غالب؟

نعمان حسن

محفلین

رباعیات

جن لوگوں کو ہے مجھ سے عداوت گہری
کہتے ہیں وہ مجھ کو رافضی او ردہری
دہری کیونکر ہو، جو کہ ہو صوفی؟
شیعی کیونکر ہو،ماورا النہری؟

اصحاب کو جو ناسزا کہتے ہیں
سمجھیں تو ذرا د ل میں کہ کیا کہتے ہیں
سمجھا تھا نبیﷺ نے ان کو اپنا ہمدم
ہے، ہے! نہ کہو، کسے برا کہتے ہیں

یارانِ رسولﷺ، یعنی اصحابِ کبار
ہیں گرچہ بہت، خلیفہ ان میں ہیں چار
ان چار میں ایک سےہو جس کو انکار
غالبؔ، وہ مسلماں نہیں ہے زنہار

یارانِ نبیﷺ میں تھی لڑائی کس میں؟
الفت کی نہ تھی جلوہ نمائی کس میں؟
وہ صدق، وہ عدل، وہ حیا(اور) وہ علم
بتلاؤ کوئی کہ تھی برائی کس میں؟

یارانِ نبی ﷺ سے رکھ تولا، باللہ!
ہر یک ہے کمالِ دیں میں یکتا، باللہ!
وہ دوست نبی ﷺکے، اور تم ان کے دشمن
لا حول ولا قوۃ الا باللہ!

(یہ پانچوں رباعیاں سید الاخبار دہلی ، جلد 8 ، شمارہ28، 16 نومبر1850ء میں شائع ہوئی تھیں)
 

جیہ

لائبریرین
پہلی رباعی تو ہمارے نسخہ اردو ویب میں موجود ہے ۔ اصل رباعی یہ ہے

جن لوگوں کو ہے مجھ سے عداوت گہری
کہتے ہیں مجھے وہ رافضی و دہری
دہری کیونکر ہو جو کہ ہووے صوفی؟

شیعی کیوں کر ہو ماوراءالنہری

باقی تین رباعیوں کا اگر مستند حوالہ مل جائے تو ان کو شامل کیا جا سکتا ہے ۔ بابا جانی سے پوچھ لیتے ہیں
 

نعمان حسن

محفلین
فیسبک پر ہمارے ایک اچھے دوست نے شئییر کی تھیں۔ اور نیچے اخبار کا مذکورہ حوالہ بھی درج تھا ۔میں نے من و عن یہاں احباب سے شئیر کردی ہیں۔
 

نعمان حسن

محفلین
جب کہ میں نے تو یہاں پوچھا ہے آپ لوگو سے کہ یہ غالب ہیں؟ جیساکہ دئیےگئے عنوان سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔
 
Top