غالب سے معذرت: ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی

عاطف ملک

محفلین
ویسے تو یہ غزل ناقابلِ اصلاح ہے،لیکن اساتذہ اور محفلین سے درخواست ہے کہ اس کی بہتری کیلیے قیمتی رائے سے نوازیں۔
لیکن اس سے قبل اس دعا پر آمین بھی کہہ دیجیے گا:p

ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی
مجھ کو "ابا" کہا کرے کوئی

گھر سے جب جاؤں کام پر باہر
یاد مجھ کو کیا کرے کوئی

لوٹ کر جب میں آؤں واپس گھر
کھلکھلا کر ہنسا کرے کوئی

ویڈیو گیم کھیلنے کیلیے
اپنی ماں سے لڑا کرے کوئی

میری آنکھوں میں دیکھنے کو غرور
دل لگا کر پڑھا کرے کوئی

بے ادب، بدتمیز ،ناہنجار
"میں کہوں" اور سنا کرے کوئی

کر کے جھوٹے بہانے ٹیوشن کے
مجھ سے پیسے لیا کرے کوئی

بیٹھ کر بزمِ دوستاں میں مجھے
مثلِ ہٹلر کہا کرے کوئی

اپنی تنہائیوں میں رو رو کر
میرے حق میں دعا کرے کوئی

مانتی ہی نہیں وہ شادی پر
ایسی صورت میں کیا کرے کوئی

جناب محمد وارث
جناب محمد خلیل الرحمٰن
جناب امجد علی راجا
 
عاطف ملک بھیا، ماشاءاللہ ایک باپ کے جذبات اور حسرت کو بہت عمدہ الفاظ میں بیان کیا ہے آپ نے۔ مجھے تو اتنی پسند آئی ہے کہ زبردست سے اوپر کی کوئی ریٹنگ ہوتی وہ اس پر کلک کرتا۔
اللہ پاک آپ کی دعا (بصورتِ حسرت) کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ ثمہ آمین۔
 

عاطف ملک

محفلین
ویسے تو غم ناک اور حسرت ناک کی ریٹنگ دینی تھی. مگر آپ نے مزاحیہ شاعری میں پوسٹ کی. اس لیے پُر مزاح سے کام چلا لیا.
:LOL:
ویسے زمرہ اصلاح کا ہے۔اور اس کو مزاح بھی نہیں کہا میں نے;)
آمین
عاطف ملک بھیا، ماشاءاللہ ایک باپ کے جذبات اور حسرت کو بہت عمدہ الفاظ میں بیان کیا ہے آپ نے۔ مجھے تو اتنی پسند آئی ہے کہ زبردست سے اوپر کی کوئی ریٹنگ ہوتی وہ اس پر کلک کرتا۔
اللہ پاک آپ کی دعا (بصورتِ حسرت) کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔ ثمہ آمین۔
بالکل درست پہنچے امجد بھیا۔
یہ درحقیقت ایک دعا ہی ہے۔
اللہ قبول فرمائے :)
 

فہد اشرف

محفلین
زبردست عاطف بھائی بہت مزا آیا پڑھ کے

مانتی ہی نہیں وہ شادی پر
ایسی صورت میں کیا کرے کوئی
:p:LOL:
 

عاطف ملک

محفلین
پہلے آخری شعر پر آمین، اگرچہ دعا وہ زیر لب ہی ہے۔اس کے بعد باقی اشعار پر زور دار آمین!!
زہے نصیب استادِ محترم کہ آپ اس لڑی میں آئے۔
استادِ محترم،
آپ کی "آمین" کے علاوہ کوئی تبصرہ نہ ہونے کو ان اشعار کے درست ہونے پر محمول کیا جائے؟
 

الف عین

لائبریرین
زہے نصیب استادِ محترم کہ آپ اس لڑی میں آئے۔
استادِ محترم،
آپ کی "آمین" کے علاوہ کوئی تبصرہ نہ ہونے کو ان اشعار کے درست ہونے پر محمول کیا جائے؟
جب تک باپ نہیں بن جاتے تب تک تمہاری اصلاح کی ضرورت نہیں!!
ویسے واقعی اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی
 

عاطف ملک

محفلین
ماشاءاللہ عاطف بھائی ۔
نوازش عدنان بھائی :)
؎ اک طرفہ تماشا ہے عاطف کی طبیعت بھی :)
لطف آیا پڑھ کر۔ خوش رہیے۔
آپ کا تبصرہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔
بہت شکریہ جناب :)
زبردست عاطف بھائی بہت مزا آیا پڑھ کے

مانتی ہی نہیں وہ شادی پر
ایسی صورت میں کیا کرے کوئی
:p:LOL:
;):p:LOL:
بہت شکریہ
سلامت رہیں :)
واہ صاحب واہ۔ بہت اعلیٰ

بہت سی داد

مقطع تو کلائمکیس ہے
نوازش استادِ محترم۔۔۔۔۔۔۔۔"دو ملی لیٹر" خون بڑھ گیا آپ کی تعریف سے :p
زیادہ کی گنجائش ہی نہیں ہے :unsure:
باقی اشعار پرپُر خلوص آمین ثم آمین۔ :)
بہت شکریہ استادِ محترم۔
آپ کا تبصرہ باعثِ صد افتخار ہے۔
جب تک باپ نہیں بن جاتے تب تک تمہاری اصلاح کی ضرورت نہیں!!
ویسے واقعی اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی
سر اصلاح غزل کی کرنی تھی :p
واہ کیسی کیسی خواہشات ہیں آنے والی نسل کے لیے:battingeyelashes::battingeyelashes:
:unsure:
اچھی ہی خواہشات ہیں۔
فرمانبردار اولاد کون نہیں چاہے گا؟؟؟ :)
خوب ہے عاطف صاحب، لاجواب! :)
میرا اصل اعزاز آپ سب اساتذہ کی تعریف اور حوصلہ افزائی ہے۔ایسے ہی شفقت فرماتے رہا کریں :)
اور ایسے ہی رہنمائی بھی کرتے رہا کریں۔
کیونکہ یہ جو تھوڑا بہت لکھ پاتا ہوں،یہ اللہ کی رحمت کے ساتھ ساتھ آپ کی رہنمائی کے طفیل ہی ممکن ہوا ہے۔
 
Top