹنگ نہیں لگا رہا مگر دنگ رہ جاتا ہوں ۔۔۔ معلومات گھنگالنے سے بھی انٹرنیٹ پر ان میں سے شائد چند بھی مشکل سے ملیں !!